Connect with us

شوبز

8 فلموں کی نمائش

Published

on

piff

کراچی میں جاری "پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول” کے پہلے روز 8 فلموں کی نمائش کی گئی.پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے آغاز کا انتظار مداحوں کو طویل عرصے سے تھا جو آخر کار اب ختم ہوگیا۔4 روزہ اس فیسٹیول میں تقریباً 93 ممالک سے بھیجی گئی 210 فلموں کی نمائش کی جائے گی، جن میں ڈاکیومنٹریز، شارٹ فلمز اور فیچر فلمز شامل ہیں۔فیسٹیول کے حوالے سے رکھی پہلی تقریب میں نامور پینٹر عبدل جبار گل کی جانب سے بنائی گئی ٹرافی ’دی سپرٹ آف کولاچی‘ کو بھی پیش کیا گیا.پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (پی آئی ایف ایف) 2018 میں ہندوستان، جرمنی، اٹلی سمیت کئی ممالک کے فلم سازوں کو مدعو کیا گیا ہے۔تقریب کے پینل میں سلطانہ صدیقی، عاصم رضا اور سجل علی جیسی پاکستانی شخصیات سپیکرز کے طور پر موجود رہیں، جبکہ ہندوستان سے نندیتا داس، ویشال بھردواج اور ساکیت چوہدری بھی اس پینل کا حصہ بنے۔فلم ساز شرمین عبید چنائے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ’میں پی آئی ایف ایف کے لیے بےحد پرجوش ہوں، کیوں کہ نئے فلم سازوں کے لیے اپنے کام کو پیش کرنے کے لیے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہوگا، جبکہ شائقین کو ایسی فلمیں دیکھنے کا موقع بھی ملے گا جو وہ عام طور پر نہیں دیکھ پاتے.
نیوپلیکس سینما کے مالک جمیل بیگ نے کہا کہ ’آپ کو پی آئی ایف ایف کے پلیٹ فارم پر نیا ٹیلنٹ دیکھنے کو ملے گا، نئے ہدایت کار، پروڈیوسرز اور فنکاروں کے ساتھ ہم اپنی انڈسٹری میں مزید بہتر کام پیش کرسکیں گے‘۔نیوپلیکس سینما میں 8 فلموں کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا جن میں ’کیک‘، ’دی وشنگ ٹری‘ اور ایک بلوچی زبان کی فلم شامل ہوگی۔ان 8 پریمیئرز کے علاوہ مختلف مقامات پر شارٹ فلمز، ڈاکیومنٹریز اور فیچر فلموں کی نمائش ہوگی۔

Advertisement

شوبز

دل ٹوٹ گیا

Published

on

jiya ali

 جیا علی نے کہا ہے کہ  پاکستانی شوبز انڈسٹری کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کیلیے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہونگے۔نئے ٹیلنٹ کو گروم کرنے کے لیے انھیں سنیئرز کے ساتھ کام کرنے کا زیادہ سے زیادہ موقع دینا چاہیے۔ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں سنیئرزکو زیادہ عزت واحترام دینے کے ساتھ ان کے لیے خصوصی کردار تخلیق کیے جاتے ہیں۔ ہمارے ہاں سنیئرکو نظر انداز کردیا جاتا ہے

جیا علی نے کہا کہ کامیڈی اورمیوزیکل فلمیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ نئے ٹیلنٹ کا کام دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اورنوجوان فلم میکر اچھی اورمیعاری فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں۔جہاں تک بات خود اداکاری کی ہے تو میرا تعلق پاکستان فلم انڈسٹری سے ہے اوراچھا کردارآفرہوا توضرورکام کرونگی۔ جیا علی نے کہا کہ ایک طرح کی کہانی اور ایک جیسے کرداروں کو مختلف ناموں کے ساتھ سالہا سال دکھانے کا دور اب چلا گیا ہے۔ باکس آفس پر کامیابی اسے ہی ملے گی جو فلم بینوں کو روٹین سے ہٹ کر کچھ دکھائے گا.جیا علی کا مزید کہنا ہے کہ میں موجودہ صورت حال سے خوش نہیں ہوں اور ایک طرح سے میرا دل یہ سب دیکھ کر ٹوٹ چکا ہے۔

Continue Reading

شوبز

واپسی کی تیاری

Published

on

arij fatyma

اداکارہ ایرج فاطمہ کو ناظرین جلد ہی نئی ڈرامہ سیریل’زہر‘میں دیکھ سکیں گے جس میں انہوں نے ایک اہم نوعیت کا منفی کردار کیا ہے۔اس سیریل کو بگ بینگ پروڈیوس کررہا ہے جس کے ڈائریکٹر عابس رضا ہیں جبکہ کاسٹ میں شہروزسبزواری اور منال خان کے ہمراہ بہت سے دیگر فنکاربھی شامل ہیں۔اس بارے میں ایرج فاطمہ کا کہنا ہے کہ یہ روایتی بات نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ نہ صرف’زہر‘کا سکرپٹ بلکہ میرا کردار بھی منفرد ہے،ناظرین مجھے کافی عرصے بعد منفی کردارکرتے ہوئے دیکھیں گے۔یاد رہے کہ ایرج فاطمہ کا آخری ڈرامہ’یار بے وفا‘تھا جس کے بعد وہ امریکہ منتقل ہوگئی تھیں۔

Continue Reading

شوبز

’پنکی میم صاحب۔۔۔۔ ‘شوٹنگ مکمل

Published

on

pinky

اداکارہ حاجرہ یامین کی دوسری فلم’پنکی میم صاحب‘مکمل ہوگئی ہے جسے ریلیز کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔دبئی میں بنائی جانے والی اس فلم میں ان کے علاوہ ماڈل کرن ملک ،خالد احمد اور عدنان جعفر بھی شامل ہیں جبکہ اس فلم کو شازیہ علی خان نے پروڈیوس کیا۔فلم کے دو ٹیزر ریلیز کردیئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ حاجرہ یامین بہت سے ڈراموں کے ساتھ ساتھ ایک فلم’مان جاﺅناں‘میں بھی کام کرچکی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی پرموشن جلد ہی شروع کیا جائے گی جس کے ساتھ اس کی تاریخ نمائش کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

Continue Reading
Advertisement
traffic police lahore challan copy
پاکستان2 گھنٹے ago

ٹریفک پولیس میدان میں ……..24 گھنٹوں میں 5315 چالان

asad umer
پاکستان2 گھنٹے ago

ابھی ایک ماہ ہوا ہے آگے دیکھیں ہوتا کیا ہے :اسد عمر

fawad chaudhry
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان شہید برہان وانی کو فریڈم فائٹر سمجھتا ہے،فواد چوہدری

india
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

ہماچل پردیش میں طوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک

protest-against-indian-army-chief
پاکستان3 گھنٹے ago

بھارت کی دھمکیوں کیخلاف سوئی میں احتجاجی مظاہرے

harrasment
پاکستان3 گھنٹے ago

طالبات کو ہراساں کرنے والا کالج پروفیسر نوکری سے فارغ

kursheed shah
پاکستان3 گھنٹے ago

خورشید شاہ بھی نیب کی زد میں آ گئے ،تحقیقات شروع

john tarmal
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

دنیا میں سب سے زیادہ انتخابات میں حصہ لینے اور ہارنے کا عالمی اعزاز

chaman
پاکستان3 گھنٹے ago

25 سال سے جاری خون ریزی ختم کرنے کےلئے امن کی کوششوں کا آغاز

counsil
پاکستان3 گھنٹے ago

تحریک انصاف کی حکومت کا سابقہ حکومت کے راز کھولنے کا فیصلہ

eyes lens
صحت3 گھنٹے ago

لینز کا استعمال آپ کی آنکھوں کےلئے خطرناک

skin problems
صحت3 گھنٹے ago

جلدکی حفاظت کےلئے 5 گھریلو ٹوٹکے

sleeping time
صحت4 گھنٹے ago

وقت پر سونا اور بیدار ہونا اچھی صحت کےلئے موزوں

angelo methews
کھیل4 گھنٹے ago

ایشیا کپ میں ناقص کارکرگی:اینجلو میتھیوز کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

saleem malik
کھیل5 گھنٹے ago

بھارت سے شکست :سابق کپتان سلیم ملک نے ذمہ دار سرفراز کوقرار دیدیا

مقبول خبریں