Connect with us

شوبز

کپتان کو مبارکباد

Published

on

خود پر یقین رکھیں

اداکارہ ریما خان نے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پرعمران خان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح ان کی پارٹی نے عام انتخابات میں اکثریت حاصل کی ہے اسی طرح وہ حکومت میں آکر ملک کو ہر شعبے میں کامیاب بنائیں گے-ریما خان نے مزید کہا کہ عمران خان ملک کے لئے بہترین وزیراعظم ثابت ہوں گے-

شوبز

ترکی میں بھی

Published

on

ترکی میں بھی

بالی ووڈ فلموں کے لیے بھارت کے بعد چین بھی ایک بڑی انڈسٹری بن گئی ہے جہاں مداح سماجی مسائل پر بننے والی فلموں کو بے پناہ پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج کل بالی ووڈ کے نامور اداکار اپنی فلم کو بھارت کے بعد چین میں بھی ضرور ریلیز کرتے ہیں اداکار سلمان خان نے اپنی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی چین میں کامیابی کے بعد ترکی میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور ترکی میں بھی ان کی فلم کو بے حد پسند کیا گیا جب کہ مداحوں کی جانب سے سلو میاں کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔

Continue Reading

شوبز

“پہلی محبت”

Published

on

"پہلی محبت"

بالی ووڈ کے سلطان ویسے تو شادی سے دور بھاگتے ہیں لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں عشق بہت کیے ہیں حال ہی میں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا انہیں بچپن میں سکول ٹیچر سے عشق ہوگیا تھا اور وہ اپنی ٹیچر کو روزانہ سائیکل پر گھر چھوڑنے جاتے تھے وہ اپنی سائیکل کا کیریئر ہٹا دیا کرتے تھے تاکہ ان کی ٹیچر ان کے آگے بیٹھ سکے سلو میاں نے مزید کہا یہ ناممکن ہے کہ کسی کو اپنی ٹیچر سے محبت نہ ہوئی ہو بہت سے لوگ اس بات کا اقرار نہیں کرتے لیکن میں یہ بات سب کے سامنے کہتا ہوں کہ مجھے بچپن میں ٹیچر سے محبت ہوگئی تھی۔

Continue Reading

شوبز

موسیقی کے دیوانوں کیلئے بری خبر

Published

on

موسیقی کے دیوانوں کیلئے بری خبر

معروف امریکی گلوکارہ اریتھا فرینکلن طویل علالت کے بعد کینسر کے باعث ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں 76 برس کی عمر میں چل بسیں۔اریتھا فرینکلن کو پرسوز آواز اور روح میں اتر جانے والی موسیقی پیش کرنے کی وجہ سے روح کی ملکہ بھی کہا جاتا تھا۔اریتھا فرینکلن 2010 میں ہی کینسر کا شکار ہوگئیں تھیں، تاہم سرجری کرانے کے بعد وہ ایک بار پھر موسیقی کے میدان میں اپنے مداحوں کے روح کو سرور بخشنے کے لیے آئی تھیں مگرگزشتہ چند ماہ سے وہ علیل ہوگئیں تھیں، وہ لبلبے کی ایڈوانس کینسر میں مبتلا تھیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں