فلم سازی کا معاہدہ

آئی ایچ اے انٹرٹینمنٹ نےشائقین کو معیاری تفریح کی فراہمی کے لیے IRK فلمز کے شیئرز حاصل کرلیے، یاد رہے کہ فلم کی پروڈکشن سمیت کمرشل اور ڈرامہ سیریل کے لیے دلچسپ تصورات کے لیے IRK فلمز ، IHAانٹرٹینمنٹ کے پرچم بردار کی حیثیت سے اپنا کردا ادا کرے گا، اس سلسلے میں آئی آر کے فلمز نے انٹرٹینمنٹ کے حب کراچی میں اپنے دوسرے نئے دفتر کا آغاز بھی کردیا ہے۔ عمران رضا کاظمی نے IRK فلمز کی بنیاد سال2012میں احمد علی اکبراور حریم فاروق جیسے معروف اداکار کو اپنے شاہکار )سیاہ) اور ہانیہ عامر ( جانان )سے متعارف کرواکر ڈالی تھی، جبکہ اس کے بعد مزید انھوں نے مزید 14نئے چہروں کو (پرچی )کے ذریعے متعارف کروایا تھا۔
اس موقع پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے IHAفلمز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرو پروڈیوسر عمران رضا کاظمی کاکہنا تھا کہ ہمارے لیے اس سے بڑھ کر خوشی اور کیا ہوگی کہ عارف لاکھانی مستقل بنیادوں پر ہمارے ساتھ ہیں، عارف لاکھانی سے دوستی کی بنیاد سال 2018میں فلم "پرچی” کی پروڈکشن کے دوران پڑی، اس دوطرفہ دوستی کو ہم نے ایک کمپنی کا نام دیا ہے، انھوں نے بتایا کہ IHAدراصل Iسے عمران ،Hسے حریم اور Aسے عارف کے ناموں کا مخفف ہے، اور ہم سب ملک پاکستانی سینما شائقین کے تجربات کو نئے معیار سے روشناس کرانے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔ عمران رضا کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ ڈرامہ پروڈکشن کا اضافہ ہماری غیر منظم ترقی کی حکمت عملی پہلی مثال ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept