Connect with us

شوبز

ماڈلنگ سے اسمبلی تک

Published

on

ماڈلنگ سے اسمبلی تک

عام انتخابات میں اس بار بہت سے فنکاروں نے حصہ لیا جن میں گلوکار ابرارالحق،جواد احمد،ساجد حسن،گل رعنا اور ماڈل عباس جعفری شامل ہیں تاہم ان میں سے صرف عباس جعفری کو ہی کامیابی حاصل ہوئی ہے جنہوں نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 125 سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی-یاد رہے کہ عباس جعفری پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ انڈر 19 بھی کھیلتے رہے لیکن انہوں نے فیشن انڈسٹری میں بھی شاندار کامیابی حاصل کی جبکہ اب وہ ریمپ کے بعد سیاسی میدان میں بھی مزید کامیابی حاصل کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں-فیشن اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے عباس جعفری کو اس بڑی کامیابی پر مبارکباد دی ہے-
ماڈلنگ سے اسمبلی تک

شوبز

شکست پر شکست

Published

on

شکست پر شکست

کینسر کے موذی مرض سے لڑنے والے بالی ووڈ اداکار عرفان خان بیماری کو شکست دینے کے بعد تیزی سے روبہ صحت ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کے ڈاکٹرز نے پانچویں تھراپی کے بعد نوید سنائی تھی کہ نیورو انڈرو کرائن ٹیومر میں مبتلا اداکار نے کینسر کے خلاف آدھی جنگ جیت لی اور اس میں مکمل فتح کا صرف ایک مرحلہ باقی ہے جسے وہ آئندہ چند روز میں عبور کرلیں گے۔تاہم اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ اداکار کی چھٹی کیموتھراپی کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا گیا اور اب وہ تیزی سے صحت مند ہورہے ہیں، آئندہ چند روز میں ڈاکٹرز ایک ٹیسٹ کریں گے جس کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئے گی کہ کینسر کا مرض کس حد تک ختم ہوا؟

Continue Reading

شوبز

کراچی میں رنگا رنگ پریمیئر

Published

on

کراچی میں رنگا رنگ پریمیئر

سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کا کراچی میں پریمیئر منعقد ہوا جس میں فلمی ستاروں نے شرکت کی-تفصیلات کے مطابق ” جوانی پھر نہیں آنی ٹ2″ کا پریمیئر کراچی کے مقامی سنیما میں سجایا گیا، ریڈ کارپیٹ، جہاں فلمی ستاروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر فلمی ستاروں کا کہنا تھا کہ امید ہے فلم شائقین کو بے حد پسند آئے گی، فلم کے ڈائریکٹر ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ پارٹ ون کی طرح جوانی پھر نہیں آنی کا دوسرا پارٹ بھی کامیڈی سے بھرپور ہے، فلم کی شوٹنگ پاکستان سمیت تین ممالک میں کی گئی ہے۔فلم کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں، فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، فہد مصطفی، کبریٰ خان، ماورا حسین، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، ثروت گیلانی اور عظمیٰ خان شامل ہیں-
کراچی میں رنگا رنگ پریمیئر

کراچی میں رنگا رنگ پریمیئر

کراچی میں رنگا رنگ پریمیئر

کراچی میں رنگا رنگ پریمیئر

Continue Reading

شوبز

نیا ریکارڈ

Published

on

نیا ریکارڈ

اداکار اکشے کمار کے مداحوں کی تعداد ویسے ہی بہت بڑی ہے اور اب وہ انسٹاگرام پر بھی سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے بولی وڈ اداکار بن چکے ہیں۔اکشے کمار وہ پہلے بولی وڈ اداکار ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 20 ملین یعنی 2 کروڑ تک جا پہنچی ہے۔اس موقع پر اداکار کو انسٹاگرام کی جانب سے اعزاز بھی ملا، جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر کے ساتھ مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔


اکشے کمار نے لکھا کہ ’مجھے انسٹاگرام کی جانب سے ایک اور گولڈ مل گیا، مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میں پہلا بولی وڈ اداکار ہوں جس کے انسٹاگرام پر 20 ملین فالوورز ہیں، آپ سب کے پیار کا بےحد شکریہ‘۔یاد رہے کہ حال ہی میں اکشے کمار کی فلم ’گولڈ‘ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔اس فلم میں اکشے کمار نے ہاکی ٹیم کے مینجر کا کردار ادا کیا۔فلم ’گولڈ‘ اپنی ریلیز کے بعد سے باکس آفس پر شاندار بزنس کررہی ہے اور جلد 100 کروڑ ہندوستانی روپے کمانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

Continue Reading

مقبول خبریں