Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

وعدہ پورا کریں

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی الیکشن میں جیت کے بعد پورا ملک ان کی کامیابی پر خوشیاں منا رہا ہے۔اس دوران 2012 میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی، جس میں عمران خان ہندوستان میں ایک چینل کی تقریب میں موجود ہیں۔اس ویڈیو میں عمران خان ایک ٹی وی پروگرام "ایجنڈا آج تک” میں میزبان راہول کنول کے ساتھ بات کرتے ہوئے نظر آئے۔
پروگرام میں عمران خان نے پاک بھارت تعلقات اور سیاست کے حوالے سے کئی سوالات کے جوابات دیئے۔
اس پروگرام میں بہت سی مشہور شخصیات موجود تھیں، جن میں اداکارعامر خان اور پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر بھی موجود تھے-ویڈیو میں عامر خان نے عمران خان سے الیکشن جیتنے کے بعد پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا، جسے یقیناً اب پورا کرنے کا وقت آچکا ہے۔ایونٹ میں عامر خان نے عمران خان کو سراہاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام سوالات کے جوابات بہت مثبت انداز میں دیے، اور وہ امید کرتے ہیں کہ جو امیدیں عمران خان کو پاکستان کے لیے ہیں وہ سب پوری ہوسکیں۔
عامر خان نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگ عمران خان کو اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں۔
عمران خان نے عامر خان کو 2013 کے انتخابات سے قبل پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ پاکستان آنا نہیں بھولیے گا‘۔اس پر عامر خان کا کہنا تھا کہ ’جب آپ الیکشن جیتیں گے تو آپ کی جیت کا جشن منانے پاکستان ضرور آؤں گا، اور میں اکیلے نہیں بلکہ بہت سارے ہندوستانیوں کو اپنے ساتھ لے کر آؤں گا‘۔یہ ویڈیو 2013 کے الیکشنز سے قبل کی تھی، جب عمران خان اپنی سیاسی مہم جوش و خروش سے جاری رکھے ہوئے تھے-سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہےعامر خان اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے پاکستان ضرور آئیں اور عمران خان کے ساتھ ساتھ یہاں موجود اپنے لاکھوں مداحوں سے ملاقات کریں۔

Advertisement

شوبز

سینما انڈسٹری میں سپر اسٹار موجود نہیں

Published

on

syed noor

سید نور کا کہناہے کہ  پاکستانی فلم انڈسٹری دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہورہی ہے اس کے باوجود اس وقت کم سے کم تین ایسے طاقتور اسٹارز کا موجود ہونا بےحد ضروری ہے جو فلم سازی کو مزید بہتر کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ فنکار اچھا پرفارم تو کررہے ہیں لیکن ان میں اس اسٹار پاور کی کمی نظر آتی ہے جس کی اس وقت سینما دیکھنے والوں کو ضرورت ہے۔ سید نور نے کہا کہ ’ہماری سینما انڈسٹری میں سپر اسٹار موجود نہیں، ہمیں کم سے کم ایسے تین طاقتور اسٹارز کی ضرورت ہے جو فلموں اور فلم سازی کو مزید بہتر کرسکیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں اپنی فلمیں چلانے کے لیے اسٹارز کی ضرورت ہے اور تبھی ناظرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا، اس وقت ناظرین سینما گھروں میں صرف انٹرٹینمنٹ کی خاطر آتے ہیں، ایک دور تھا جب شائقین سینما گھروں میں وحید مراد، محمد علی اور ندیم کی فلمیں دیکھنے جایا کرتے تھے، لیکن آج معاملہ کچھ اور ہے‘۔سید نور کا مزید کہنا تھا کہ ’سینما گھروں کی خراب صورتحال کی وجہ سے فیملیز نے یہاں آنا چھوڑ دیا، وہ اس وقت بھی کسی عام پنجابی فلم کو دیکھنا پسند کرتے تھے لیکن سینما گھروں میں لوگوں کی تعداد کی کمی کے باعث سینما گھر بھی بننا بند ہوگئے‘۔

سید نور کا ماننا ہے کہ ’ہمایوں سعید، فواد خان اور احسن خان وہ تین اداکار ہیں جو اس وقت باقی سب سے بہتر پرفارم کررہے ہیں لیکن ان میں اسٹار پاور کی کمی نظر آتی ہے، یہ ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کرتے ہیں اور ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہورہے ہیں، ہمیں وحید مراد، محمد علی، ندیم، شان، معمر رانا، غلام محی الدین اور شاہد جیسے اسٹارز کی ضرورت ہے‘۔انہوں نے نوجوان فلم سازوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’انہیں اپنے سینما سے نفرت ہے اور یہ بھارتی سینما کو فالو کرتے ہیں، نوجوان فلم سازوں کو اس بات پر توجہ دینی چاہیے اور اپنی ثقافت کو پروموٹ کرنا چاہیے‘۔

یاد رہے کہ سید نور کی آخری ریلیز فلم ’چین آئے نہ‘ باکس آفس پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی تھی جبکہ اسے تجزیہ کاروں کا بھی منفی ردعمل موصول ہوا تھا

Continue Reading

شوبز

شوبز میں سب کچھ رضامندی سے ہوتا ہے

Published

on

shilpha shinday

اداکارہ شلپا شندے نے بولی وڈ میں جاری ‘می ٹو’ مہم پر کھل کر بات کرتے ہوئے ان اداکاراؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا، جو طویل عرصے تک خاموش رہنے کے بعد اب اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیںشلپا شندے کا کہنا تھا کہ یہ عمل بلکل غلط ہے کہ جب خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، تب وہ خاموش رہیں اور اب کافی دیر بعد بول رہی ہیں۔متنازع اداکارہ اور ڈانسر کا کہنا تھا کہ خواتین کو اپنے ساتھ نازیبا واقعات کے خلاف اس وقت ہی آواز اٹھانی چاہیے، جب وہ متاثر ہوں، جس طرح انہوں نے ایک سال قبل اس وقت آواز اٹھائی تھی جب انہیں پروڈیوسر نے جنسی طور پر ہراساں کیا، لیکن اب وہ ماضی کے قصے کو دوبارہ نہیں دہرا رہیں۔

شلپا شندے کا یہ بھی کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں آنے والی نئی لڑکیوں کو جگہ بنانے کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے، تاہم وہ اس دوران یہ سمجھ نہیں پاتیں کہ انہیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں؟شلپا شندے کے مطابق انہوں نے کئی ایسی نئی لڑکیوں کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں دیکھا ہے جو کیریئر کے آغاز میں انتہائی مختصر کپڑے پہن کر ڈائریکٹر و پروڈیوسرز کے پاس جاتی ہیں

شلپا شندے نے دعویٰ کیا کہ بولی وڈ میں کوئی ‘ریپ‘ یا زبردستی نہیں ہوتی، تمام باتیں ایک سمجھوتے کے تحت ہوتی ہیں۔شلپا شندے کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں سمجھوتے کے تحت ‘کچھ لو اور کچھ دو’ کی بنیاد پر چیزیں ہوتی ہیں۔اداکارہ کے مطابق ریپ اور جنسی طور پر ہراساں کے الزامات لگانے والی اداکاراؤں کو اس وقت آواز بلند کرنی چاہیے جب ان کے ساتھ نازیبا واقعہ ہو، بعد میں بات کرنے سے ایسا لگتا ہے جیسے وہ کسی تنازع کو جنم دے رہی ہیں اور لوگ ان کا اعتبار بھی نہیں کریں گے۔

Continue Reading

شوبز

شادی کی پہلی سالگرہ

Published

on

sheen faryal

اداکارہ شین نے شادی کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جس میں شوبزانڈسٹری سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شین کو دعاﺅں کے ساتھ ساتھ قیمتی تحائف بھی ملے جس پر ان کا کہنا تھا کہ تحائف سے زیادہ مجھے اپنے دوستوں کے آنے کی زیادہ خوشی ہے جنہوں نے مل کر میری خوشیاں دوبالا کردی ہیں۔یاد رہے کہ شین نے گزشتہ برس ملک کے معروف بزنس مین سے شادی سادگی سے کی تھی جس کے بعد انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔

Continue Reading
Advertisement
indian forces in kashmir
کشمیر7 منٹ ago

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، عمران خان کا مودی حکومت لیے پیغام

Yousaf Raza gilani
پاکستان26 منٹ ago

سابق وزیراعظم کیخلاف ریفرنس میں اہم موڑ، عدالت کا دلچسپ فیصلہ

Nawaz Sharif and Shahid Khaqan Abbasi
پاکستان42 منٹ ago

نواز شریف غدار ثابت ہوگئے؟ شاہد خاقان عباسی بھی پھنس گئے

Imran khan
پاکستان55 منٹ ago

وزیراعظم سعودی عرب روانہ، پاکستان میں سرمایہ کاری آئے گی

Ricksha Driver suicide
پاکستان1 گھنٹہ ago

مبینہ رشوت اور چالان سے تنگ رکشہ ڈرائیور کی خودسوزی

farooq sattar
پاکستان11 گھنٹے ago

سیاستدانوں کو’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ دیکھنے کا مشورہ

shahbaz sharif
پاکستان12 گھنٹے ago

خاندان سے ملاقات میں کیا کہا ۔۔۔ بڑا انکشاف

buss accident
پاکستان12 گھنٹے ago

خوفناک خونی تصادم، 19 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

khawaja saad rafique
پاکستان12 گھنٹے ago

عمران خان کی خوشامد کسی کام کی نہیں

sardar amir altaaf
پاکستان13 گھنٹے ago

ضمنی الیکشن‘ شیر نے میدان مار لیا

Taqi-Usmani
پاکستان14 گھنٹے ago

مریض کو تکلیف دینے والا علاج جائز نہیں

nawaz sharif
پاکستان14 گھنٹے ago

قانونی مشیروں سے مشاورت

ANP
پاکستان14 گھنٹے ago

تحریک انصاف کو پشاور میں بڑاجھٹکا

taiwan
انٹرنیشنل15 گھنٹے ago

خوفناک حادثہ،17 مسافر ہلاک

saudi arab
انٹرنیشنل15 گھنٹے ago

بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ

مقبول خبریں