پاکستانی فنکاروں کا کشمیریوں کو خراج تحسین

پاکستانی فنکاروں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے’میں کشمیر ہوں’ گانا جاری کیا جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز اٹھائی گئی ہے۔

‘میں کشمیر ہوں’ ابھرتے گلوکار ریحان ناظم اور نمرہ رفیق کی خوبصورت آواز میں پیش کیا گیا ہے جس میں نامور شوبز شخصیات وادی میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔گانے کی ویڈیو 3 منٹ 55 سیکنڈ پر مشتمل ہے، اس کے لیریکس ریحان ناظم اور احسن گوہر نے تحریر کیے ہیں۔

‘میں کشمیر ہوں’ گیت کے درمیانی حصے میں نامور اداکار شکیل یوسف اور قوی خان سمیت دیگر ستاروں نے شاعری کے ذریعے کشمیریوں کی موجودہ صورتحال کو بیان کیا اور ان سے اظہار یکجہتی کی۔کشمیریوں کے لیے حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہوئے گانے میں اداکار فیصل قریشی، حنا دلپزیر، پروین اکبر، اسماء عباس اور دیگر نئے ستارے بھی دکھائی دیئے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept