Connect with us

شوبز

پہلی ناکامی

Published

on

کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر کے گانوں ’پاریک‘، ’فقیرا‘ اور ’نصیبایا‘ نے تو ریلیز ہوتے ہی خوب پزیرائی حاصل کی، لیکن اس کے چوتھے گانے ’تیرے بن سونا‘ کو سن کر مداحوں نے کسی حد تک مایوسی کا اظہار کیا ہے۔’تیرے بن سونا‘کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر کا چوتھا گانا ہے۔لاہور سے ریلیز ہونے والے اس گانے کو نوجوان گلوکارہ مشعال خواجہ نے گایا ہے۔اس سے قبل وادی کیلاش سے ’پاریک‘، اندرون سندھ سے ’فقیرا‘ اور بلوچستان کے علاقے صحبت پور سے ’نصیبایا‘ نے ثقافت کے رنگ بکھیر کر سب کو متاثر کردیا لیکن لاہور سے ریلیز کیا گیا گانا ’تیرے بن سونا‘ مداحوں کو کچھ خاص متاثر نہ کرسکا۔اس گانے میں لاہور کی ثقافت اور پنجابی موسیقی دکھائی گئی جب کہ مکمل توجہ گلوکارہ کو دی گئی ہے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ 3 زبردست گانوں کے بعد چوتھے گانے سے بہت امیدیں تھیں لیکن ’تیرے بن سونا‘ نے یہ تسلسل توڑ دیا ہے اور یہ ایک طرح سے اس سیزن کی پہلی ناکامی ہے-

Advertisement

شوبز

واپسی کا فیصلہ۔۔۔ سب حیران

Rashid Saeed

Published

on

pakistani actor noor

پاکستان کی نامور اداکارہ نور جو ہمیشہ کسی نہ کسی تنازعہ کاشکار رہتی ہیں ، انہوں نے ایک بار پھر شوبز میں واپسی کا فیصلہ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل اداکار نور نے شوبز کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ کے لیے شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں چونکہ وہ ایک روحانی شخصیت کی بیت ہو چکی ہیں لہٰذا وہ اب شوبز میں رہنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے کافی متاثر ہیں اور ان کی شخصیت میں تبدیلی کی وجہ بھی وہی بتائی جاتی ہیں۔ 

اب نور کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ آج کل ٹی وی چینل پر میزبانی کا ارادہ رکھتی ہیں اس حوالہ سے مختلف ٹی وی نیٹ ورک کے ساتھ ان کے رابطے جاری ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی شوبز میں واپسی کا فیصلہ ان کا ذاتی ہے اور وہ کسی بھی مارننگ شو کی میزبانی کرنے کی خواہش مند ہیں۔ 

اداکارہ نور کے قریبی ساتھی آرٹسٹوں کا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ ان کے اپنے سابق شوہر عون چودھری کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں اور مالی مشکلات کے باعث انہوں نے دوبارہ شوبز میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

Continue Reading

شوبز

حضرت امام حسین ؓ کی شہادت مشعل راہ

Published

on

واقعہ کربلا تاریخ اسلام کا ایک پرآشوب باب ہے جس کا تذکرہ رنج و الم کا مظہر ہوتا ہے۔ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی جہاں پورا عالم اسلام نواسہ رسولؐؐ کی شہادت کے کرب میں ڈوب جاتا ہے وہیں شوبز سے وابستہ افراد بھی اس دکھ کا عملی اظہار کرتے ہیں۔اداکارہ روپ، گلوکارہ حمیراارشد، شازیہ منظور، سائرہ نسیم، شاہدہ منی، ترنم ناز، شوکت علی ، حامد علی خاں، نوربخاری ، نورالحسن اوروصی شاہ سمیت دیگرکا کہنا تھا کہ مسلمانوں کیلیے حضرت امام حسینؓ کی شہادت مشعل راہ ہے ، واقعہ کربلا کا ذکر آتے ہی آنکھیں خودبخود آبدیدہ ہوجاتی ہیں۔ اس سے بڑی قربانی اور کیا ہوسکتی ہے کہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے مٹھی بھر ساتھیوں کے ساتھ یزیدی لشکر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے سامنے پیاروں کو شہید ہوتے دیکھتے رہے لیکن انھوں نے یزید کی حمایت نہ کی ۔

واقعہ کربلا ہمیں حق اور سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے کہ چاہے جتنی بڑی آفت کیوں نہ آجائے ہمیں حق وسچ کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سچ پر ڈٹ جانے کی مثال واقعہ کربلا سے پوری دنیا میں کہیں نہیں مل سکتی ۔ یہی وجہ ہے کہ غم شہادت حسینؓ تقریباً چودہ صدیاں گزر جانے کے بعد بھی مسلم امہ کے دلوں میں پہلے روز کی طرح زندہ ہے۔

Continue Reading

شوبز

ہالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیاری

Zeeshan Ali

Published

on

Tiger

ادکارہ دپیکا اور پریانکا کے بعد اب اداکار ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں انٹری کی تیاری میں مصروف ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے بعد اب اداکار ٹائیگر شیروف بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کی تیاریوں میں ہیں ممبئی میں حالیہ دنوں میں مشہور ہالی ووڈ فلم ’مورٹل کومبٹ‘ کے پروڈیوسر لارنس کیسن آف نے انتہائی خاموشی سے ٹائیگر شیروف سے ملاقات کی اور فلم پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر شیروف کی ہالی ووڈ پروڈیوسر سے متعدد ملاقاتیں ہوچکی ہیں اس کے علاوہ ٹائیگر شیروف کا نام مشہور اداکار گلشن گرور کے بیٹے سنجے گرور نے ہالی ووڈ فلم کیلئے دیا جو کہ ٹائیگر شیروف کے سکول کے دوست ہیں۔

Continue Reading
hamid mir
پاکستان20 گھنٹے ago

نواز شریف کی رہائی کے حوالے سے حامد میر کا بڑا دعویٰ

chaudhry nisar and nawaz shrif
پاکستان20 گھنٹے ago

چوہدری نثار کا نواز شریف سے رابطہ

fawad chaudhary
پاکستان23 گھنٹے ago

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف کو دھمکی دے ڈالی

aleem khan
پاکستان20 گھنٹے ago

اپنا کام دکھانا شروع کر دیا

debt
پاکستان13 گھنٹے ago

50 ارب کے گردشی قرضے ادا کرنے کا فیصلہ

imran khan
پاکستان24 گھنٹے ago

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس؛ نوازشریف کی رہائی کے بعد لائحہ عمل پر غور

nawaz shrif with haneef abbassi
پاکستان19 گھنٹے ago

حنیف عباسی کی نواز شریف کے ہمراہ تصویر ……..وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

chief justice mian saqib nisar
پاکستان3 گھنٹے ago

چیف جسٹس کو ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا

bahishti derwazah
پاکستان17 گھنٹے ago

خاتون کے بہشتی دروازہ کھولنے پر انتظامیہ سراپا احتجاج

Sara Khan
شوبز16 گھنٹے ago

تصویر لینے پر فوٹو گرافر پر برس پڑیں

pakistani actor noor
شوبز2 گھنٹے ago

واپسی کا فیصلہ۔۔۔ سب حیران

bilal and isma
انٹرنیشنل16 گھنٹے ago

بیوی قتل کرکے خودکشی کی کوشش

chasma swaraj and shah mehmood qureshi
پاکستان2 گھنٹے ago

’’مذاکرات ‘‘ پس پردہ قوتوں کے بارے میں اہم انکشاف

faisal raza abdi
پاکستان1 گھنٹہ ago

چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر مقدمہ درج

US President Trump
پاکستان2 گھنٹے ago

بڑا یوٹرن۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چین ٹاؤٹ امریکہ ان

مقبول خبریں