بااثر خاتون کا ایوارڈ

 سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو بااثر خاتون کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے بچن ان دنوں پونے میں موجود ہیں جہاں انہیں بنٹ کمیونٹی کی جانب سے بااثر ترین خاتون کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔بنٹ کمیونٹی کی جانب سے ایشوریا کو یہ ایوارڈ اپنے لوگوں کی کامیابیوں کو سراہنے کیلئے دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ دیتے ہوئے بنٹ کمیونٹی کی جانب سے کہا گیا کہ ہمیں ایشوریا رائے بچن پر فخر ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept