یہ ممکن نہیں

Avatar Ashfaq Hussain , جولائی 26, 2018

انتخابات 2018 کے موقع پر اگر ایک بات بہت زیادہ توجہ کا مرکز بنی، تو وہ پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا ملک سے باہر جانا تھا۔یہ تمام اسٹارز الیکشن سے چند دو دن قبل پاکستان سے ٹورنٹو روانہ ہوئے، جہاں ہم ایوارڈز کی تقریب منعقد ہونے جارہی ہے۔ان اداکاروں کے ساتھیوں اور مداحوں نے انہیں اپنے قومی فریضے کو نظر انداز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم ان اسٹارز نے اس موقع پر ملک سے باہر جانے کی وجہ اپنا مصروف شیڈول قرار دیا۔ تاہم اب ہم ٹی وی ایوارڈز کے منتظمین نے اپنا بیان جاری کردیا ہے۔

ہم ٹی وی نے اپنے بیان میں بتایا گیا کہ شو کے لیے چند ستاروں کو پہلے سے ٹورنٹو بلایا گیا، جن کو اپنی پرفارمنس کے لیے تیاری کرنا ضروری تھی، باقی تمام ستارے ووٹ دینے کے بعد بھی کینیڈا آسکتے ہیں۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ اس شو کی تاریخ چھ ماہ قبل فائنل ہوچکی تھی، جب الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا تھا، اور ایونٹ دوبارہ شیڈول کرنا ناممکن تھا۔انہوں نے بیان میں اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اس ایونٹ کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی مثبت تصویر پیش کی جائے گی-

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.