Connect with us

شوبز

جوابی وار

Published

on

اداکار اقرا عزیز نے سٹریس ٹیلنٹ ایجنسی کے سی ای او فہد حسین کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات پر ملنے والے لیگل نوٹس کے جواب میں کہا ہے کہ وہ ایک پروفیشنل اداکارہ ہیں ،ان پر فہد حسین نے جس طرح کے الزامات عائد کئے ہیں ان میں ذرا بھی صداقت نہیں ہے-میں محنت سے اس مقام تک پہنچی ہوں جس میں سٹریس کا بھی بہت عمل دخل ہے جس نے مجھے ڈراموں سمیت دیگر پراجیکٹ بھی لے کر دیئے لیکن جس طرح کے الزامات اب لیگل نوٹس میں عائد کئے گئے ہیں وہ غلط ہیں-دراصل سٹریس مجھے کافی عرصے سے بروقت ادائیگی نہیں کررہا تھا جس کی وجہ سے میں سٹریس چھوڑ کر اپریل2018 میں دوسری کمپنی کے پاس چلی گئی-اقرا عزیز نے تفصیلی جواب میں مزید وضاحتیں بھی کی ہیں-دوسری طرف ذرائع نے بتایا ہے کہ اقرا عزیز نے سٹریس کی طرف سے ملنے والے لیگل نوٹس کا جواب بھی تیار کرالیا ہے اور اب جلد ہی فریقین کی ملاقات عدالت میں ہوگی-

Advertisement

شوبز

واپسی کا فیصلہ۔۔۔ سب حیران

Rashid Saeed

Published

on

pakistani actor noor

پاکستان کی نامور اداکارہ نور جو ہمیشہ کسی نہ کسی تنازعہ کاشکار رہتی ہیں ، انہوں نے ایک بار پھر شوبز میں واپسی کا فیصلہ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل اداکار نور نے شوبز کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ کے لیے شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں چونکہ وہ ایک روحانی شخصیت کی بیت ہو چکی ہیں لہٰذا وہ اب شوبز میں رہنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے کافی متاثر ہیں اور ان کی شخصیت میں تبدیلی کی وجہ بھی وہی بتائی جاتی ہیں۔ 

اب نور کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آج کل ٹی وی چینل پر میزبانی کا ارادہ رکھتی ہیں اس حوالہ سے مختلف ٹی وی نیٹ ورک کے ساتھ ان کے رابطے جاری ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی شوبز میں واپسی کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے اور وہ کسی بھی مارننگ شو کی میزبانی کرنے کی خواہش مند ہیں۔ 

اداکارہ نور کے قریبی ساتھی آرٹسٹوں کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ ان کے اپنے سابق شوہر عون چودھری کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں اور مالی مشکلات کے باعث انہوں نے دوبارہ شوبز میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

Continue Reading

شوبز

حضرت امام حسین ؓ کی شہادت مشعل راہ

Published

on

واقعہ کربلا تاریخ اسلام کا ایک پرآشوب باب ہے جس کا تذکرہ رنج و الم کا مظہر ہوتا ہے۔ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی جہاں پورا عالم اسلام نواسہ رسولؐؐ کی شہادت کے کرب میں ڈوب جاتا ہے وہیں شوبز سے وابستہ افراد بھی اس دکھ کا عملی اظہار کرتے ہیں۔اداکارہ روپ، گلوکارہ حمیراارشد، شازیہ منظور، سائرہ نسیم، شاہدہ منی، ترنم ناز، شوکت علی ، حامد علی خاں، نوربخاری ، نورالحسن اوروصی شاہ سمیت دیگرکا کہنا تھا کہ مسلمانوں کیلیے حضرت امام حسینؓ کی شہادت مشعل راہ ہے ، واقعہ کربلا کا ذکر آتے ہی آنکھیں خودبخود آبدیدہ ہوجاتی ہیں۔ اس سے بڑی قربانی اور کیا ہوسکتی ہے کہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے مٹھی بھر ساتھیوں کے ساتھ یزیدی لشکر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے سامنے پیاروں کو شہید ہوتے دیکھتے رہے لیکن انھوں نے یزید کی حمایت نہ کی ۔

واقعہ کربلا ہمیں حق اور سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے کہ چاہے جتنی بڑی آفت کیوں نہ آجائے ہمیں حق وسچ کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سچ پر ڈٹ جانے کی مثال واقعہ کربلا سے پوری دنیا میں کہیں نہیں مل سکتی ۔ یہی وجہ ہے کہ غم شہادت حسینؓ تقریباً چودہ صدیاں گزر جانے کے بعد بھی مسلم امہ کے دلوں میں پہلے روز کی طرح زندہ ہے۔

Continue Reading

شوبز

ہالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیاری

Zeeshan Ali

Published

on

Tiger

ادکارہ دپیکا اور پریانکا کے بعد اب اداکار ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاری میں مصروف ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد اب اداکار ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کی تیاریوں میں ہیں ممبئی میں حالیہ دنوں میں مشہور ہالی ووڈ فلم ’مورٹل کومبٹ‘ کے پروڈیوسر لارنس کیسن آف نے انتہائی خاموشی سے ٹائیگر شیروف سے ملاقات کی اور فلم پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شیروف کی ہالی ووڈ پروڈیوسر سے متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں اس کے علاوہ ٹائیگر شیروف کا نام مشہور اداکار گلشن گرور کے بیٹے سنجے گرور نے ہالی ووڈ فلم کیلئے دیا جو کہ ٹائیگر شیروف کے سکول کے دوست ہیں۔

Continue Reading
Manchester
کھیل2 منٹ ago

مانچسٹر کی سوئٹزر لینڈ کے کلب ینگ بوائز کو شکست

cylinder blast in house
پاکستان16 منٹ ago

تربت : سلنڈر دھماکے سے متعدد خواتین و بچے زخمی

shane warne
کھیل26 منٹ ago

کم عمر لڑکی کو نازیبا میسز بھیجے پر تنقید کا سامنا

FBR
پاکستان37 منٹ ago

نان فائلرز کو خریداری کی اجازت سے سرمایہ کاری بڑھے گی

tarai dai
انٹرنیشنل58 منٹ ago

61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

tax
پاکستان1 گھنٹہ ago

انجمن تاجران نے وِدہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ مسترد کر دیا

jam kamal
پاکستان2 گھنٹے ago

سیف سٹی پراجیکٹ پر جلد عملدرآمد ہوگا: جام کمال

i phone X
ٹیکنا لوجی2 گھنٹے ago

ایپل کے اب تک کے مہنگے ترین آئی فون فروخت کے لیے پیش

saudi women
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

سعودی خاتون نے والد کے خلاف سرپرستی کا مقدمہ جیت لیا

falstin
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

سپین کا یورپی یونین سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

indian forces attock on kashmir
کشمیر3 گھنٹے ago

قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا

banana
صحت3 گھنٹے ago

روزانہ ایک کیلا کھائیں …………مختلف بیماریوں سے بچیں

bilawal bhutto
پاکستان3 گھنٹے ago

تشدد اور دہشت گردی عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، بلاول بھٹو

pakistan team
کھیل3 گھنٹے ago

افغانستان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کو 258 رنز کا ہدف دیدیا

oranges
صحت3 گھنٹے ago

بڑھاپے میں نابینا پن سے بچانے والا پھل ’نارنجی‘

مقبول خبریں