Connect with us

شوبز

پاؤں پکڑ لئے

Published

on

پاؤں پکڑ لئے

اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ ان کے والد رشی کپورنے ان کے لیے راجکمار ہیرانی کی والدہ کے پاؤں پکڑ لیے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے کہا تھا کہ رشی کپور اپنے بچوں کے لیے بہت فکر مند رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اتنا شدید ردعمل ظاہر کرتے ہیں، رنبیر کپور نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ جب ہدایت کار رجکمار ہیرانی کی کامیاب فلم’’لگے رہو منابھائی‘‘ریلیز ہوئی تھی اس وقت رشی کپور چاہتے تھے ان کا بیٹا یعنی میں راجکمار ہیرانی کے ساتھ کام کروں۔ اور یہی بات کرنے کے لیے وہ راجکمار ہیرانی کے گھر گئے اور راجکمار ہیرانی کی والدہ کے پاؤں پکڑ لیے اور کہا کہ آپ کا بیٹا بہت ذہین ہے اسے میرے بیٹے رنبیر کپور کے ساتھ بھی کام کرنا چاہئیے۔

شوبز

“نظر نہ لگ جائے”

Published

on

"نظر نہ لگ جائے"

بالی وڈ کی فلم “ستری” کا نیا گانا “نظر نہ لگ جائے” ریلیز کر دیا گیا “نظر نہ لگ جائے” میں اداکارہ شردھا کپور اور اداکار راجکمار راؤ کا مرکزی کردار ہے “ستری” کی کہانی چاندری نامی ایک شہر کی ہے جہاں مرد پراسرار طور پر غائب ہو جاتے ہیں اداکار راجکممار راؤ، شرودا کپور، پنکج تپریتی، اطارقی کھورہ، ابشیک بنرجی کی “ستری” 31 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی-

Continue Reading

شوبز

“48 ہوگئے”

Published

on

"48 ہوگئے"

بالی وڈ کے اداکار نواب سیف علی خان نے 48 ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی۔ میڈیا کے مطابق سیفو نے اپنی 48 ویں سالگرہ اہلیہ بیبو اور بیٹے تیمور علی خان پٹودی سمیت اہلخانہ کے دیگر افراد کے ہمراہ منائی واضح ہو کہ بالی ووڈ اداکار 16 اگست 1970 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے اور فلمی کیریئر کا آغاز 1992 میں فلم ’پرم پرا‘ سے کیا ابتداء میں فلاپ پر فلاپ فلمیں دینے والے سیف علی خان کو بالآخر 2001 میں کامیابی ملی جب فرحان اختر کی فلم ’دل چاہتا ہے‘ سپر ہٹ ہوئی جس نے نواب پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کے صاحبزادے سیف کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔
"48 ہوگئے"
"48 ہوگئے"

Continue Reading

شوبز

موبائل فون ممنوع

Published

on

موبائل فون ممنوع

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا اوررنویر کی شادی میں موبائل فونز لاناممنوع قرار دیدیا بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کی رواں سال 20 نومبر کو شادی کی خبر سنتے ہی دونوں اداکاروں کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی تصاویر دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرنا شروع کردیا۔دپیکا اور رنویر کی شادی رواں سال 20 نومبر کو اٹلی میں ہوگی، جہاں ان کے خاندان اور قریبی دوستوں میں سے صرف 30 افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی بھی گزشتہ سال اٹلی میں ہی ہوئی تھی، جس کے بعد تقریب میں موجود مہمانوں نے ان دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں.تاہم ایسا دپیکا اور رنویر کی شادی میں نہیں ہوگا.

Continue Reading

مقبول خبریں