Connect with us

شوبز

“باندی” Upcoming Drama Serial

Published

on

"باندی" Upcoming Drama Serial

مومل انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل “باندی” تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے جس کے پروڈیوسر رافع راشد ،رائٹر عاصمہ نبیل،ڈائریکٹر سید احمد کامران اور ڈی او پی کاشف زمان خان جبکہ کاسٹ میں منیب بٹ،ایمن خاں،نعمان مسعود،حنا دلپزیرخان،خواجہ سلیم،نجمہ کاوش،عمرواحدی،علیزے شاہ،عظیم سجاد اور یاسر حسین شامل ہیں-اس سیریل کی کہانی سندھ کے دیہی پس منظر کی عکاسی کرتی ہے جس میں عظیم سجاد نے غریب مزارع اورایمن خان نے ان کی بیٹی کا کردار کیا ہے-یاسر حسین ظالم وڈیرے کے روپ میں دکھائی دیں گے جو عظیم سجاد کی بیٹی ایمن خان پر بری نظر رکھتا ہے جسے بچانے کے لئے باپ بیٹی کو شہر میں ایک امیر شخص کے گھر ملازم رکھوا دیتا ہے -یہ گھر حنا دلپزیراور نعمان مسعود کی ملکیت ہے جن کا بیٹا منیب بٹ اعلیٰ پولیس آفیسر ہے-عظیم سجاد کا اپنے کردار بارے کہنا ہےکہ وہ اس قسم کا رول پہلی بار کررہے ہیں جو ناظرین کو چونکا دے گا کیونکہ ڈرامہ کی کہانی بہت اچھی ہےجبکہ سید احمد کامران اسے بہت ہی اچھے طریقے سے شوٹ کررہے ہیں- یہ امر قابل ذکر ہے کہ”باندی” کی ریکارڈنگ ان دنوں کراچی کے نواحی علاقے گوٹھ میمن میں کی جارہی ہے جس کے بعد اس کا کچھ کام لاڑکانہ میں بھی کیا جائے گا-ڈرامہ جلد ہی ہم ٹی وی سے نشر کیا جائے گا-"باندی" Upcoming Drama Serial

"باندی" Upcoming Drama Serial

"باندی" Upcoming Drama Serial

"باندی" Upcoming Drama Serial

"باندی" Upcoming Drama Serial

"باندی" Upcoming Drama Serial

"باندی" Upcoming Drama Serial

شوبز

’منٹو‘ کا ٹریلر جاری

Published

on

’منٹو‘ کا ٹریلر جاری

بالی وڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی کی فلم ’منٹو‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ برصغیر کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی ’منٹو‘ میں بالی وڈ اداکارہ و ہدایت کارہ نندتا داس نے ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں جبکہ یہ فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں 21 ستمبر کو پیش کی جائے گی جس میں نواز الدین کے علاوہ پاریش راول اور رشی کپور بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Continue Reading

شوبز

فلم کا پہلا ٹیزر

Published

on

فلم کا پہلا ٹیزر

سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کی ابھی کاسٹ کو فائنل ہوئے کچھ ہی وقت گزرا تھا کہ اب فلم کا پہلا ٹیزر بھی سامنے آگیا۔اس ٹیزر میں سلمان خان کو دکھایا تو نہیں، تاہم وہ فلم کا ایک اہم ڈائیلاگ ’بابو جی کہتے تھے، کچھ رشتے زمین سے ہوتے ہیں اور کچھ رشتے خون سے، میرے پاس دونوں ہی تھے‘ بولتے نظر آئے۔فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ کترینہ کیف، تبو اور دیشا پٹانی اہم کردار ادا کریں گی۔کترینہ کیف کا اس فلم میں دیشا پٹانی سے زیادہ اہم کردار ہوگا۔

فلم کا پہلا ٹیزر

Continue Reading

شوبز

جھانسی کی رانی

Published

on

جھانسی کی رانی

اداکارہ کنگنا رناوت بہت جلد اپنی فلم ’منی کارنیکا‘ میں جھانسی کی رانی لکشمی بائی کا کردارمیں نظرآئیں گی، جس کا پہلا آفیشل پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔اس پوسٹر میں کنگنا رناوٹ کا انداز ان کی باقی فلموں سے کافی الگ دکھائی دے رہے ہے۔
پوسٹر میں دکھایا گیا کہ وہ جنگ کے میدان میں اپنے گھوڑے پر موجود لڑ رہی ہیں، جب کہ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی بیٹی بھی موجود ہے۔یہ پوسٹر فلم کے ہدایت کار کرش نے شیئر کیا۔
جھانسی کی رانی
’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ فلم کی کہانی ’جھانسی کی رانی‘ یعنی لکشمی بائی کے گرد گھومتی ہے۔’جھانسی کی رانی‘ نے 1857 میں انگریزوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ آزادی میں بہادری سے انگریزوں کا مقابلہ کیا۔ان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ جنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد میدان سے نکل گئیں، اور ایک صحرا میں ایک فقیر کے پاس گئیں، جن سے انہوں نے کہا کہ وہ انہیں اس طرح جلادیں کہ ان کے وجود کی خاک بھی انگریزوں کو نہ ملے۔کہا جاتا ہے کہ ’جھانسی کی رانی‘ اس عمل سے انگریزوں کو پیغام دینا چاہتی تھیں کہ وہ اسے نہ تو زندہ پکڑ سکتے ہیں اور نہ ہی مری ہوئی حالت میں اسے دیکھ سکتے ہیں۔
اس فلم میں کنگنا کے ہمراہ اتل کلکرنی، سونو سود اور انکیتا لوکھنڈرے کام کرتی نظر آئیں گی۔فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی-
جھانسی کی رانی

Continue Reading

مقبول خبریں