عمران اشرف اور نیلم منیر ایک بار پھر ساتھ ساتھ

اداکار عمران اشرف اور نیلم منیر کی نئی ڈرامہ سیریل عنقریب جیو سے نشر کی جائے گی جس کے پرومو ان دنوں نشر کئے جارہے ہیں۔عمران اشرف اور نیلم منیر کچھ عرصہ پہلے ڈرامہ سیریل’’دل موم کا دیا‘‘ میں بھی کام کرچکے ہیں تاہم نئی سیریل بارے عمران اشرف بہت پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ میں نے اس ڈرامے میں اپنی سکت سے بڑھ کر محنت کرنے کی کوشش کی ہے،یہ ڈرامہ مجھے دل سے پسند ہے آگے جو اللہ کی مرضی،

سیریل کو  سیونتھ سکائی نے پروڈیوس کیا ہے جس کی ڈائریکٹر صائمہ وسیم ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept