Connect with us

شوبز

مسکراہٹیں بکھیرنے والا چل بسا

Published

on

فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار چکرم کو راولپنڈی کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔چکرم نے 1200فلموں میں کام کیا’ 88برس عمر پائی ‘ اصل نام ظلِ حسنین تھا۔فلمی صنعت کے سینئر ترین کامیڈین چکرم گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے وہ طویل عرصہ سے بیروزگار تھے اور راولپنڈی میں اپنی بیٹی کے پاس قیام پذیر تھے۔ان کا اصل نام ظلِ حسنین تھا۔ ان کا انتقال جمعہ کی شام کوہوا۔ چکرم نے نے12 سو فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کئے ان کی مقبول فلموں میں اردو” اناڑی،انمول،امبر،رنگیلا منور ظریف،تلاش، پہچان”قابل ذکر ہیں ۔چکرم نے سنتوش کمار،محمدعلی، ندیم، شان، منورظریف، لہری،رنگیلا، کے ساتھ کئی فلموں میں مرکزی کردار کئے جبکہ پنجابی فلمون میں بھی کام کیا ۔وہ آلہ آباد میں 1930ء میں پیدا ہوئے ۔اور اٹھاسی برس کی عمر پائی ۔انہوں نے کیرئیر کا آغاز مشتاق عباس زیدی کی فلم ” یاراں نال بہاراں ”سے کیا۔اس فلم میں ان کے ساتھ اکمل اور فردوس نے کام کیا تھا اور منور ظریف بھی شامل تھے۔ان کی شباب کیرانوی کی ڈائریکشن میں بنی فلم ” یہ زمانہ اور ہے” کامیاب ترین فلم تھی۔اس فلم میں فیصل رحمان ‘ ایا ز نائیک اور شیراز نے بھی کام کیا تھا۔ان کے اس فلم میں کامیڈی کردار سے انہیں ملک گیر شہرت حاصل ہوئی ۔چکرم کے سوگواروں میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ان کی دونوں بیگمات کا انتقال ان سے پہلے ہو چکا تھا۔حکومت سے انہیں ماہانہ وظیفہ ملتا رہا لیکن 2013ء میں کچھ فنکاروں نے ان کو پرائڈ آف پرفارمنس دینے کیلئے ایک تحریک بھی چلائی تاہم وہ اس اعزاز سے محروم ہی رہے۔

Advertisement

شوبز

واپسی کا فیصلہ۔۔۔ سب حیران

Rashid Saeed

Published

on

pakistani actor noor

پاکستان کی نامور اداکارہ نور جو ہمیشہ کسی نہ کسی تنازعہ کاشکار رہتی ہیں ، انہوں نے ایک بار پھر شوبز میں واپسی کا فیصلہ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل اداکار نور نے شوبز کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ کے لیے شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں چونکہ وہ ایک روحانی شخصیت کی بیت ہو چکی ہیں لہٰذا وہ اب شوبز میں رہنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے کافی متاثر ہیں اور ان کی شخصیت میں تبدیلی کی وجہ بھی وہی بتائی جاتی ہیں۔ 

اب نور کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آج کل ٹی وی چینل پر میزبانی کا ارادہ رکھتی ہیں اس حوالہ سے مختلف ٹی وی نیٹ ورک کے ساتھ ان کے رابطے جاری ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی شوبز میں واپسی کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے اور وہ کسی بھی مارننگ شو کی میزبانی کرنے کی خواہش مند ہیں۔ 

اداکارہ نور کے قریبی ساتھی آرٹسٹوں کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ ان کے اپنے سابق شوہر عون چودھری کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں اور مالی مشکلات کے باعث انہوں نے دوبارہ شوبز میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

Continue Reading

شوبز

حضرت امام حسین ؓ کی شہادت مشعل راہ

Published

on

واقعہ کربلا تاریخ اسلام کا ایک پرآشوب باب ہے جس کا تذکرہ رنج و الم کا مظہر ہوتا ہے۔ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی جہاں پورا عالم اسلام نواسہ رسولؐؐ کی شہادت کے کرب میں ڈوب جاتا ہے وہیں شوبز سے وابستہ افراد بھی اس دکھ کا عملی اظہار کرتے ہیں۔اداکارہ روپ، گلوکارہ حمیراارشد، شازیہ منظور، سائرہ نسیم، شاہدہ منی، ترنم ناز، شوکت علی ، حامد علی خاں، نوربخاری ، نورالحسن اوروصی شاہ سمیت دیگرکا کہنا تھا کہ مسلمانوں کیلیے حضرت امام حسینؓ کی شہادت مشعل راہ ہے ، واقعہ کربلا کا ذکر آتے ہی آنکھیں خودبخود آبدیدہ ہوجاتی ہیں۔ اس سے بڑی قربانی اور کیا ہوسکتی ہے کہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے مٹھی بھر ساتھیوں کے ساتھ یزیدی لشکر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے سامنے پیاروں کو شہید ہوتے دیکھتے رہے لیکن انھوں نے یزید کی حمایت نہ کی ۔

واقعہ کربلا ہمیں حق اور سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے کہ چاہے جتنی بڑی آفت کیوں نہ آجائے ہمیں حق وسچ کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سچ پر ڈٹ جانے کی مثال واقعہ کربلا سے پوری دنیا میں کہیں نہیں مل سکتی ۔ یہی وجہ ہے کہ غم شہادت حسینؓ تقریباً چودہ صدیاں گزر جانے کے بعد بھی مسلم امہ کے دلوں میں پہلے روز کی طرح زندہ ہے۔

Continue Reading

شوبز

ہالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیاری

Zeeshan Ali

Published

on

Tiger

ادکارہ دپیکا اور پریانکا کے بعد اب اداکار ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاری میں مصروف ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد اب اداکار ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کی تیاریوں میں ہیں ممبئی میں حالیہ دنوں میں مشہور ہالی ووڈ فلم ’مورٹل کومبٹ‘ کے پروڈیوسر لارنس کیسن آف نے انتہائی خاموشی سے ٹائیگر شیروف سے ملاقات کی اور فلم پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شیروف کی ہالی ووڈ پروڈیوسر سے متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں اس کے علاوہ ٹائیگر شیروف کا نام مشہور اداکار گلشن گرور کے بیٹے سنجے گرور نے ہالی ووڈ فلم کیلئے دیا جو کہ ٹائیگر شیروف کے سکول کے دوست ہیں۔

Continue Reading
cylinder blast in house
پاکستان12 منٹ ago

تربت : سلنڈر دھماکے سے متعدد خواتین و بچے زخمی

shane warne
کھیل21 منٹ ago

کم عمر لڑکی کو نازیبا میسز بھیجے پر تنقید کا سامنا

FBR
پاکستان32 منٹ ago

نان فائلرز کو خریداری کی اجازت سے سرمایہ کاری بڑھے گی

tarai dai
انٹرنیشنل54 منٹ ago

61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

tax
پاکستان1 گھنٹہ ago

انجمن تاجران نے وِدہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ مسترد کر دیا

jam kamal
پاکستان2 گھنٹے ago

سیف سٹی پراجیکٹ پر جلد عملدرآمد ہوگا: جام کمال

i phone X
ٹیکنا لوجی2 گھنٹے ago

ایپل کے اب تک کے مہنگے ترین آئی فون فروخت کے لیے پیش

saudi women
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

سعودی خاتون نے والد کے خلاف سرپرستی کا مقدمہ جیت لیا

falstin
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

سپین کا یورپی یونین سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا مطالبہ

indian forces attock on kashmir
کشمیر3 گھنٹے ago

قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کو شہید کردیا

banana
صحت3 گھنٹے ago

روزانہ ایک کیلا کھائیں …………مختلف بیماریوں سے بچیں

bilawal bhutto
پاکستان3 گھنٹے ago

تشدد اور دہشت گردی عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، بلاول بھٹو

pakistan team
کھیل3 گھنٹے ago

افغانستان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کو 258 رنز کا ہدف دیدیا

oranges
صحت3 گھنٹے ago

بڑھاپے میں نابینا پن سے بچانے والا پھل ’نارنجی‘

murad ali shah
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیر اعلیٰ سندھ کا پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کا حکم

مقبول خبریں