Connect with us

شوبز

53 ویں سالگرہ، گوگل کا خراج عقیدت

Published

on

‘پاپ کوئین’ کے نام سے مشہور پاکستان کی معروف و خوبرو گلوکارہ نازیہ حسن آج 53 برس کی ہوتیں لیکن ان کی زندگی نے وفا نہ کی اور وہ نوجوانی میں ہی خالق حقیقی سے جاملیں لیکن ان کی یادیں آج بھی دلوں میں زندہ ہیں نازیہ حسن کی آج 53 ویں سالگرہ ہے، اس موقع پرگوگل بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے میں پیچھے نہیں رہا اور آج کا ڈوڈل گلوگارہ سے منسوب کردیا۔خوبصورت اور دلفریب آواز رکھنے والی نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نےامریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لندن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ وہ اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر کے طور بھی خدمات انجام دیتی رہیں۔انہوں نے گلوکاری کا آغاز 10 سال کی عمر میں کیا جس کے بعد گائیکی کی دنیا میں اپنا نام روشن کرتی چلی گئیں۔ نازیہ حسن نے پاپ گلوکاری کے اس سفر میں نہ صرف پاکستان میں نام بنایا بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب پزیرائی حاصل کی۔ آج کل کے گلوکار بھی نازیہ کے گانوں کے ریمکس بنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاپ کوئن کے یادگار گیتوں میں ‘دوستی’، ‘ڈسکو دیوانے’، ‘کریے پیار دیاں گلاں’، ‘دل کی لگی’، ‘آپ جیسا کوئی’ اور دیگر شامل ہیں جو آج بھی کانوں میں رَس گھولتے ہیں۔انہوں نے متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔ نازیہ حسن پاکستان کی وہ پہلی پاپ گلوکارہ ہیں جنہوں نے 15 سال کی عمر میں فلم فیئر ایوارڈز کا اعزاز اپنے نام کیا۔ ان کا گایا ہوا گیت ’آپ جیسا کوئی‘ بالی وڈ فلم ’قربانی‘ میں اداکارہ زینت امان پر فلمایا گیا جس کے مداح آج بھی دیوانے ہیں۔ 30 مارچ 1995 کو نازیہ حسن کی شادی بزنس مین مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی لیکن یہ شادی چل نہ سکی اور نازیہ کے دنیا سے رخصت ہونے سے 10 دن قبل دونوں میں طلاق ہوگئی۔ پاپ کوئین نازیہ حسن 13 اگست 2000 کو محض 35 سال کی عمر میں پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ اگرچہ نازیہ حسن اس دنیا میں نہیں ہیں، لیکن آج بھی اپنی دلفریب گیتوں کی وجہ سے مداحوں کے دل میں زندہ ہیں۔

Advertisement

شوبز

واپسی کی تیاری

Published

on

arij fatyma

اداکارہ ایرج فاطمہ کو ناظرین جلد ہی نئی ڈرامہ سیریل’زہر‘میں دیکھ سکیں گے جس میں انہوں نے ایک اہم نوعیت کا منفی کردار کیا ہے۔اس سیریل کو بگ بینگ پروڈیوس کررہا ہے جس کے ڈائریکٹر عابس رضا ہیں جبکہ کاسٹ میں شہروزسبزواری اور منال خان کے ہمراہ بہت سے دیگر فنکاربھی شامل ہیں۔اس بارے میں ایرج فاطمہ کا کہنا ہے کہ یہ روایتی بات نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ نہ صرف’زہر‘کا سکرپٹ بلکہ میرا کردار بھی منفرد ہے،ناظرین مجھے کافی عرصے بعد منفی کردارکرتے ہوئے دیکھیں گے۔یاد رہے کہ ایرج فاطمہ کا آخری ڈرامہ’یار بے وفا‘تھا جس کے بعد وہ امریکہ منتقل ہوگئی تھیں۔

Continue Reading

شوبز

’پنکی میم صاحب۔۔۔۔ ‘شوٹنگ مکمل

Published

on

pinky

اداکارہ حاجرہ یامین کی دوسری فلم’پنکی میم صاحب‘مکمل ہوگئی ہے جسے ریلیز کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔دبئی میں بنائی جانے والی اس فلم میں ان کے علاوہ ماڈل کرن ملک ،خالد احمد اور عدنان جعفر بھی شامل ہیں جبکہ اس فلم کو شازیہ علی خان نے پروڈیوس کیا۔فلم کے دو ٹیزر ریلیز کردیئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ حاجرہ یامین بہت سے ڈراموں کے ساتھ ساتھ ایک فلم’مان جاﺅناں‘میں بھی کام کرچکی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی پرموشن جلد ہی شروع کیا جائے گی جس کے ساتھ اس کی تاریخ نمائش کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

Continue Reading

شوبز

ریس جیت لی

Published

on

maya ali

اداکارہ مایا علی دبئی سفاری میں مزے اڑارہی ہیں جہاں انہوں نے خصوصی طور پر بنائی گئی صحرائی موٹربائیک پر ریس بھی لگائی۔ مایا علی نے جب سفاری بائیک کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کیں تو صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کئے۔اس بارے میں مایا علی کا کہنا ہے کہ جب بھی وقت ملتا ہے میں سیروتفریح کے لئے نکل جاتی ہوں اور کوئی نہ کوئی ایڈوینچر ضرور کرتی ہوں کیونکہ مجھے مہم جوئی کا بہت شوق ہے۔مایا علی کا مزید کہنا ہے کہ زندگی ایک بار ہی ملتی ہے اس لئے اس کا ہر لمحہ انجوائے کرنا چاہیئے۔مایا علی نے بتایا کہ انہوں نے سفاری ریس جیت لی

Continue Reading
Advertisement
punjab cabinet
پاکستان21 گھنٹے ago

عمران خان کا48 گھنٹوں میں نئے بلدیاتی نظام کو فائنل کرنے کا حکم

resham
شوبز16 گھنٹے ago

اداکارہ ریشم کا اپنے مستقبل بارے بڑا فیصلہ

hassan mubarik
انٹرنیشنل13 گھنٹے ago

سزا ختم کرنے کی درخواست مسترد

martyred pak army
پاکستان20 گھنٹے ago

شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے فوجیوں کی نمازہ جنازہ اد ا،سپرد خاک

supreme court of pakistan
پاکستان22 گھنٹے ago

سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کل ہوگی

nala dek
پاکستان17 گھنٹے ago

نالہ ڈیک میں پانی چھوڑنے سے اونچے درجے کا سیلاب

fawad chaudhry
پاکستان18 گھنٹے ago

لڑائی ختم کرنے کیلئے قوم کا پیشہ واپس کریں

ranbir and kareena
شوبز13 گھنٹے ago

کرینہ کپور کی رنبیر کپور کیساتھ کام کرنے کی خواہش

mehwish hayat and fahad mustafa
شوبز13 گھنٹے ago

مہوش حیات سے کیمسٹری مل گئی

nipal
انٹرنیشنل13 گھنٹے ago

ڈیم تعمیر کرنے کا ٹھیکا چینی کمپنی کو دیدیا

imran khan
پاکستان21 گھنٹے ago

ایل ڈی اے ریکارڈ جلنے کے واقعات پر جے آئی ٹی بنانے کا حکم

ali
پاکستان13 گھنٹے ago

پاک امریکا تعلقات آمدہ دنوں میں بہتر ہونگے

imran khan.....
پاکستان13 گھنٹے ago

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

asif zardari and nawaz
پاکستان16 گھنٹے ago

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مدد مانگ لی

hassan rouhani
پاکستان20 گھنٹے ago

امریکا ایران میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے: ایرانی صدر

مقبول خبریں