فیشن ویک کل سے شروع

پاکستان کی فیشن انڈسٹری دن بدن کامیابیوں کی جانب گامزن ہے، جس کے چرچے پوری دنیا میں ہیں۔ پاکستان فیشن کاؤنسل کے زیر اہتمام 10 اور 11 اپریل کو کراچی میں منعقد ہونے والے دو روزہ فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) میں بھی ہمیں فیشن کے نئے انداز دیکھنے کو ملیں گے۔ اس موقع پر پاکستانی فیشن ڈیزائنرز جہاں نت نئی کلیکشنز متعارف کرواتے ہیں، وہیں ان کی اولین ترجیح ہوتی ہے کہ وہ بذریعہ فیشن لوگوں میں شعور اور آگاہی بھی پھیلا سکیں۔ اس مرتبہ فیشن پاکستان ویک میں کیا کیا دیکھنے کو ملے گا اور کون کون سے ڈیزائنر اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گے؟ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں۔فیشن پاکستان ویک کے شیڈول کے مطابق پہلے روز ڈیزائنر ماہین خان، ہُما عدنان، چینا چھاپڑا، یاسمین جیوا، حسن ریاض، فرح طالب عزیز، دی پنک ٹری کمپنی اور امیر عدنان اپنی کلیکشن پیش کریں گے۔
امیر عدنان اس بار ’اَپ سائیکل‘ کلیکشن کی تشہیر کریں گے جس میں وہ 20 برس پرانے شیروانی فیشن کو نئے طرز سے پیش کریں گے جو صرف دولہا کے لیے مختص نہیں ہوگی بلکہ اسے ہر چھوٹی بڑی تقریب میں کوئی بھی زیب تن کرسکتا ہے۔ اَپ سائیکل کلیکشن کے رنگ موسم بہار اور گرما کی مناسبت سے ہوں گے اور چونکہ عید الفطر کے بعد اب شادیوں کا سیزن آنے والا ہے تو دلہوں کو اپنے لیے لباس کے انتخاب میں کافی مدد مل سکتی ہے۔اس حوالے سے امیر عدنان نے بتایا کہ ان کی کلیکشن مغل اور شاہانہ اسٹائل پر مبنی ہوگی جس کے شو اسٹاپر مختلف اسٹارز ہوں گے۔ امیر عدنان نے فیشن رجحانات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’فیشن کو لوگوں نے صرف پہناوے کا نام سمجھ لیا ہے جبکہ فیشن در حقیقت پہچان کا نام ہے جو لوگوں کو بااختیار بناتا ہے‘۔ جس
امیر عدنان نے فیشن رجحانات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’فیشن کو لوگوں نے صرف پہناوے کا نام سمجھ لیا ہے جبکہ فیشن در حقیقت پہچان کا نام ہے جو لوگوں کو بااختیار بناتا ہے‘۔ایف پی ڈبلیو کے پہلے روز ڈیزائنر حسن ریاض ’چائلڈ لیبر‘ کو نمایاں کرتی اپنی کلیکشن میں فیشن کے ذریعے بچوں کے حقوق کا تحفظ کا پیغام دیتے بھی دکھائی دیں گے۔ ڈیزائنر یاسمین جیوا ایمبرائیڈرڈ قوس قزاح کلیکشن متعارف کروانے جارہی ہیں۔
ڈیزائنر چینا چھاپڑا پہلی دفعہ ایف پی ڈبلیو میں ڈیبیو کلیکشن پیش کریں گی، انہوں نے اپنی کلیکشن کے لیے پارسی گارا کشیدہ کاری، بلاک پرنٹس اور پُھلکاری سمیت گہرے رنگوں کا انتخاب کیا ہے۔ دوسری جانب دی پنک ٹری کمپنی اپنی ‘چاند رات’ کلیکشن پیش کرے گی، جس میں تہواروں پر ہونے والی تیاریوں اور خوشیوں کی ایک جھلک پیش کی جائے گی۔ ڈیزائنر ہما عدنان کی کلیکشن بھی یقیناً دیکھنے کے لائق ہوگی۔ فیشن پاکستان ویک کے شیڈول کے مطابق دوسرے روز ڈیزائنر دیپک پروانی، سائرہ شکیرہ، روزینہ منیب، کنول، نتاشا کمال اور عائشہ فاروق اپنی کلیکشن پیش کریں گے۔ ڈیزائنر نتاشہ کنول ‘ایبرو’ کلیکشن متعارف کروائیں گی جو ماربل ایمبرائیڈری اور نیچرل کرو پر مبنی ہوگی۔ ڈیزائنر روزینہ منیب ایف پی ڈبلیو کے دوسرے دن بہار اور گرمی کے تال میل سے ذرا گہرے رنگوں کی ملبوسات کی کلیکشن پیش کریں گی، جس میں فوائل ورک، نگینے، موتی اور کلچرل کرافٹ کا فن دیکھا جا سکے گا۔فیشن پاکستان ویک کے دوسرے روز ہمیں ڈیزائنر کنول کی ڈیبیو کلیکشن بھی دیکھنے کو ملے گی، جو رنگین اونی دھاگوں سے متاثر ہے۔ معروف ڈیزائنر دیپک پروانی بھی ‘بلیک اِز دا نیو وائٹ’ کے نام سے اپنی نئی کلیکشن پیش کریں گے۔ ڈیزائنر سائرہ اینڈ شکیرہ کی کلیکشن میں بھاری کامدار جوڑوں کا رنگ نمایاں نظر آئے گا۔ فیشن ویک میں متعدد سلیبرٹیز بھی بحیثیت شو اسٹوپر ریمپ پر جلوے بکھیریں گی، جن میں ماہرہ خان، سہائے علی ابڑو، آمنہ شیخ، صنم سعید، عمران عباس اور عائزہ خان شامل ہیں۔ یقیناً ایف پی ڈبلیو میں عروسی سے لے کر فارمل اور سیمی فارمل تقریبات میں پہنے جانے والے تمام ملبوسات کے لیے نہایت اچھوتے آئیڈیاز ملنے والے ہیں۔ ہمیں تو اب فیشن پاکستان ویک کا انتظار ہے، یقیناً آپ کو بھی ہوگا۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept