Connect with us

شوبز

ڈپریشن ک اشکار

Published

on

‘دی راک’ کے نام سے مشہور ہالی وڈ اداکار ڈوائن جونسن کے لیے فلموں میں خطرناک کردار نبھانا تو شاید مشکل نہ رہا ہو، لیکن اصل زندگی میں ڈپریشن پر قابو پانے میں انہیں یقیناً مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسلنگ سے اداکاری کے شعبے میں آنے والے ‘دی راک’ نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے نوعمری کے دور میں اپنے ڈپریشن پر قابو پایا۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا، ‘میں ایک ایسے مقام پر پہنچ گیا تھا جہاں میں کوئی کام نہیں کرنا چاہتا تھا اور نہ ہی میرا کہیں جانے کو دل چاہتا تھا، میں مسلسل روتا رہتا تھا۔’ ‘دی راک’ نے بتایا، ‘جب میں 15 برس کا تھا تو میری والدہ نے میرے سامنے خودکشی کی کوشش کی، وہ کار میں سے نکلیں اور انتہائی مصروف سڑک پر گاڑیوں کے سامنے آگئیں، جس پر میں نے انہیں بازو سے پکڑ کر سڑک سے ہٹایا’۔چند سال بعد ڈوائن جونسن کا پروفیشنل فٹبالر بننے کا خواب بھی انجریز کے باعث چکنا چور ہوگیا اور اس کے بعد ان کی دوست نے بھی ان سے تعلق ختم کرلیا۔
‘دی راک’ کے مطابق یہ وقت ان کے لیے انتہائی بدترین تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ وہ وقت تھا، جب ان کے اندر خود کو جمع کرکے زندگی کے معمولات کو جاری رکھنے کی بھی ہمت نہیں بچی تھی اور امکان تھا کہ وہ بھی اپنی والدہ کی طرح خودکشی کی کوشش کرتے۔ ڈوائن جونسن نے بتایا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہم دونوں بہتر ہوگئے لیکن اب بھی جب ہم کسی کو تکلیف میں دیکھتے ہیں تو اپنی تکلیف کو یاد کرکے ان کی مدد ضرور کرتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ ‘دی راک’ نے 2004 کے آغاز میں ریسلنگ کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کر ہالی وڈ میں قدم رکھا اور ‘فاسٹ اینڈ فیوریس’، ‘اسکارپین کنگ’، ‘ممی ریٹرنز’ اور ‘جمان جی’ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کی بناء پر شہرت حاصل کی۔ ریسلنگ کے شعبے میں بھی وہ 8 بار ورلڈ چیمپیئن رہ چکے ہیں۔

Advertisement

شوبز

گلوکار انوپ جلوٹا نے جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کی

Published

on

Anisha

انڈین ادکارہ نے مشہور گلوکار انوپ جلوٹاپر الزام عائد کیا کہ اس نے ٹی وی میں بڑا کردار دلانے کا جھانسہ دے کر کئی دفعہ جنسی زیادتی کانشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹی وی کی ایک مشہور اداکارہ انیشا سنگھ شرمانے انپو جلوٹا پر ایک بڑاالزام لگا دیا ہے، اداکارہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انوپ نے جنسی تعلق قائم کرنے کے بدلے میں ٹی وی پر بڑا کردار دلانے کا وعدہ کیا تھااور اس طرح مجھے کئی دفعہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا ہے اور اس کے علاوہ بگ باس 12 میں اپنے ساتھ لے جانے کے وعدہ کے بعدبھی اسے جنسی طور پر استعمال کیا گیا ہے، ادکارہ نے ملزم کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

Continue Reading

شوبز

آرادھیا کے شرمندہ ہونیوالا کام نہیں کرونگا

Published

on

Abhishek

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے کہا کسی بھی ایسی فلم میں کام نہیں کریں گے جسے دیکھ کر ان کی بیٹی آرادھیا شرمندگی محسوس کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک کا اپنی بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن نے فیصلہ کیا ہے کہ آرادھیا کو پوری آزادی ہوگی کہ وہ مستقبل میں جو پیشہ اختیار کرنا چاہے کرسکتی ہے ہم دونوں اس پر اپنی مرضی تھوپنے کی کوشش نہیں کریں گے۔

Continue Reading

شوبز

باہمی رضامندی سے تصادم کا خطرہ ٹل گیا

Published

on

shahrukh and ranveer

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکار رنویر سنگھ کے درمیان فلم کی ریلیز کے تصادم کا خطرہ ٹل گیا۔

رواں سال میں بالی ووڈ کی دو بڑی شخصیات کی فلمیں سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہیں جس میں شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ اور رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ شامل ہیں تاہم دونوں فلموں کی ریلیز کی یکساں تاریخ 21 دسمبر ہونے کی وجہ سے دونوں ہی فلموں کے بزنس پر منفی اثرات مرتب ہوتے تاہم باہمی تعاون نے اس تصادم کو ہونے سے قبل ہی روک لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ کے ہدایت کار روہت شیٹھی نے فلموں کے تصادم کے حوالے سے بتایا کہ دونوں فلموں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے کیوں کہ ہم لوگ ایک ہی تاریخ میں دونوں فلمیں ریلیز کرنے کا سوچ رہے تھے لیکن بعد ازاں میرے کرن جوہر اور شاہ رخ خان کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد فلموں کے درمیان ایک ہفتے کا وقفہ دیا گیا ہے۔

روہت شیٹھی نے کہا دونوں کی فلمیں موضوع کے اعتبار سے مختلف ہیں اور فلموں کی ریلیز میں ایک ہفتہ کا فرق بہت ہے کیوں کہ جو فلم اچھی ہوگی وہ اچھا بزنس کرے گی اور یہ سب کچھ باہمی رضامندی سے ممکن ہوا ہے۔

Continue Reading

مقبول خبریں