Connect with us

شوبز

362 پرڈھیر

Published

on

362 پرڈھیر

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کے حلقہ این اے 131میں پاکستان کے متوقع وزیر اعظم کے خلاف الیکشن لڑنے والے مشہور گلو کار اور برابری پارٹی پاکستان کے سربراہ جواد احمد صرف 362ووٹ حاصل کرسکے جبکہ ان کے مقابل امیدوار عمران خان جنہوں نے اس حلقے میں کامیابی حاصل کی 84313ووٹ لیکر پہلے نمبر رہے جبکہ دوسرے نمبر مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق رہے جنہوں نے 83633ووٹ حاصل کئے ۔ تیسر ے نمبر پر تحریک لبیک پاکستان کے سید مرتصی حسن رہے جنہوں نے 9780ووٹ حاصل کئے ۔ چوتھے نمبر پرپاکستان پیپلز پارٹی کے عاصم محمود نے 6746ووٹ لئے۔ پانچویں نمبر پرمجلس عمل کے وقار ندیم وڑائچ رہے جنہوں نے 1920ووٹ حاصل کئے ۔ جبکہ چھٹےنمبر پرآزاد امیدوار فہیم خان لودھی نے647 ،ساتویں نمبر پر جواد احمد اور سنی تحریک کے طاہر اسلم 362، آٹھویں نمبر پر آزاد امیدوار ندیم احمد نے 354نمبر حاصل کئے ، 9ویں نمبر پرپاکستان جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے محمد مدثر 141،دسویں نمبر پر آزاد امیدوار شعیب اللہ چیمہ 127، گیارویں نمبر پر میاں زاہد اسلام انجم 117،بارویں نمبر پرتحریک انصاف گیلانی کے مظفر علی 106،تیرویں نمبر پر آزاد امیدوارہمایوں اختر خان93جبکہ چودھویں نمبر پر آزاد امیدوار محمد جہانگیر ڈوگر 18ووٹ حاصل کر سکے ۔ یوں ملک میں سب کو برابر ی کی سطح پر لانے اور ہر ایک کی تنخوا ماہانہ 50000ہزار کرنے کے دعویدار جواد احمد نے عمران خان کے مقابلے میں 362ووٹ حاصل کرکے حلقے میںآٹھویں پوزیشن حاصل کرلی ۔

شوبز

ترکی میں بھی

Published

on

ترکی میں بھی

بالی ووڈ فلموں کے لیے بھارت کے بعد چین بھی ایک بڑی انڈسٹری بن گئی ہے جہاں مداح سماجی مسائل پر بننے والی فلموں کو بے پناہ پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج کل بالی ووڈ کے نامور اداکار اپنی فلم کو بھارت کے بعد چین میں بھی ضرور ریلیز کرتے ہیں اداکار سلمان خان نے اپنی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی چین میں کامیابی کے بعد ترکی میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور ترکی میں بھی ان کی فلم کو بے حد پسند کیا گیا جب کہ مداحوں کی جانب سے سلو میاں کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔

Continue Reading

شوبز

“پہلی محبت”

Published

on

"پہلی محبت"

بالی ووڈ کے سلطان ویسے تو شادی سے دور بھاگتے ہیں لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں عشق بہت کیے ہیں حال ہی میں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا انہیں بچپن میں سکول ٹیچر سے عشق ہوگیا تھا اور وہ اپنی ٹیچر کو روزانہ سائیکل پر گھر چھوڑنے جاتے تھے وہ اپنی سائیکل کا کیریئر ہٹا دیا کرتے تھے تاکہ ان کی ٹیچر ان کے آگے بیٹھ سکے سلو میاں نے مزید کہا یہ ناممکن ہے کہ کسی کو اپنی ٹیچر سے محبت نہ ہوئی ہو بہت سے لوگ اس بات کا اقرار نہیں کرتے لیکن میں یہ بات سب کے سامنے کہتا ہوں کہ مجھے بچپن میں ٹیچر سے محبت ہوگئی تھی۔

Continue Reading

شوبز

موسیقی کے دیوانوں کیلئے بری خبر

Published

on

موسیقی کے دیوانوں کیلئے بری خبر

معروف امریکی گلوکارہ اریتھا فرینکلن طویل علالت کے بعد کینسر کے باعث ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں 76 برس کی عمر میں چل بسیں۔اریتھا فرینکلن کو پرسوز آواز اور روح میں اتر جانے والی موسیقی پیش کرنے کی وجہ سے روح کی ملکہ بھی کہا جاتا تھا۔اریتھا فرینکلن 2010 میں ہی کینسر کا شکار ہوگئیں تھیں، تاہم سرجری کرانے کے بعد وہ ایک بار پھر موسیقی کے میدان میں اپنے مداحوں کے روح کو سرور بخشنے کے لیے آئی تھیں مگرگزشتہ چند ماہ سے وہ علیل ہوگئیں تھیں، وہ لبلبے کی ایڈوانس کینسر میں مبتلا تھیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں