Connect with us

شوبز

کانزریڈ کارپٹ پرآمنے سامنے

Published

on

فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانز میں بولی وڈ اداکاراؤں دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوٹ نے شرکت کی، اور یہ دونوں ایک ہی روز ریڈ کارپٹ پر واک کرتی بھی نظر آئیں۔ دپیکا پڈوکون لوریل میک اپ برینڈ کی سفیر ہونے کے حوالے سے دوسری مرتبہ اس ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں، جبکہ کنگنا رناوٹ نے پہلی مرتبہ کانز میں ڈیبیو کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوٹ کا بولی وڈ میں ہمیشہ ایک دوسرے سے مقابلہ کیا جاتا ہے، جبکہ ان دونوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا بھی طویل عرصے خبروں میں رہا۔کانز 2018 کے ریڈ کارپٹ پر اپنے پہلے روز دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوٹ نے صرف ایک ساتھ واک ہی نہیں کی، بلکہ اس دوران یہ دونوں ایک ہی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیے نظر آئیں۔ دپیکا پڈوکون اور کنگنا رناوٹ نے اس دوران زہیر مراد کا ڈیزائنر کردہ گاؤن پہنا، جس میں دونوں ہی نہایت خوبصورت اور دلکش نظر آئیں۔ن دونوں بولی وڈ اداکاراؤں کے علاوہ ملائیکا شیراوت اور ہما قریشی بھی کانز ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔ خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون کے بعد کانز ریڈ کارپٹ پر بولی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور سونم کپور لوریل میک اپ برینڈ کی سفیر ہونے کی حیثیت سے واک کریں گی۔

Advertisement

شوبز

واپسی کا فیصلہ۔۔۔ سب حیران

Rashid Saeed

Published

on

pakistani actor noor

پاکستان کی نامور اداکارہ نور جو ہمیشہ کسی نہ کسی تنازعہ کاشکار رہتی ہیں ، انہوں نے ایک بار پھر شوبز میں واپسی کا فیصلہ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل اداکار نور نے شوبز کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ کے لیے شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں چونکہ وہ ایک روحانی شخصیت کی بیت ہو چکی ہیں لہٰذا وہ اب شوبز میں رہنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے کافی متاثر ہیں اور ان کی شخصیت میں تبدیلی کی وجہ بھی وہی بتائی جاتی ہیں۔ 

اب نور کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آج کل ٹی وی چینل پر میزبانی کا ارادہ رکھتی ہیں اس حوالہ سے مختلف ٹی وی نیٹ ورک کے ساتھ ان کے رابطے جاری ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی شوبز میں واپسی کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے اور وہ کسی بھی مارننگ شو کی میزبانی کرنے کی خواہش مند ہیں۔ 

اداکارہ نور کے قریبی ساتھی آرٹسٹوں کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ ان کے اپنے سابق شوہر عون چودھری کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں اور مالی مشکلات کے باعث انہوں نے دوبارہ شوبز میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

Continue Reading

شوبز

حضرت امام حسین ؓ کی شہادت مشعل راہ

Published

on

واقعہ کربلا تاریخ اسلام کا ایک پرآشوب باب ہے جس کا تذکرہ رنج و الم کا مظہر ہوتا ہے۔ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی جہاں پورا عالم اسلام نواسہ رسولؐؐ کی شہادت کے کرب میں ڈوب جاتا ہے وہیں شوبز سے وابستہ افراد بھی اس دکھ کا عملی اظہار کرتے ہیں۔اداکارہ روپ، گلوکارہ حمیراارشد، شازیہ منظور، سائرہ نسیم، شاہدہ منی، ترنم ناز، شوکت علی ، حامد علی خاں، نوربخاری ، نورالحسن اوروصی شاہ سمیت دیگرکا کہنا تھا کہ مسلمانوں کیلیے حضرت امام حسینؓ کی شہادت مشعل راہ ہے ، واقعہ کربلا کا ذکر آتے ہی آنکھیں خودبخود آبدیدہ ہوجاتی ہیں۔ اس سے بڑی قربانی اور کیا ہوسکتی ہے کہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے مٹھی بھر ساتھیوں کے ساتھ یزیدی لشکر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے سامنے پیاروں کو شہید ہوتے دیکھتے رہے لیکن انھوں نے یزید کی حمایت نہ کی ۔

واقعہ کربلا ہمیں حق اور سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے کہ چاہے جتنی بڑی آفت کیوں نہ آجائے ہمیں حق وسچ کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سچ پر ڈٹ جانے کی مثال واقعہ کربلا سے پوری دنیا میں کہیں نہیں مل سکتی ۔ یہی وجہ ہے کہ غم شہادت حسینؓ تقریباً چودہ صدیاں گزر جانے کے بعد بھی مسلم امہ کے دلوں میں پہلے روز کی طرح زندہ ہے۔

Continue Reading

شوبز

ہالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیاری

Zeeshan Ali

Published

on

Tiger

ادکارہ دپیکا اور پریانکا کے بعد اب اداکار ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاری میں مصروف ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد اب اداکار ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کی تیاریوں میں ہیں ممبئی میں حالیہ دنوں میں مشہور ہالی ووڈ فلم ’مورٹل کومبٹ‘ کے پروڈیوسر لارنس کیسن آف نے انتہائی خاموشی سے ٹائیگر شیروف سے ملاقات کی اور فلم پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شیروف کی ہالی ووڈ پروڈیوسر سے متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں اس کے علاوہ ٹائیگر شیروف کا نام مشہور اداکار گلشن گرور کے بیٹے سنجے گرور نے ہالی ووڈ فلم کیلئے دیا جو کہ ٹائیگر شیروف کے سکول کے دوست ہیں۔

Continue Reading
afghan shehri
پاکستان30 منٹ ago

بچے کو اغوا کرنیوالا افغانی باشندہ گرفتار

fawad chaudhry
پاکستان36 منٹ ago

پاکستان خطے میں معاشی سرگرمی کا مرکز بنے گا، فواد چوہدری

siraj ul haq
پاکستان41 منٹ ago

کالا باغ ڈیم کی تعمیرپرحکومت نیا تنازعہ کھڑا نہ کرے:سراج الحق

necta and SECP
پاکستان46 منٹ ago

نیکٹااورایس ای سی پی کا نان پرافٹ تنظیموں کوہدایت نامہ جاری

australia test team
کھیل51 منٹ ago

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز؛آسٹریلوی ٹیم کی دبئی میں پریکٹس

terrorist arrest
پاکستان56 منٹ ago

چکوال دہشتگردی سے بچ گیا ،2 مبینہ دہشتگرد گرفتار

sadiq sanjrani
پاکستان1 گھنٹہ ago

ایشیا اقتصادی طاقت کا مرکز بن رہا ہے ،چیئرمین سینٹ

shah mahmood qureshi
پاکستان1 گھنٹہ ago

شاہ محمود قریشی بیرسٹرسلطان محمود کو کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی یقین دہانی

amir sohail and persaad
کھیل2 گھنٹے ago

22 سال بعد بدلہ لے لیا

atif khan
پاکستان2 گھنٹے ago

امیر حیدر ہوتی کی کامیابی چیلنج

chaudary fawad hussain
پاکستان2 گھنٹے ago

سی پیک کے حوالے سے احسن اقبال کو جواب

chief minister of sindh
پاکستان3 گھنٹے ago

دسویں محرم الحرام کے جلوس میں شرکت

imran khan and sodi wali ahad
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان اورسعودی عرب کے مابین معاہدہ

faisal raza abdi
پاکستان4 گھنٹے ago

چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر مقدمہ درج

Chief Minister's visit to the Central's Central Control Room
پاکستان4 گھنٹے ago

محرم الحرام کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ

hamid mir
پاکستان22 گھنٹے ago

نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے حامد میر کا بڑا دعویٰ

chaudhry nisar and nawaz shrif
پاکستان22 گھنٹے ago

چوہدری نثار کا نواز شریف سے رابطہ

aleem khan
پاکستان22 گھنٹے ago

اپنا کام دکھانا شروع کر دیا

debt
پاکستان15 گھنٹے ago

50 ارب کے گردشی قرضے ادا کرنے کا فیصلہ

nawaz shrif with haneef abbassi
پاکستان21 گھنٹے ago

حنیف عباسی کی نواز شریف کے ہمراہ تصویر ……..وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

chief justice mian saqib nisar
پاکستان5 گھنٹے ago

چیف جسٹس کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا

bahishti derwazah
پاکستان19 گھنٹے ago

خاتون کے بہشتی دروازہ کھولنے پر انتظامیہ سراپا احتجاج

Sara Khan
شوبز18 گھنٹے ago

تصویر لینے پر فوٹو گرافر پر برس پڑیں

pakistani actor noor
شوبز4 گھنٹے ago

واپسی کا فیصلہ۔۔۔ سب حیران

faisal raza abdi
پاکستان4 گھنٹے ago

چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر مقدمہ درج

bilal and isma
انٹرنیشنل18 گھنٹے ago

بیوی قتل کرکے خودکشی کی کوشش

chasma swaraj and shah mehmood qureshi
پاکستان4 گھنٹے ago

’’مذاکرات ‘‘ پس پردہ قوتوں کے بارے میں اہم انکشاف

US President Trump
پاکستان4 گھنٹے ago

بڑا یوٹرن۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چین ٹاؤٹ امریکہ ان

Pakistan radio
پاکستان17 گھنٹے ago

پاکستان ریڈیو ہیڈکوآرٹرز لیز پر دینے کا فیصلہ

پاکستان7 گھنٹے ago

پاکستانی تجویز مسترد کردی

مقبول خبریں