Connect with us

شوبز

ہندو آگ بگولا

Published

on

اداکارہ پریانکاچوپڑا کو ان کے ہالی ووڈ ڈرامے ’کوانٹیکو‘ میں ہندوقوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانے پربھارتیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ پریانکا چوپڑاکبھی اپنے لباس اورکبھی اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار رہتی ہیں۔ حال ہی میں پریانکا چوپڑااپنے ہالی ووڈ ڈرامے’کوانٹیکو سیزن3‘ کی یکم جون کو نشر ہونےوالی ایک قسط کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں-پریانکا چوپڑا ’کوانٹیکو‘سیریز کے تیسرے حصے میں ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار نبھارہی ہیں، حال ہی میں نشر ہونے والی قسط میں بھارتی قوم پرستوں کے ایک گروہ کو دہشتگرد دکھایاگیا ہے جو نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ہونے والے پاک بھارت اجلاس میں دہشتگردی کرنے اور اس کاالزام پاکستان پر لگانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں لیکن پریانکا چوپڑا دہشتگردی کے اس منصوبے کوناکام بنادیتی ہیں۔
تاہم بھارتیوں کو ڈرامے میں ہندو قوم پرستوں کو دہشتگرد دکھانا پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر معتصب بھارتیوں نے پریانکا چوپڑا کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے ان کی حب الوطنی پر سوال اٹھادئیے۔ بھارتیوں نے پریانکا سے سوال پوچھتے ہوئے کہا بتائیں آپ ایک ایسے شو میں کام کرنا بند کیوں نہیں کررہیں جس میں بھارتیوں کودہشتگرد دکھایاجارہا ہے، پریانکا چند پیسوں اورشہرت کی خاطر اپنے ملک کو نیچا دکھانے کی کوشش کررہی ہیں-
بعد ازاں امریکی ٹی وی اسٹوڈیو اے بی سی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیاگیا کہ پریانکا چوپڑا پر تنقید مناسب نہیں کیونکہ وہ نہ تو ڈرامے کی لکھاری ہیں اورنہ ہدایت کار۔

Advertisement

شوبز

بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کیخلاف ہوگئے

Ali Waqas

Published

on

shahid kapoor

بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے خلاف اداکار شاہد کپور بھی میدان میں آگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسرز کی جانب سے اقربا پروری کی حمایت نظرآتی ہے وہیں کچھ بالی ووڈ فنکار اس کے خلاف آواز اٹھانے میں پیچھے نہیں ہٹتے اور اب شاہد کپوربھی اسی صف میں شامل ہوگئے ہیں۔

اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ ہم ایسے دور کا حصہ ہیں جہاں اقربا پروری واضح طور پر موجود ہے ہر وہ شخص جس کا تعلق اداکار، ہدایتکار یا پروڈیوسر سے ہوتا ہے وہ چاہتا ہے کہ وہ بھی اداکار بن جائے اور ایسے لوگ جن کا فنکاروں سے رابطہ نہیں ان کے لیے کام ملنا بھی خاصا مشکل ہوجاتا ہے۔

شاہد کپور نے کہا بالی ووڈ میں نظر آنے والے بہت سے فنکار ایسے ہیں جن کا کہیں نہ کہیں کسی سٹار سے تعلق ہوتا ہے اور وہ سفارش پر انڈسٹری میں آتا ہے جوکہ بلاشبہ بڑا تضاد ہے۔

Continue Reading

شوبز

11 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

Ali Waqas

Published

on

Shilpa

اداکارہ شلپا شیٹی نے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں واپسی کے لئے تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کسی اچھے کردار کی آفر ہوئی تو وہ پھر سے اداکاری کرنا چاہیں گی۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کی دیکھ بھال کی وجہ سے ان کا اداکاری کو وقت دینا مشکل تھا ،تاہم اب وہ اداکاری کے لئے وقت نکالنے کی پوزیشن میں آگئی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹی آخری بار 2007 میں فلم اپنے میں نظر آئی تھیں۔

Continue Reading

شوبز

’من مرضیاں‘ ریلیز کے بعد ہی قانونی شکنجے میں پھنس گئی

Ali Waqas

Published

on

man marziyan

بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن کی نئی فلم ’من مرضیاں‘ ریلیز کے چند روز بعد ہی قانونی شکنجے میں پھنس گئی۔

انوراگھ کاشیاپ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں ابھیشیک بچن 2 سال بعد بالی ووڈ میں انٹری دے رہے ہیں تاہم فلم اُن کے مداحوں کے دلوں میں وہ مقام حاصل نہیں کرسکی جس طرح اُمید کی جارہی تھی جب کہ فلم کی ناکامی کا غم ابھی کم نہیں ہوا تھا کہ بھارتی سکھ برادری نے فلم کے سامنے ایک اور دیوار کھڑی کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ برادری نے مقبوضہ کشمیر کے ہائی کورٹ میں فلم ’من مرضیاں ‘ کے ہدایتکار انوراگ کاشیاپ کے خلاف درخواست دائر کی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ فلم میں ابھیشیک کو کئی بار پگڑی اُتارتے ہوئے دکھایا گیا ہے جوکہ سکھ مذہب کی تضحیک ہے۔

سکھ برادری نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ فلم سازوں نے سکھوں کے مذہبی جذبات کو نہ صرف مجروح کیا بلکہ انہوں نے سکھوں کے اصولوں کو بگاڑنے کی بھی کوشش کی ہے جب کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا اس سے قبل بھی کئی فلموں میں سکھوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے علاقے میں اس فلم کی نمائش کی بھرپور مخالفت کریں گے اور دنیا بھر میں موجود سکھوں سے درخواست بھی کرتے ہیں کہ سب متحد ہوکر اس فلم کے خلاف کھڑے ہو جائیں۔

Continue Reading
police crack down
پاکستان10 منٹ ago

پولیس کی کارروائی، شراب کا کنٹینر برآمد، ٹرک ڈرائیور گرفتار

shahid kapoor
شوبز31 منٹ ago

بھارتی فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کیخلاف ہوگئے

British police
انٹرنیشنل49 منٹ ago

حادثہ یا دہشتگردی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پولیس کی کارروائی جاری

Shilpa
شوبز2 گھنٹے ago

11 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

sardar atiq
کشمیر2 گھنٹے ago

شریف خاندان کی رہائی کے پیچھے این آر او ہے:عتیق احمد خان

man marziyan
شوبز3 گھنٹے ago

’من مرضیاں‘ ریلیز کے بعد ہی قانونی شکنجے میں پھنس گئی

bilawal
پاکستان3 گھنٹے ago

بیگم کلثوم نواز کا انتقال شریف خاندان کیلئے ریلیف ہے: بلاول بھٹو

Salman khan
شوبز3 گھنٹے ago

سوناکشی سہنا کیساتھ بگ باس جانا پسند کروں گا: سلمان خان

Prime Minister imran khan interview
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا: عمران خان

india win
کھیل4 گھنٹے ago

پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

president wenzvaila
انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

مجھے قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: صدروینزویلا نکولس مدورو

nawaz shrif
پاکستان5 گھنٹے ago

رہائی کے بعد نواز شریف ،مریم نواز کی تازہ ترین تصاویر سامنے آ گئیں

mariyam nawaz
پاکستان6 گھنٹے ago

مریم نواز نے رہائی کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا

ishaq dar
پاکستان6 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بورڈ کی سربراہی سے ہٹادیا

karthik pandia
کھیل6 گھنٹے ago

انجری کا شکار پانڈیا کی ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک

mariyam nawaz
پاکستان6 گھنٹے ago

مریم نواز نے رہائی کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا

shahbaz shrif
پاکستان9 گھنٹے ago

شہباز شریف کی والدہ کو خوشخبری

nawaz shrif
پاکستان5 گھنٹے ago

رہائی کے بعد نواز شریف ،مریم نواز کی تازہ ترین تصاویر سامنے آ گئیں

mariyam orang zaib
پاکستان7 گھنٹے ago

مریم اورنگزیب جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں …….. رو پڑیں

faisal javed
پاکستان10 گھنٹے ago

نواز ، مریم اور صفدر کا اصل ٹھکانہ اڈیالہ جیل

nawaz shrif
پاکستان8 گھنٹے ago

مجھے یقین تھا اللہ تعالیٰ مجھے انصاف دے گا:نواز شریف

nawaz maryiam and safdar
پاکستان7 گھنٹے ago

مشکل گھڑیاں ختم …….. اڈیالہ جیل سے رہا

Islamabad Accountability court
پاکستان15 گھنٹے ago

خواجہ حارث اور سردار مظفر عباسی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

ahsan, shahbaz and khwaja asif
پاکستان10 گھنٹے ago

نواز شریف کو سزاء دینا عمران کےلئے جیت کی راہ ہموار کرنا تھا :احسن اقبال

maria wasti
شوبز14 گھنٹے ago

عشق میں ناکامی

national accountability beauru
پاکستان8 گھنٹے ago

نیب کا نواز شریف کی سزا معطلی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

sardar atiq
کشمیر2 گھنٹے ago

شریف خاندان کی رہائی کے پیچھے این آر او ہے:عتیق احمد خان

bilawal
پاکستان3 گھنٹے ago

بیگم کلثوم نواز کا انتقال شریف خاندان کیلئے ریلیف ہے: بلاول بھٹو

k-Electric company
پاکستان7 گھنٹے ago

کے الیکٹرک اورکرنٹ لگنے سے معذوربچے کے اہل خانہ میں سمجھوتہ

peoples party
پاکستان7 گھنٹے ago

پیپلز پارٹی نے نواز شریف اور دیگر کی سزا معطلی کو خوش آئند قرار دے دیا

مقبول خبریں