Connect with us

شوبز

عمرے کی سعادت

Published

on

gull panrra

کوک سٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف گلوکارہ گل پانڑہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہی اپنی تصاویر سوشمل میڈیا پر شیئر کردی ہیں جس پر انہیں مبارکباد اور دعاؤں کے پیغامات دیئے گئے ہیں.پشتو گانوں سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ گل پانڑہ ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں اور انہوں نے ٹوئٹر پر عمرہ اداکرنے کی تصویر شیئر کی ہے۔ مسجد الحرام کے صحن میں بنائی گئی تصویر میں گل پانڑہ نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے اور اپنے سر کو سکارف سے ڈھانپ رکھا ہے۔ گلوکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ یا اللہ! ہر کسی کو اپنے گھر آنے کا موقع عطا کر،اللہ کے فضل سے یقینا میں اس سیارے پر خوش قسمت ترین لڑکی ہوں۔

Advertisement

شوبز

گلوکار انوپ جلوٹا نے جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کی

Published

on

Anisha

انڈین ادکارہ نے مشہور گلوکار انوپ جلوٹاپر الزام عائد کیا کہ اس نے ٹی وی میں بڑا کردار دلانے کا جھانسہ دے کر کئی دفعہ جنسی زیادتی کانشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹی وی کی ایک مشہور اداکارہ انیشا سنگھ شرمانے انپو جلوٹا پر ایک بڑاالزام لگا دیا ہے، اداکارہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انوپ نے جنسی تعلق قائم کرنے کے بدلے میں ٹی وی پر بڑا کردار دلانے کا وعدہ کیا تھااور اس طرح مجھے کئی دفعہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا ہے اور اس کے علاوہ بگ باس 12 میں اپنے ساتھ لے جانے کے وعدہ کے بعدبھی اسے جنسی طور پر استعمال کیا گیا ہے، ادکارہ نے ملزم کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

Continue Reading

شوبز

آرادھیا کے شرمندہ ہونیوالا کام نہیں کرونگا

Published

on

Abhishek

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے کہا کسی بھی ایسی فلم میں کام نہیں کریں گے جسے دیکھ کر ان کی بیٹی آرادھیا شرمندگی محسوس کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک کا اپنی بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن نے فیصلہ کیا ہے کہ آرادھیا کو پوری آزادی ہوگی کہ وہ مستقبل میں جو پیشہ اختیار کرنا چاہے کرسکتی ہے ہم دونوں اس پر اپنی مرضی تھوپنے کی کوشش نہیں کریں گے۔

Continue Reading

شوبز

باہمی رضامندی سے تصادم کا خطرہ ٹل گیا

Published

on

shahrukh and ranveer

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکار رنویر سنگھ کے درمیان فلم کی ریلیز کے تصادم کا خطرہ ٹل گیا۔

رواں سال میں بالی ووڈ کی دو بڑی شخصیات کی فلمیں سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہیں جس میں شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ اور رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ شامل ہیں تاہم دونوں فلموں کی ریلیز کی یکساں تاریخ 21 دسمبر ہونے کی وجہ سے دونوں ہی فلموں کے بزنس پر منفی اثرات مرتب ہوتے تاہم باہمی تعاون نے اس تصادم کو ہونے سے قبل ہی روک لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ کے ہدایت کار روہت شیٹھی نے فلموں کے تصادم کے حوالے سے بتایا کہ دونوں فلموں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے کیوں کہ ہم لوگ ایک ہی تاریخ میں دونوں فلمیں ریلیز کرنے کا سوچ رہے تھے لیکن بعد ازاں میرے کرن جوہر اور شاہ رخ خان کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد فلموں کے درمیان ایک ہفتے کا وقفہ دیا گیا ہے۔

روہت شیٹھی نے کہا دونوں کی فلمیں موضوع کے اعتبار سے مختلف ہیں اور فلموں کی ریلیز میں ایک ہفتہ کا فرق بہت ہے کیوں کہ جو فلم اچھی ہوگی وہ اچھا بزنس کرے گی اور یہ سب کچھ باہمی رضامندی سے ممکن ہوا ہے۔

Continue Reading

مقبول خبریں