Connect with us

شوبز

دبنگ خان کا گانا گائیں گے

Published

on

atif aslam

عاطف اسلم کی آواز میں ایک گانا سلمان خان کی نئی فلم ’ریس 3‘ میں بھی شامل ہوگا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانا سلمان خان نے خود لکھا ہے۔فلم ’ریس‘ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کا سیکوئل ’ریس 2‘، 2013 میں ریلیز ہوا اور اب ‘ریس 3’ رواں برس عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
فلم کے دونوں سیکوئلز میں سیف علی خان نے مرکزی کردار نبھایا جب کہ ’ریس 3‘ میں سلمان خان اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عاطف اسلم ’ریس 3‘ کے لیے گانا گا رہے ہیں جس کے بول سلمان خان نے خود لکھے ہیں۔اس رومانوی گانے کو وشال مشرا کمپوز کریں گے۔فلم ساز رمیش ترانی کے مطابق جس طرح ‘ریس’ اور ‘ریس 2’ میں عاطف اسلم نے گانے گائے، اسی طرح وہ ‘ریس 3’ کا بھی حصہ ہوں گے۔عاطف اسلم نے فلم ’ریس‘ میں ’پہلی نظر میں کیسا جادو کردیا‘ جب کہ ’ریس 2‘ میں ’بے انتہا‘ اور ’اللہ دہائی ہے‘ گایا تھا۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم نے گزشتہ برس ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں گانا ’دل دیاں گلاں‘ گایا تھا جسے خوب پزیرائی ملی ہے۔

Advertisement

شوبز

آرادھیا کے شرمندہ ہونیوالا کام نہیں کرونگا

Published

on

Abhishek

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے کہا کسی بھی ایسی فلم میں کام نہیں کریں گے جسے دیکھ کر ان کی بیٹی آرادھیا شرمندگی محسوس کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک کا اپنی بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن نے فیصلہ کیا ہے کہ آرادھیا کو پوری آزادی ہوگی کہ وہ مستقبل میں جو پیشہ اختیار کرنا چاہے کرسکتی ہے ہم دونوں اس پر اپنی مرضی تھوپنے کی کوشش نہیں کریں گے۔

Continue Reading

شوبز

باہمی رضامندی سے تصادم کا خطرہ ٹل گیا

Published

on

shahrukh and ranveer

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکار رنویر سنگھ کے درمیان فلم کی ریلیز کے تصادم کا خطرہ ٹل گیا۔

رواں سال میں بالی ووڈ کی دو بڑی شخصیات کی فلمیں سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہیں جس میں شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ اور رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ شامل ہیں تاہم دونوں فلموں کی ریلیز کی یکساں تاریخ 21 دسمبر ہونے کی وجہ سے دونوں ہی فلموں کے بزنس پر منفی اثرات مرتب ہوتے تاہم باہمی تعاون نے اس تصادم کو ہونے سے قبل ہی روک لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ کے ہدایت کار روہت شیٹھی نے فلموں کے تصادم کے حوالے سے بتایا کہ دونوں فلموں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے کیوں کہ ہم لوگ ایک ہی تاریخ میں دونوں فلمیں ریلیز کرنے کا سوچ رہے تھے لیکن بعد ازاں میرے کرن جوہر اور شاہ رخ خان کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد فلموں کے درمیان ایک ہفتے کا وقفہ دیا گیا ہے۔

روہت شیٹھی نے کہا دونوں کی فلمیں موضوع کے اعتبار سے مختلف ہیں اور فلموں کی ریلیز میں ایک ہفتہ کا فرق بہت ہے کیوں کہ جو فلم اچھی ہوگی وہ اچھا بزنس کرے گی اور یہ سب کچھ باہمی رضامندی سے ممکن ہوا ہے۔

Continue Reading

شوبز

تعلیم، سیاحت اور سرمایہ کاری کیلئے سفیر مقرر

Published

on

rihana

باربا ڈوس کے وزیراعظم نے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ کو تعلیم، سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے لیے سفیر مقرر کردیا جنہیں ایک وزیر کے برابر اختیارات حاصل ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق باربا ڈوس کے وزیراعظم نے ملک کی معروف گلوگارہ رابن ریحانہ فینٹی کو سفیر مقرر کردیا۔ انہیں ایک وزیر کے برابر اختیارات حاصل ہوں گے، وہ مکمل اور غیر معمولی اختیار کی حامل سفیر ہوں گی جو اپنی پالیسی اور فیصلوں میں بھی آزاد ہوں گی۔

باربا ڈوس کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ریحانہ ملک کے لیے درد رکھتی ہیں اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اس لیے انہیں پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے جہاں وہ تعلیم، سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے فروغ کے لیے فرائض انجام دے سکیں گی۔

تیس سالہ گلوکارہ ریحانہ نے سفیر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اعزاز سے بڑھ کر اور کچھ بھی نہیں ہو سکتا، میں اپنے ملک کے لیے اس اہم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاؤں گی۔

Continue Reading

مقبول خبریں