Connect with us

شوبز

ہمشکل مل گیا

Published

on

ہمشکل مل گیا

بالی ووڈ فلموں میں اکثر ہمشکل کرداروں پر مبنی کہانیاں دیکھنے میں آتی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں بھی اکثر مشہور شخصیات کے ہمشکل سامنے آچکے ہیں جب کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور عمران ہاشمی کے ہم شکل سامنے آئے تھے تاہم اب ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کے ہمشکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم ’باغی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کا ہمشکل نوجوان دیوڈ سہاریہ بھارتی آسام فلم انڈسٹری میں اداکار ہیں اور ماڈلنگ کے شعبے سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں لیکن اُن کی مقبولیت میں اضافہ اُس وقت ہوا جب ڈیوڈ نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پراپنی چند تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی توجہ کامرکزبن گئیں۔
ہمشکل مل گیا
ہمشکل مل گیا

شوبز

’منٹو‘ کا ٹریلر جاری

Published

on

’منٹو‘ کا ٹریلر جاری

بالی وڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی کی فلم ’منٹو‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ برصغیر کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی ’منٹو‘ میں بالی وڈ اداکارہ و ہدایت کارہ نندتا داس نے ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں جبکہ یہ فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں 21 ستمبر کو پیش کی جائے گی جس میں نواز الدین کے علاوہ پاریش راول اور رشی کپور بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Continue Reading

شوبز

فلم کا پہلا ٹیزر

Published

on

فلم کا پہلا ٹیزر

سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کی ابھی کاسٹ کو فائنل ہوئے کچھ ہی وقت گزرا تھا کہ اب فلم کا پہلا ٹیزر بھی سامنے آگیا۔اس ٹیزر میں سلمان خان کو دکھایا تو نہیں، تاہم وہ فلم کا ایک اہم ڈائیلاگ ’بابو جی کہتے تھے، کچھ رشتے زمین سے ہوتے ہیں اور کچھ رشتے خون سے، میرے پاس دونوں ہی تھے‘ بولتے نظر آئے۔فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ کترینہ کیف، تبو اور دیشا پٹانی اہم کردار ادا کریں گی۔کترینہ کیف کا اس فلم میں دیشا پٹانی سے زیادہ اہم کردار ہوگا۔

فلم کا پہلا ٹیزر

Continue Reading

شوبز

جھانسی کی رانی

Published

on

جھانسی کی رانی

اداکارہ کنگنا رناوت بہت جلد اپنی فلم ’منی کارنیکا‘ میں جھانسی کی رانی لکشمی بائی کا کردارمیں نظرآئیں گی، جس کا پہلا آفیشل پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔اس پوسٹر میں کنگنا رناوٹ کا انداز ان کی باقی فلموں سے کافی الگ دکھائی دے رہے ہے۔
پوسٹر میں دکھایا گیا کہ وہ جنگ کے میدان میں اپنے گھوڑے پر موجود لڑ رہی ہیں، جب کہ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی بیٹی بھی موجود ہے۔یہ پوسٹر فلم کے ہدایت کار کرش نے شیئر کیا۔
جھانسی کی رانی
’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ فلم کی کہانی ’جھانسی کی رانی‘ یعنی لکشمی بائی کے گرد گھومتی ہے۔’جھانسی کی رانی‘ نے 1857 میں انگریزوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ آزادی میں بہادری سے انگریزوں کا مقابلہ کیا۔ان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ جنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد میدان سے نکل گئیں، اور ایک صحرا میں ایک فقیر کے پاس گئیں، جن سے انہوں نے کہا کہ وہ انہیں اس طرح جلادیں کہ ان کے وجود کی خاک بھی انگریزوں کو نہ ملے۔کہا جاتا ہے کہ ’جھانسی کی رانی‘ اس عمل سے انگریزوں کو پیغام دینا چاہتی تھیں کہ وہ اسے نہ تو زندہ پکڑ سکتے ہیں اور نہ ہی مری ہوئی حالت میں اسے دیکھ سکتے ہیں۔
اس فلم میں کنگنا کے ہمراہ اتل کلکرنی، سونو سود اور انکیتا لوکھنڈرے کام کرتی نظر آئیں گی۔فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی-
جھانسی کی رانی

Continue Reading

مقبول خبریں