Connect with us

شوبز

پی ٹی وی…. درست کون کرے گا

Published

on

atta-qasmi

پی ٹی وی ایک سٹیٹ چینل ہے بلکہ آٹھ دس چینلز کا گلدستہ جن میں سے سپورٹس کا چینل اس کا کماؤ پوت ہے اس کے علاوہ کوئی پی ٹی وی دیکھے نا دیکھے اگر بجلی استعمال کر رہا ہے تو 35 روپے فی میٹر پی ٹی وی لائسنس کی مد میں ادا کرتا ہے جو اربوں روپے مالیت کا فنڈ بن جاتا ہے – اس ادارے کی کوئی کل سیدھی نہیں اس کی بڑی وجہ ہر حکومت کی سیاسی مداخلت ہے جس کی وجہ سے اس ادارے میں میرٹ اور پالیسی کے تسلسل کا شدید فقدان پایا جاتا ہے جو کسی بھی ادارے کی بقا اور کامیابی کے لئے بہت ضروری سمجھا جاتا ہے. ایک زمانے میں اس ادارے نے بہت عروج پایا جیسا کہ ہمارے دوسرے ادارے ترقی کی طرف گامزن تھے جو سیاسی مداخلت کی وجہ سے انحطاط کا شکار ہوتے چلے گئے .یہاں اس امر کا ذکر ضروری ہے کہ پی ٹی وی نے جمہوری ادوار کی نسبت مارشل لا کے ادوار میں زیادہ ترقی کی . یوسف بیگ مرزا میاں نواز شریف کے تعینات کئے گئے پہلے ایم ڈی تھی جنھوں نے اس ادارے کی ترقی و ترویج میں پرائیویٹ شعبے کے اشتراک کو ضروری خیال کیا .موصوف تین بار ایم ڈی بنے اور ہر بار کرپشن پر نکلے مگر ان کے دور میں ریونیو یعنی کمائی بہت ہوئی لیکن بعد میں آنے والے ایک ایم ڈی نے بتایا کہ وہ مصنوعی ترقی تھی انہوں نے ملازمین کے بعد از ریٹائرمنٹ واجبات تک کو اپنی کارکردگی کے اعداد وشمار میں دکھایا .ایک ھموار پالیسی نہ ہونے کے باعث ایم ڈی کی پوسٹ اکثر متنازعہ رہی .مالک صاحب کے آنے کے بعد اور شاکر عزیر کی ڈائریکٹر شپ میں پی ٹی وی کی سکرین بہتر ہوئی اس کے بعد آئے چیئرمین عطاء الحق قاسمی صاحب ،ان سے پہلے یہ پوسٹ ایک طرح کی اعزازی حیثیت کی پوسٹ ہوا کرتی تھی پرویز رشید بھی اس پوسٹ پر رہے مگر اس طرح سے فعال نہ رہے جیسے کہ اپنے قاسمی صاحب ، قاسمی صاحب سے پہلے ایک دو ڈرامے سرکاری شعبے میں منظور ہو چکے تھے انھوں نے آکر پی ٹی وی کے احیا کا بیڑا اٹھایا جو سب کے لئے بہت اچھی خبر تھی. اس کے لئے ایک خفیہ پالیسی وضع کی گئی کہ پرائیویٹ شعبے سے کوئی ڈرامہ نہ خریدا جائے اور اس پالیسی کو اعلانیہ اختیار نہ کیا جائے اس کا اعتراف محترم قاسمی صاحب نے روزنامہ جنگ میں شائع اپنے کالم میں بھی کیا ہے -جانے کس مصلحت کی بنا پر اس پالیسی کو خفیہ رکھا گیا. پریویو کمیٹی باقاعدگی سے بیٹھتی تھی اور ہر ڈرامہ کامیابی سے ریجیکٹ بھی کرتی تھی اور اس کی بے سروپا وجوہ بھی بیان کرتی تھی اس طرح سینکڑوں ڈراموں کا قتل عام کیا گیا جس سے ڈرامہ انڈسٹری خاص طورپر لاہور کی ڈرامہ انڈسٹری میں شدید بد دلی پھییل گئ. ادارے بند ہونے لگے تکنیک کار بھوکے مرنے لگے کچھ کام چھوڑ گئے کچھ دوسرے شہروں کا رخ کر گئے پروڈیوسرز کے کروڑوں روپے ڈوب گئے .پی ٹی وی کی پرائیویٹ ڈرامے کی پالیسی نے لاھور کی ڈرامہ انڈسٹری کو زندہ رکھا ہوا تھا کیونکہ لاھور کا پروڈیوسر عام طور پر کراچی کے چکروں سے بچنے کے لئے پی ٹی وی پر ہی کام کرتا آرہا تھا وہ بہت پیچھے چلا گیا- یہ بہت بڑا ظلم کیا گیا اس جھوٹ میں اوپر سے لے کر نیچے تک سب افسران شامل بوجہ مصلحت شامل رہے نوکری کے ڈر سے ، اس صورت حال کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ سکرین روکھی پھیکی اور ویران ہو گئی ہوم پروڈکشن میں ایک سٹ کام بہت مہنگا بنایا گیا جو بہت بری طرح فلاپ ہوا جبکہ اس سے بہتر سٹ کام پی ٹی وی دو سے اڑھائی لاکھ فی قسط مارکیٹ سے خریدتا رہا ہے. ایک اور غیر معیاری سٹ کام "نواب گھر” بڑی ڈھٹائی سے جاری ہے جبکہ "نمک” اور "رسمیں” بھی ھوم پروڈکشن کے باوجود نجی شعبے سے مہنگے پڑے ہیں. قاسمی صاحب نے ادارے کے احیا کے لئے دو میگزین شو بھی شروع کروائے جس میں سے ایک میں وہ خود بھی شرکت کرتے. پی ٹی وی میں میگزین شوکا بجٹ نوے ہزار سے ایک لاکھ دس ہزار سے زیادہ نہیں ہوتا مگر اس کی تشہیر پر جیسا کہ بتایا گیا پاکستان کے بڑوں شہروں یعنی تمام سینٹرز پر لاکھوں کے بل بورڈز لگائے گئے. میگزین شوز کو عام طور پر پرئم ٹائم میں نہیں چلایا جاتا کیونکہ انہیں بزنس نہیں ملتا مگر یہ شو پرائم ٹائم میں چلانے سے بزنس متاثر کرنے کا موجب بنا اور قاسمی صاحب کے حاسدین کو باتین کرنے کا موقع ملا .ہر ایم ڈی اور چیئر مین کے جانے کے بعد اس طرح کی باتیں ہوتی ہیں ،انکوائریاں اور تحقیقات بھی چلتی ہیں لیکن ہوتا کچھ بھی نہیں. سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر پی ٹی وی کو کون سیدھا کرے گا اور کس طرح کرے گا کیونکہ جو بھی آتا ہے اسے اپنے مفادات عزیز ہوتے ہیں.

Advertisement

شوبز

دل ٹوٹ گیا

Published

on

jiya ali

 جیا علی نے کہا ہے کہ  پاکستانی شوبز انڈسٹری کوانٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کیلیے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہونگے۔نئے ٹیلنٹ کو گروم کرنے کے لیے انھیں سنیئرز کے ساتھ کام کرنے کا زیادہ سے زیادہ موقع دینا چاہیے۔ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں سنیئرزکو زیادہ عزت واحترام دینے کے ساتھ ان کے لیے خصوصی کردار تخلیق کیے جاتے ہیں۔ ہمارے ہاں سنیئرکو نظر انداز کردیا جاتا ہے

جیا علی نے کہا کہ کامیڈی اورمیوزیکل فلمیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ نئے ٹیلنٹ کا کام دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اورنوجوان فلم میکر اچھی اورمیعاری فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں۔جہاں تک بات خود اداکاری کی ہے تو میرا تعلق پاکستان فلم انڈسٹری سے ہے اوراچھا کردارآفرہوا توضرورکام کرونگی۔ جیا علی نے کہا کہ ایک طرح کی کہانی اور ایک جیسے کرداروں کو مختلف ناموں کے ساتھ سالہا سال دکھانے کا دور اب چلا گیا ہے۔ باکس آفس پر کامیابی اسے ہی ملے گی جو فلم بینوں کو روٹین سے ہٹ کر کچھ دکھائے گا.جیا علی کا مزید کہنا ہے کہ میں موجودہ صورت حال سے خوش نہیں ہوں اور ایک طرح سے میرا دل یہ سب دیکھ کر ٹوٹ چکا ہے۔

Continue Reading

شوبز

واپسی کی تیاری

Published

on

arij fatyma

اداکارہ ایرج فاطمہ کو ناظرین جلد ہی نئی ڈرامہ سیریل’زہر‘میں دیکھ سکیں گے جس میں انہوں نے ایک اہم نوعیت کا منفی کردار کیا ہے۔اس سیریل کو بگ بینگ پروڈیوس کررہا ہے جس کے ڈائریکٹر عابس رضا ہیں جبکہ کاسٹ میں شہروزسبزواری اور منال خان کے ہمراہ بہت سے دیگر فنکاربھی شامل ہیں۔اس بارے میں ایرج فاطمہ کا کہنا ہے کہ یہ روایتی بات نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ نہ صرف’زہر‘کا سکرپٹ بلکہ میرا کردار بھی منفرد ہے،ناظرین مجھے کافی عرصے بعد منفی کردارکرتے ہوئے دیکھیں گے۔یاد رہے کہ ایرج فاطمہ کا آخری ڈرامہ’یار بے وفا‘تھا جس کے بعد وہ امریکہ منتقل ہوگئی تھیں۔

Continue Reading

شوبز

’پنکی میم صاحب۔۔۔۔ ‘شوٹنگ مکمل

Published

on

pinky

اداکارہ حاجرہ یامین کی دوسری فلم’پنکی میم صاحب‘مکمل ہوگئی ہے جسے ریلیز کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔دبئی میں بنائی جانے والی اس فلم میں ان کے علاوہ ماڈل کرن ملک ،خالد احمد اور عدنان جعفر بھی شامل ہیں جبکہ اس فلم کو شازیہ علی خان نے پروڈیوس کیا۔فلم کے دو ٹیزر ریلیز کردیئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ حاجرہ یامین بہت سے ڈراموں کے ساتھ ساتھ ایک فلم’مان جاﺅناں‘میں بھی کام کرچکی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی پرموشن جلد ہی شروع کیا جائے گی جس کے ساتھ اس کی تاریخ نمائش کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

Continue Reading
Advertisement
traffic police lahore challan copy
پاکستان2 گھنٹے ago

ٹریفک پولیس میدان میں ……..24 گھنٹوں میں 5315 چالان

asad umer
پاکستان2 گھنٹے ago

ابھی ایک ماہ ہوا ہے آگے دیکھیں ہوتا کیا ہے :اسد عمر

fawad chaudhry
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان شہید برہان وانی کو فریڈم فائٹر سمجھتا ہے،فواد چوہدری

india
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

ہماچل پردیش میں طوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک

protest-against-indian-army-chief
پاکستان2 گھنٹے ago

بھارت کی دھمکیوں کیخلاف سوئی میں احتجاجی مظاہرے

harrasment
پاکستان3 گھنٹے ago

طالبات کو ہراساں کرنے والا کالج پروفیسر نوکری سے فارغ

kursheed shah
پاکستان3 گھنٹے ago

خورشید شاہ بھی نیب کی زد میں آ گئے ،تحقیقات شروع

john tarmal
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

دنیا میں سب سے زیادہ انتخابات میں حصہ لینے اور ہارنے کا عالمی اعزاز

chaman
پاکستان3 گھنٹے ago

25 سال سے جاری خون ریزی ختم کرنے کےلئے امن کی کوششوں کا آغاز

counsil
پاکستان3 گھنٹے ago

تحریک انصاف کی حکومت کا سابقہ حکومت کے راز کھولنے کا فیصلہ

eyes lens
صحت3 گھنٹے ago

لینز کا استعمال آپ کی آنکھوں کےلئے خطرناک

skin problems
صحت3 گھنٹے ago

جلدکی حفاظت کےلئے 5 گھریلو ٹوٹکے

sleeping time
صحت4 گھنٹے ago

وقت پر سونا اور بیدار ہونا اچھی صحت کےلئے موزوں

angelo methews
کھیل4 گھنٹے ago

ایشیا کپ میں ناقص کارکرگی:اینجلو میتھیوز کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

saleem malik
کھیل5 گھنٹے ago

بھارت سے شکست :سابق کپتان سلیم ملک نے ذمہ دار سرفراز کوقرار دیدیا

مقبول خبریں