لاہور فیشن ویک سیزن تھری

لیو پروڈکشنز کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں لاہور فیشن ویک سیزن تھری سجایاگیاجسے معروف بیوٹیشن ڈولی نے آرگنائز کیا تھا ۔ جس کے پہلے روز نامور فنکاروں کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔شو کے مہمان خصوصی ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان تھے۔اداکار معمر رانا‘اداکارہ میگھا‘ دیدار‘ گلوکار وارث بیگ‘طارق طافو‘ماہی خان‘افتخار ٹھاکر‘استاد حامد علی خان کے بیٹے گلوکار ‘ اداکار ولی حامد علی خان‘ نامور بین الاقوامی شہرت یافتہ آصف سنتو قوال‘ عروبا طارق اور اداکارہ ثوبیہ خان نے بھی شرکت کیِ ۔اس کے علاوہ فیشن سے وابستہ تھیم سیگمنٹس میں نامور ماڈلز نے ریمپ پر آکر جلوے دکھائے۔صوفی سانگ پر پرفارمنس نے سب کو اپنی گرفت میں لے لیا۔ اداکار معمر رانا کی فلم جو عیدالفطر پر ریلیز ہونے جارہی ہے اس کا ٹریلر دکھایا گیا اور معمر رانا نے ڈولی کے ساتھ گیت پر پرفارم بھی کیا تو ہال میں لوگ اٹھ اٹھ کر ویڈیوز بناتے رہے اور تالیاں لگا تار بجتی رہیں۔گلوکارطارق طافو نے ’’سن وے بلوری اکھ والیا‘‘ گایا تو ان کے ساتھ اداکارہ میگھا بھی آ گئیں جنہوں نے ریمپ پر ان کے ساتھ پرفارم کیا ہال میں گرمجوشی دیدنی تھی۔ ولی حامد علی خان نے اپنے گیت سے بھرپور داد سمیٹی ۔ زیور بائی رضوان کے سیگمنٹ میں فلم ’’ پدما وت‘‘ کے گیت پر ماڈلز نے زیور کی نمائش کی ‘اسی سیگمنٹ میں ڈولی اور عثمان شاہد کی انٹری نے سیگمنٹ کو مزید چار چاند لگا دیئے۔دوسرے سیگمنٹ میں ماڈلز کی ریمپ واک کے آخر میں اداکارہ ثنا اور ولی حامد خان نے ریمپ انٹری دی انہوں نے مہنگے ترین عروسی ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے۔ ان کے آنے سے دیر تک تالوں کی گونج سنائی دیتی رہی۔’’کھلی بلی ‘‘گیت پر ڈانس پرفارمنس بھی دیکھنے کی چیز تھی۔ نامور قوال آصف سنتو نے شو کو اپنے معروف گیتوں سے گرما دیا۔ثوبیہ خان اور دیدار بھی ریڈ کارپٹ کی زینت بڑھاتی رہیں ‘ میگھا ‘ معمر رانا اور ڈولی کے ریڈ کارپٹ پر آنے سے میڈیا اور مداحوں کا ایک سیلاب امڈ آیا۔ لاہور فیشن ویک سیزن تھری کے دوسرے روز کمپئیرنگ بھی ڈولی خود کی ۔ اس تقریب میں رائزنگ سٹارز کی کے ریمپ پر جلووں نے رونق میں اضافہ کردیا ۔ گلوکاروں اور پرفارمرز نے بھی تقریب کو گرمائے رکھا۔ریمپ پر ماڈلز نے راجھستانی سٹائل کے ملبوسات متعارف کروائے ۔ اس کے علاوہ بیوٹی اینڈ دی بیسٹ سیگمنٹ میں بھی ملبوسات کی کولیکشنز خوب تھی اور ماڈلز علشبہ ‘ عینی شاہ‘ عائشہ رحمت ‘ آئینہ خان اور دیگر نے زیور ات پہن کر رضوان بٹ کی جیولری متعارف کروائی اورگرینڈ فینالے میں فیشن ڈیزائنر فیاض کے ملبوسات کی نمائش کی گئی ۔عمران محمود نے بھی تقریب میں اپنی پراڈکٹس کو متعارف کروایا اور ایکسپو میں حصہ لیا۔ تقریب کے آغاز میں حدیقہ کیانی کی انٹری نے ہال میں موجود افراد کو متوجہ کیا جنہوں نے اپنے سیلون اور بیوٹی کے حوالے سے بات کی انہیں لیو پروڈکشنز کی سی ای او ڈولی اور فیم کوپ کے سی ای اووقاص نے ایوارڈ سے بھی نوازا ۔آغاز میں ڈولی کی ماڈلنگ سے سجا لیوپرڈکشنز کا پروڈیوس کردہ وڈیو سانگ’’ ہے توں لونگ تے میں لاچی‘‘ سکرین پر پیش کیا گیا-

شاید آپ یہ خبریں بھی پسند کریں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept