سجل علی کا جادو پھر چل گیا

حمزہ علی عباسی اور سجل علی کے ڈرامے ‘الف’ کا انتظار مداحوں کو طویل عرصے سے تھا جس کی پہلی قسط نے دھوم مچادی۔

ڈرامے میں سجل علی نے ایک ایسی لڑکی کا کردار نبھایا جو اداکارہ بننے کی خواہش مند ہے، دوسری جانب حمزہ علی عباسی قلب مومن نامی ایک مغرور ہدایت کار بنے ہیں جو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ایک کامیاب کیریئر گزار رہے ہیں۔قسط میں دونوں مرکزی اداکاروں کے ایک ساتھ آنے والے سینز کو بے حد سراہا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس قسط کے حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ان کی امیدوں پر پورا اتر رہا ہے۔

قسط میں دونوں مرکزی اداکاروں کے ایک ساتھ آنے والے مناظر کو بے حد سراہا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر اس قسط کے حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ان کی امیدوں پر پورا اتر رہا ہے۔ڈرامے میں سجل علی کے کردار کا نام مومنہ سلطان ہے۔

‘الف’ میں حمزہ علی اور سجل علی کے ہمراہ احسن خان، کبریٰ خان، عثمان خالد بٹ، صدف کنول، سلیم معراج اور سرمد صہبائی بھی اہم کردار نبھارہے ہیں۔

ڈرامے میں نامور اینکر اقرار الحسن کا بیٹا پہلاج بھی اہم کردار کررہا ہے۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept