پوپ سنگرریانا پرلکھی کتاب کی قیمت سامنے آگئی

ریانا نے اپنی وژوئل آٹوبائیوگرافی کا نام ’دی ریانا بک‘ رکھا ہے جس میں گلوکارہ کی نایاب ایک ہزار تصاویر دی گئی ہیں

پوپ سنگرریانا پرلکھی کتاب کی قیمت سامنے آگئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ریانا نے اپنی وژوئل آٹوبائیوگرافی کا نام ’دی ریانا بک‘ رکھا ہے جس میں گلوکارہ کی نایاب ایک ہزار تصاویر دی گئی ہیں۔

کتاب کا سستا ترین ایڈیشن 131 امریکی ڈالر کا ہے—فوٹو: فیڈون

500 سے زائد صفحات پر مشتمل اس منفرد کتاب کو چار مختلف سائز میں شائع کیا گیا ہے اور ایک سائز کی تو محض 10 کتابیں شائع کی گئیں تھیں جو اشاعت سے پہلے ہی فروخت ہوگئیں۔ ریانا نے اپنی کتاب سے متعلق اپنے انسٹا گرام اور یوٹیوب چینل پر بھی مداحوں کو بتایا جب کہ کتاب کی آن لائن ویب سائٹ پر بھی کتاب سے متعلق معلومات فراہم کی گئی۔

ریانا کی سوانح عمری کے سب سے سستے ایڈیشن کی قیمت 131 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 20 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی ہے اور اس میں انتہائی چھوٹے سائز کی تصاویر دی گئی ہیں۔ کتاب کے دوسرے سستے ایڈیشن کی قیمت 153 امریکی ڈالر اور پاکستانی 24 ہزار روپے زائد رکھی گئی ہے۔

اسی طرح ریانا کی کتاب کے تیسرے سستے ایڈیشن کی قیمت 5 ہزار ڈالر سے زائد یعنی پاکستانی 8 لاکھ کے قریب رکھی گئی ہے، اس ایڈیشن میں تصاویر کو اچھی کوالٹی اور بڑے سائز میں دیا گیا ہے۔

دوسرے سستے ترین ایڈیشن کی قیمت 153 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے—فوٹو: فیڈون

ریانا کی کتاب کے سب سے مہنگے ایڈیشن کی محض 10 کاپیاں شائع کی گئی تھیں اور وہ تمام کی تمام فروخت ہو گئیں اور ان کی قیمت تقریبا ایک لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد رکھی گئی تھی۔ اس کتاب میں ریانا کی ایک ہزار نایاب تصاویر کی انتہائی اعلیٰ کوالٹی میں دیا گیا تھا۔ اس ایڈیشن میں موجود تصاویر 42 انچ طویل اور 40 انچ وسیع تھیں اور اس ایڈیشن کی تمام کاپیاں گلوکارہ کے خاص مداحوں کی جانب سے دیے گئے خصوصی آرڈر کے تحت بنائی گئی تھیں۔

ایک ایڈیشن کی قیمت 5 ہزار ڈالر سے زائد ہے—فوٹو: فیڈون

اگرچہ کہا جا رہا ہے کہ گلوکارہ کی سوانح عمری کے چاروں ایڈیشن میں ایک جیسی ہی تصاویر دی گئی ہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ گلوکارہ کے مہنگے ترین ایڈیشن میں ریانا کی انتہائی خاص مواقع پر لی گئی ان دیکھی تصاویر بھی دی گئی ہوں گی۔ اداکارہ کی جانب سے جاری کی گئی سوانح عمری کی پرومو ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ کتاب میں گلوکارہ کی نیم عریاں، بولڈ اور خاص مواقع پر لی گئی تصاویر شامل ہوں گی۔

مہنگے ترین ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی تھی جو فروخت ہوچکا—فوٹو: فیڈون

وژوئل سوانح عمری میں گلوکارہ کے بچپن، ان کی جانب سے کیریئر کے آغاز کرنے، ان کی جانب سے انٹرنیشنل میوزک فیسٹیول کرنے اور ان کی جانب سے فیشن واکس میں کی جانے والی کیٹ واک کے موقع پر لی گئی تصاویر بھی شامل ہیں۔ سوانح عمری میں گلوکارہ کی نجی ملاقاتوں کی چند اہم ترین تصاویر بھی شامل ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept