بھارتی اداکارہ کا برہنہ احتجاج (مزید تصاویر خبر میں)

بالی ووڈ کے بعد بھارت کے دوسری بڑی فلم انڈسٹری ٹولی ووڈ ( تیلگو فلم انڈسٹری) کی اداکارہ سری ریڈی کو پولیس نے خواتین کے استحصال کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سری ریڈی نے فلم انڈسٹری میں خواتین کے استحصال کے خلاف گزشتہ روز ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ’مووی آرٹسٹس ایسوسی ایشن‘ (ایم اے اے) کے دفتر کے باہر نیم برہنہ احتجاج کیاتھا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا کہناتھاکہ فلم نگری میں پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکار کام کے بدلے جنسی تعلق کا مطالبہ کرتے ہیں، تیلگو فلم انڈسٹری میں رائج نظام کے خلاف ان کے پاس احتجاج کا کوئی اور آپشن باقی نہیں بچا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران سری ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ٹولی ووڈ کے پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکار اب مقامی اداکاراؤں کے بجائے دیگر شہروں کی لڑکیوں کو کام دیتےہیں جو ان کے مطالبات پورےکرتی ہیں۔

indian actress

 

 

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept