Connect with us

شوبز

فنکاروں کی ظالمانہ خاموشی

Published

on

ملک میں ہونے والے ہر انسانیت سوز واقعے پر آواز اٹھانے والے نامور پاکستانی اداکار مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی ظلم و بربر یت پر خاموش ہیں۔
گزشتہ روز بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 17 بے گناہ ومعصوم کشمیریوں کو شہید کرنے کے ساتھ 200 سے زائد افراد کوزخمی کردیا تھا۔ کشمیر میں جاری اس ظلم کے خلاف پورا پاکستان چیخ اٹھا ہے۔ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف ٹویٹر صارفین سراپا احتجاج ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے ظلم کی حدیں پار کردی ہیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ بھارتی فوج کو ہر بے گناہ کے قتل کی قیمت چکانی پڑے گی،’’جنت کو انسانیت کیلئے جہنم بنانے والوں ڈرو اپنے انجام سے۔‘‘جب کہ کچھ صارفین نے کہا یہ کشمیر کیلئے کھڑے ہونے کا وقت ہے۔
مقبوضہ وادی میں جاری ظلم و بربرت پر نامور پاکستانی اداکاراور تجزیہ نگار حمزہ علی عباسی بھی خاموش نہ رہ سکے انہوں نےٹوئٹ کرتے ہوئے نہایت جارحانہ اندازمیں اقوام متحدہ اور اس کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر ہونےوالا ظلم اقوام متحدہ کے چہرے پر طمانچہ ہے۔ اس ظلم کے بعد امریکی اور بھارتی حکومت کو دہشتگردی پر لیکچر دیتے ہوئےشرم آنی چاہئیے کہ کون دہشتگرد ہے۔‘‘ تاہم قصور کی ننھی زینب کےساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل پر آواز اٹھانے والے، شام میں جاری خانہ جنگی میں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں پر بولنے والے اور پی ایس ایل سمیت ملک میں ہونے والے تمام اہم واقعات پر ٹوئٹ کرنے والے پاکستانی اداکار جن میں ماہرہ خان، ارمینا خان، فہد مصطفیٰ، فیصل قریشی، ہمایوں سعید، شان شاہد سمیت متعدد اداکارشامل ہیں، کشمیر میں جاری بھارتی ظلم کے خلاف خاموش ہیں۔

Advertisement

شوبز

آرادھیا کے شرمندہ ہونیوالا کام نہیں کرونگا

Published

on

Abhishek

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے کہا کسی بھی ایسی فلم میں کام نہیں کریں گے جسے دیکھ کر ان کی بیٹی آرادھیا شرمندگی محسوس کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک کا اپنی بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن نے فیصلہ کیا ہے کہ آرادھیا کو پوری آزادی ہوگی کہ وہ مستقبل میں جو پیشہ اختیار کرنا چاہے کرسکتی ہے ہم دونوں اس پر اپنی مرضی تھوپنے کی کوشش نہیں کریں گے۔

Continue Reading

شوبز

باہمی رضامندی سے تصادم کا خطرہ ٹل گیا

Published

on

shahrukh and ranveer

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکار رنویر سنگھ کے درمیان فلم کی ریلیز کے تصادم کا خطرہ ٹل گیا۔

رواں سال میں بالی ووڈ کی دو بڑی شخصیات کی فلمیں سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہیں جس میں شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ اور رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ شامل ہیں تاہم دونوں فلموں کی ریلیز کی یکساں تاریخ 21 دسمبر ہونے کی وجہ سے دونوں ہی فلموں کے بزنس پر منفی اثرات مرتب ہوتے تاہم باہمی تعاون نے اس تصادم کو ہونے سے قبل ہی روک لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ کے ہدایت کار روہت شیٹھی نے فلموں کے تصادم کے حوالے سے بتایا کہ دونوں فلموں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے کیوں کہ ہم لوگ ایک ہی تاریخ میں دونوں فلمیں ریلیز کرنے کا سوچ رہے تھے لیکن بعد ازاں میرے کرن جوہر اور شاہ رخ خان کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد فلموں کے درمیان ایک ہفتے کا وقفہ دیا گیا ہے۔

روہت شیٹھی نے کہا دونوں کی فلمیں موضوع کے اعتبار سے مختلف ہیں اور فلموں کی ریلیز میں ایک ہفتہ کا فرق بہت ہے کیوں کہ جو فلم اچھی ہوگی وہ اچھا بزنس کرے گی اور یہ سب کچھ باہمی رضامندی سے ممکن ہوا ہے۔

Continue Reading

شوبز

تعلیم، سیاحت اور سرمایہ کاری کیلئے سفیر مقرر

Published

on

rihana

باربا ڈوس کے وزیراعظم نے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ کو تعلیم، سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے لیے سفیر مقرر کردیا جنہیں ایک وزیر کے برابر اختیارات حاصل ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق باربا ڈوس کے وزیراعظم نے ملک کی معروف گلوگارہ رابن ریحانہ فینٹی کو سفیر مقرر کردیا۔ انہیں ایک وزیر کے برابر اختیارات حاصل ہوں گے، وہ مکمل اور غیر معمولی اختیار کی حامل سفیر ہوں گی جو اپنی پالیسی اور فیصلوں میں بھی آزاد ہوں گی۔

باربا ڈوس کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ریحانہ ملک کے لیے درد رکھتی ہیں اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اس لیے انہیں پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے جہاں وہ تعلیم، سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے فروغ کے لیے فرائض انجام دے سکیں گی۔

تیس سالہ گلوکارہ ریحانہ نے سفیر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اعزاز سے بڑھ کر اور کچھ بھی نہیں ہو سکتا، میں اپنے ملک کے لیے اس اہم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاؤں گی۔

Continue Reading

مقبول خبریں