Connect with us

شوبز

حشر نشر کردیا

Published

on

long lachi

جیسے ہی کسی بھارتی فلم کا گانا مقبول ہوتا ہے اسے فوری پرپاکستانی سٹیج ڈراموں میں شامل کرلیا جاتا ہے کیونکہ ہر اداکارہ کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس مقبول گانے کو سب سے پہلے کیش کرائے اور ویسے بھی ان گیتوں کے لئے پروڈیوسر کو کسی کاپی رائٹ کی ضرروت تو پڑتی نہیں اس لئے جس کا دل چاہے وہ وہ اسے اپنے ڈرامے میں شامل کرلیتا ہے- پاکستانی سٹیج اداکاراؤں نے ماضی میں بے شمار بھارتی گانوں کی مقبولیت کیش کرائی ہے لیکن ان دنوں جو گانا سٹیج پر سے سے زیادہ پرفارم کیا جارہا ہے وہ بھارتی فلم "لونگ لاچی” کا گیت” وے توں لونگ تے میں لاچی” ہے-فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی گانے نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی -گلوکارہ منت نور نے ویسےتو اس سے پہلے بھی بے شمار گیت گائے ہیں لیکن”لونگ لاچی” نے ان کی شہرت راتوں رات بلندیوں پر پہنچادی ہے- پاکستان میں بھی یہ گیت بہت مقبول ہوچکا ہے جسے مشہور گلوکارائیں تقریبات اور شادیوں میں گارہی ہیں جس کے ساتھ ساتھ سٹیج پر بھی اس گانے کو خوب پرفارم کیا جارہا ہے-ذرائع نے بتایا ہے کہ اب تک پندرہ سے زیادہ اداکارائیں مختلف ڈراموں میں یہ گانا پرفارم کرچکی ہیں لیکن قابل افسوس بات یہ ہے کہ کوئی بھی اداکارہ اس گانے پر متاثر کن ڈانس نہیں کرپائی-ایک دو سینئر اداکاراؤں نے بھی کوشش کی لیکن وہ بھی کامیاب نہیں ہوسکیں- زیادہ تر شائقین کا کہنا ہے جس طرح نیرو باجوہ نے اس گانے پر خوبصورت انداز سے پرفارم کیا ہے وہ کسی بھی پاکستانی سٹیج آرٹسٹ کے بس کی بات نہیں لہٰذہ انہیں چاہیئے کہ اس گانے کا بیڑا غڑق کرنے کی بجائے کسی اور گانے پر ڈانس کریں تو ان کےساتھ ساتھ شائقین کے لئے اچھا ہوگا-

Advertisement

شوبز

آرادھیا کے شرمندہ ہونیوالا کام نہیں کرونگا

Published

on

Abhishek

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے کہا کسی بھی ایسی فلم میں کام نہیں کریں گے جسے دیکھ کر ان کی بیٹی آرادھیا شرمندگی محسوس کرے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک کا اپنی بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن نے فیصلہ کیا ہے کہ آرادھیا کو پوری آزادی ہوگی کہ وہ مستقبل میں جو پیشہ اختیار کرنا چاہے کرسکتی ہے ہم دونوں اس پر اپنی مرضی تھوپنے کی کوشش نہیں کریں گے۔

Continue Reading

شوبز

باہمی رضامندی سے تصادم کا خطرہ ٹل گیا

Published

on

shahrukh and ranveer

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکار رنویر سنگھ کے درمیان فلم کی ریلیز کے تصادم کا خطرہ ٹل گیا۔

رواں سال میں بالی ووڈ کی دو بڑی شخصیات کی فلمیں سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہیں جس میں شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ اور رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ شامل ہیں تاہم دونوں فلموں کی ریلیز کی یکساں تاریخ 21 دسمبر ہونے کی وجہ سے دونوں ہی فلموں کے بزنس پر منفی اثرات مرتب ہوتے تاہم باہمی تعاون نے اس تصادم کو ہونے سے قبل ہی روک لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ کے ہدایت کار روہت شیٹھی نے فلموں کے تصادم کے حوالے سے بتایا کہ دونوں فلموں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے کیوں کہ ہم لوگ ایک ہی تاریخ میں دونوں فلمیں ریلیز کرنے کا سوچ رہے تھے لیکن بعد ازاں میرے کرن جوہر اور شاہ رخ خان کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد فلموں کے درمیان ایک ہفتے کا وقفہ دیا گیا ہے۔

روہت شیٹھی نے کہا دونوں کی فلمیں موضوع کے اعتبار سے مختلف ہیں اور فلموں کی ریلیز میں ایک ہفتہ کا فرق بہت ہے کیوں کہ جو فلم اچھی ہوگی وہ اچھا بزنس کرے گی اور یہ سب کچھ باہمی رضامندی سے ممکن ہوا ہے۔

Continue Reading

شوبز

تعلیم، سیاحت اور سرمایہ کاری کیلئے سفیر مقرر

Published

on

rihana

باربا ڈوس کے وزیراعظم نے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ریحانہ کو تعلیم، سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے لیے سفیر مقرر کردیا جنہیں ایک وزیر کے برابر اختیارات حاصل ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق باربا ڈوس کے وزیراعظم نے ملک کی معروف گلوگارہ رابن ریحانہ فینٹی کو سفیر مقرر کردیا۔ انہیں ایک وزیر کے برابر اختیارات حاصل ہوں گے، وہ مکمل اور غیر معمولی اختیار کی حامل سفیر ہوں گی جو اپنی پالیسی اور فیصلوں میں بھی آزاد ہوں گی۔

باربا ڈوس کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ریحانہ ملک کے لیے درد رکھتی ہیں اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اس لیے انہیں پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے جہاں وہ تعلیم، سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کے فروغ کے لیے فرائض انجام دے سکیں گی۔

تیس سالہ گلوکارہ ریحانہ نے سفیر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اعزاز سے بڑھ کر اور کچھ بھی نہیں ہو سکتا، میں اپنے ملک کے لیے اس اہم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاؤں گی۔

Continue Reading

مقبول خبریں