شمعون عباسی کی وزیراعظم سے اپیل

شمعون عباسی نے وزیر اعظم عمران خان سے فلم ’درج‘ پر عائد پابندی ختم کرنے کی درخواست کردی ہے۔

شمعون عباسی نے ٹوئٹ کیا کہ ’ہم وزیراعظم عمران خان سے درخواست کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد سینسر بورڈ سے کلیئرنس سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کے عمل میں ہماری مدد کریں کیونکہ اِس سے قبل پنجاب اور سندھ کے سینسر بورڈز نے فلم ’درج‘ کو کلیئر کرکے ہمیں سرٹیفکٹ جاری کر دیئے تھے۔‘

شمعون عباس نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’درج‘ ریاست مخالف یا مذہب مخالف فلم نہیں ہے بلکہ یہ فلم کچھ ایسے لوگوں کے ذہنی مرض کو پیش کر رہی ہے جو جرائم کا ارتکاب کرنے کے لیے کچھ خاص لوگوں کے پاس جاتے ہیں ۔‘

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept