Connect with us

شوبز

film review… ایک بار” کیک” ضرور کھائیں

Published

on

cake..

تیس مارچ کو ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم” کیک” مختلف وجوہات کی بنا پر کافی بہتر اور منفرد فلم ثابت ہوئی ہے .فلم کی سب سے بڑی خوبی، اس کی کہانی کا رواں اور آسان ہونا ہے، اس کو مقبولیت دینے کے لیے کوئی اسکینڈل نہیں بنایا گیا، کوئی آئٹم سونگ نہیں شامل کیا گیا، نہ ہی کوئی اور طرح کا حربہ آزمایا گیا، سیدھی سیدھی فلم نمائش کے لیے پیش کردی گئی.اس فلم کے ہدایت کار عاصم عباسی نے ہی یہ فلم لکھی بھی ہے۔ کہانی ابتداء سے لے کر آخر تک آسانی سے سمجھ آنے والی ہے، کردار ایک دوسرے سے پوری طرح جڑے ہوئے ہیں۔ جہاں جس کردار کی ضرورت تھی، مکالمہ میں اس کے لب و لہجے اور گفتگو کا خیال رکھا گیا ہے۔ایک سندھی خاندان، جس کا زمینداری کا پس منظر ہے، اس دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والے کنبے کی شہری طرز زندگی اور گھریلو مسائل کو خوبصورتی سے فلم بند کیا گیا ہے۔ البتہ کہیں کہیں محسوس ہوتا ہے کہ کہانی طویل ہوگئی ہے، اس کو مزید مہارت سے لکھا جاتا، یا کم وقت میں فلمایا جاتا تو تاثر مزید اچھا ہوسکتا تھا، اس کے باوجود کہانی میں حقیقی زندگی سے جڑی چھوٹی چھوٹی باتوں اور حقیقتوں کو خوبصورتی سے بیان کیا گیا ہے۔
فلم کو دو فلمساز اداروں انڈس ٹاکیز اور زیب فلمز نے مل کر بنایا ہے۔ اس کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر سید ذوالفقار بخاری ہیں، جبکہ دیگر پروڈیوسرز میں ماہ نور آمنہ اور سمیرہ قاضی شامل ہیں۔ فلم کو لندن، کراچی اور اندرونِ سندھ فلمایا گیا ہے۔ ایک محدود بجٹ میں عمدہ طریقے سے فلمائی گئی فلم کے دیگر تکنیکی پہلوؤں بھی بہت مثبت رہے، بالخصوص سینماٹوگرافی، ایڈیٹنگ، بیک گراؤنڈ میوزک، کاسٹیوم، میک اپ کے شعبوں میں بہتر کارکردگی رہی.ہدایت کار عاصم عباسی نے اپنی فلمی ہدایت کاری کا آغاز اس فلمی منصوبے سے کیا، ایک نوآموز فلم ہدایت کار کی حیثیت سے یہ کامیاب کوشش ہے۔ اُنہوں نے فلم کی موسیقی کے لیے لوک موسیقی اور اندرون سندھ کی لوکیشنز کا ذہانت پر مبنی فیصلہ کیا، جس کی وجہ سے فلم حقیقت سے کافی قریب ہوگئی.
کہانی میں کوئی الجھاؤ نہ ہونے کی وجہ سے کرداروں کا ایک دوسرے سے تعلق بھی واضح ہے۔ اس لیے تمام کرداروں نے ایک دوسرے کو مضبوط کیا۔ مکالموں کے ساتھ تاثرات نے کہانی کو متاثرکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، بالخصوص محمد احمد اور آمنہ شیخ نے اچھی اداکاری کا مظاہرہ کیا، صنم سعید خاص انگریزی مزاج میں خوشی اور غصے کے کردار ادا کرتی ہیں، فلم کی طلب تھی، انگریزی کردار، اس لیے وہ بھی اس میں بہت اچھی طرح فٹ ہوگئیں۔میکال ذوالفقار کا کردار غیر ضروری محسوس ہوا، عدنان ملک کی اداکاری میں جان نہیں تھی۔ دیگر چھوٹے بڑے کرداروں نے بھی متوازن اداکاری کی۔ سندھ کے شہر جامشورو سے تعلق رکھنے والے ایک صوفی بینڈ اسکیچز نے اس فلم کی موسیقی ترتیب دی، یہ انتخاب بالکل درست ثابت ہوا، فلم کی تمام موسیقی کہانی سے پیوست رہی.یہ ایک مکمل پاکستانی ثقافت اور انداز میں رنگی ہوئی فلم ہے، جس میں غیر ضروری طور پر گلیمر ڈالنے کی کوشش نہیں کی گئی، یہی اس فلم کی خوبی ہے اور کمال بھی کہ ایک ایسا فلمی کیک تیار کیا، جو بہت میٹھا نہیں لیکن اسے ایک بار ضرور کھانا پسند کریں.

Advertisement

شوبز

واپسی کی تیاری

Published

on

arij fatyma

اداکارہ ایرج فاطمہ کو ناظرین جلد ہی نئی ڈرامہ سیریل’زہر‘میں دیکھ سکیں گے جس میں انہوں نے ایک اہم نوعیت کا منفی کردار کیا ہے۔اس سیریل کو بگ بینگ پروڈیوس کررہا ہے جس کے ڈائریکٹر عابس رضا ہیں جبکہ کاسٹ میں شہروزسبزواری اور منال خان کے ہمراہ بہت سے دیگر فنکاربھی شامل ہیں۔اس بارے میں ایرج فاطمہ کا کہنا ہے کہ یہ روایتی بات نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ نہ صرف’زہر‘کا سکرپٹ بلکہ میرا کردار بھی منفرد ہے،ناظرین مجھے کافی عرصے بعد منفی کردارکرتے ہوئے دیکھیں گے۔یاد رہے کہ ایرج فاطمہ کا آخری ڈرامہ’یار بے وفا‘تھا جس کے بعد وہ امریکہ منتقل ہوگئی تھیں۔

Continue Reading

شوبز

’پنکی میم صاحب۔۔۔۔ ‘شوٹنگ مکمل

Published

on

pinky

اداکارہ حاجرہ یامین کی دوسری فلم’پنکی میم صاحب‘مکمل ہوگئی ہے جسے ریلیز کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔دبئی میں بنائی جانے والی اس فلم میں ان کے علاوہ ماڈل کرن ملک ،خالد احمد اور عدنان جعفر بھی شامل ہیں جبکہ اس فلم کو شازیہ علی خان نے پروڈیوس کیا۔فلم کے دو ٹیزر ریلیز کردیئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ حاجرہ یامین بہت سے ڈراموں کے ساتھ ساتھ ایک فلم’مان جاﺅناں‘میں بھی کام کرچکی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی پرموشن جلد ہی شروع کیا جائے گی جس کے ساتھ اس کی تاریخ نمائش کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

Continue Reading

شوبز

ریس جیت لی

Published

on

maya ali

اداکارہ مایا علی دبئی سفاری میں مزے اڑارہی ہیں جہاں انہوں نے خصوصی طور پر بنائی گئی صحرائی موٹربائیک پر ریس بھی لگائی۔ مایا علی نے جب سفاری بائیک کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کیں تو صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کئے۔اس بارے میں مایا علی کا کہنا ہے کہ جب بھی وقت ملتا ہے میں سیروتفریح کے لئے نکل جاتی ہوں اور کوئی نہ کوئی ایڈوینچر ضرور کرتی ہوں کیونکہ مجھے مہم جوئی کا بہت شوق ہے۔مایا علی کا مزید کہنا ہے کہ زندگی ایک بار ہی ملتی ہے اس لئے اس کا ہر لمحہ انجوائے کرنا چاہیئے۔مایا علی نے بتایا کہ انہوں نے سفاری ریس جیت لی

Continue Reading
Advertisement
punjab cabinet
پاکستان21 گھنٹے ago

عمران خان کا48 گھنٹوں میں نئے بلدیاتی نظام کو فائنل کرنے کا حکم

resham
شوبز16 گھنٹے ago

اداکارہ ریشم کا اپنے مستقبل بارے بڑا فیصلہ

hassan mubarik
انٹرنیشنل13 گھنٹے ago

سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد

martyred pak army
پاکستان20 گھنٹے ago

شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے فوجیوں کی نمازہ جنازہ اد ا،سپرد خاک

supreme court of pakistan
پاکستان22 گھنٹے ago

سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کل ہوگی

nala dek
پاکستان17 گھنٹے ago

نالہ ڈیک میں پانی چھوڑنے سے اونچے درجے کا سیلاب

fawad chaudhry
پاکستان18 گھنٹے ago

لڑائی ختم کرنے کیلئے قوم کا پیشہ واپس کریں

ranbir and kareena
شوبز13 گھنٹے ago

کرینہ کپور کی رنبیر کپور کیساتھ کام کرنے کی خواہش

mehwish hayat and fahad mustafa
شوبز13 گھنٹے ago

مہوش حیات سے کیمسٹری مل گئی

nipal
انٹرنیشنل13 گھنٹے ago

ڈیم تعمیر کرنے کا ٹھیکا چینی کمپنی کو دیدیا

ali
پاکستان13 گھنٹے ago

پاک امریکا تعلقات آمدہ دنوں میں بہتر ہونگے

imran khan
پاکستان21 گھنٹے ago

ایل ڈی اے ریکارڈ جلنے کے واقعات پر جے آئی ٹی بنانے کا حکم

imran khan.....
پاکستان13 گھنٹے ago

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

hermeen train
انٹرنیشنل14 گھنٹے ago

4 اکتوبر سے حرمین ٹرین کا آغاز

asif zardari and nawaz
پاکستان16 گھنٹے ago

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مدد مانگ لی

مقبول خبریں