مستقبل کے ساتھ ہوں، نہیں جانتی تھی

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی شادی گزشتہ ماہ ہوئی تھی جس کے بعد نیمل خاورخان نے شوبز سے خیر باد کہہ دیا تھا

مستقبل کے ساتھ ہوں، نہیں جانتی تھی، اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاورخان نے سوشل میڈیا پر شادی سے قبل لی گئی ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ یادیں شیئر کی ہیں۔ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی شادی گزشتہ ماہ ہوئی تھی جس کے بعد نیمل خاورخان نے شوبز سے خیر باد کہہ دیا تھا۔ دونوں کی نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی تھی جس کے بعد شاندار ولیمہ منعقد کیا گیا تھا۔

نیمل خاور نے شادی سے قبل لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کی اور بتایا کہ یہ ‘اس وقت کی تصویر ہے جب چیزیں ناقابل عمل تھیں ، شاید ہی پتا تھا کہ میں اپنے مستقبل میں ہونے والے شوہر اور زندگی کی محبت کے ساتھ کھڑی ہوں۔

دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں نیمل خاور کے لیے محبت کا اظہار کیا۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept