سعیدہ امتیاز کو بے حیائی کی ڈگری مل گئی

ٹاپ ماڈل سعیدہ امتیاز کو اپنی بولڈ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا کیونکہ صارفین انہیں زبردست تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ان کی حال ہی میں شیئر کی گئی تصویر پاکستانیوں کو کچھ زیادہ پسند نہیں آئی جس کے باعث انہیں تنقید کا سامنا ہےٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے سعیدہ امتیاز نے لکھا ’خواتین معاشرے کا نصف حصہ ہیں، جب تک ہماری خواتین کو آزادی نہیں ملتی ، انہیں روشن خیال نہیں بنایا جاتا اور انہیں تعلیم نہیں دی جاتی تب تک ہمارا معاشرہ پسماندہ اور زنجیروں میں جکڑا رہے گا۔‘

سعیدہ امتیاز کی اس تصویر کے بعد صارفین ان پر طرح طرح کے حملے کررہے ہیں جس پر اداکارہ بھی انہیں ترکی بہ ترکی جواب دے رہی ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سعیدہ امتیاز ان دنوں دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept