Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

سنہری موقع

Published

on

نئے فنکاروں اور ماڈلز کو راہنمائی اور پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے نتاشاز پروڈکشن اینڈ پی آر نے ٹریننگ سیشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے لئے ماڈلز کی رجسٹریشن جاری ہے جس کے بعد آڈیشنز 4 اگست کو ہوں گے-اس بارے میں نتاشا خان نے بتایا کہ پاکستان میں بہت سا ٹیلنٹ صرف اسی وجہ سے ضائع ہوجاتا ہے کیونکہ اسے صحیح پلیٹ فارم نہیں ملتا یا وہ نان پروفیشنل لوگوں کے ہتھے چڑھ کر اپنا پیسہ اور مستقبل تباہ کر بیٹھتے ہیں- میں نے امریکہ سے واپسی پر پاکستان میں یہ کام اسی لئے شروع کیا ہےتاکہ اس فیلڈ میں آنے والے نوجوانوں کو مکمل راہنمائی اور ٹریننگ فراہم کی جائے-ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ natashaz entertainment انہیں ہر طرح سے ٹریننگ فراہم کرے گی جبکہ انہیں کام کے مواقع بھی دیئے جائیں گے-بہت سے لوگوں نے رجسٹریشن کرالی ہے جنہیں فائنل کرنے کے بعد 4 اگست کو لاہور میں آڈیشنز ہوں گے-شوبز میں کام کرنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لئے یہ سنہری موقع ہے-واضح رہے کہ نتاشا خان کوریوگرافر اور ایونٹ آرگنائزر کے ساتھ ساتھ Cosmotologist بھی ہیں اور وہ کئی سال امریکہ میں مقیم رہنے کے بعد اب پاکستان میں کام کررہی ہیں-

شوبز

کپل شرما کی ٹی وی پردھماکےدارواپسی، پروگرام کا ٹیزر جاری

Published

on

kapil sharma show

بھارتی کامیڈین کپل شرما اپنے معروف ٹی وی شو ’کپل شرما شو‘ کے نئے سیزن کے ساتھ دوبارہ میدان میں آرہے ہیں اور اب اس کا پہلا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا کامیڈی ٹی وی شو ’دی کپل شرما شو‘ کے نئے سیزن کا انتظار بالآخر ختم ہوگیا ہے کیوں کہ شو کے نئے سیزن کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں پہلے مہمان اداکار رنویر سنگھ اور سارہ علی خان ہوں گے۔

بھارتی نجی ٹی وی نے ٹوئٹر پر ’‘کپل شرما شو 2 ‘ کا پہلا ٹیزر جاری کیا۔ 30 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں فلم ’سمبا‘ کی تشہیر کے لئے آنے والے ہدایت کار روہت شیٹھی اور رنویر سنگھ اور سارا علی خان کی موجودگی میں بتایا گیا کہ کپل شرما ایک سال سے کیا کر رہے تھے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر کپل کے نئے شو کے سیزن کی چھوٹی سی کلپ بھی وائرل ہوئی ہے جس میں کپل شرما مزاحیہ انداز میں رنویر سنگھ پر طنز کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’رنویر نے شادی مجھے چڑانے کے لئے کی ہے، بندہ ایک بار چڑھا لے لیکن یہ پانچ بار شادی کا استقبالیہ تکلیف دینے کے برابر ہے‘۔

واضح رہے کہ شو کے نئے سیزن کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ  بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو بطور مہمان شامل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور ساتھ ہی ان کی نئی فلم ’زیرو‘ کی کاسٹ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ تاہم اب اُن کے بجائے فلم ’سمبا‘ کی ٹیم شو میں شرکت کرے گی۔ جب کہ شو  29 دسمبر سے نشر ہوگا۔

Continue Reading

شوبز

تاپسی پنو کا جواب، گوگل کا مقبول ٹرینڈ بن گیا

Rashid Saeed

Published

on

tapsi panu

بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کا ٹوئٹر پر مداح کو دیا جانے والا جواب ایک ہی دن میں بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ بن گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ دو روز قبل ٹوئٹر پر ایک مداح نے تاپسی پنو کے ظاہری و جسمانی حسن کی تعریف کی تھی، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ انہیں بھی اپنا آپ پورا اچھا لگتا ہے۔ ساتھ ہی تاپسی نے مداح سے پوچھا کہ آپ کو مجھ میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے؟مجھے تو اپنا سیریبرم (cerebrum) پسند ہے‘۔اب تاپسی نے تو یہ لفظ استعمال کرلیا، لیکن اس کے بعد لفظ ‘سیریبرم’ کو بھارت میں گوگل پر اتنا سرچ کیا گیا کہ وہ مقبول ترین ٹرینڈ بن گیا۔

جس کے بعد راہول نامی مذکورہ صارف نے اپنی جوابی ٹوئیٹ میں گوگل کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ انڈیا گوگل سرچ میں اضافے کی وجہ ہیں کیونکہ گزشتہ رات 9 بجے کے بعد سے لے کر آج دن تک سیریبرم کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، ایسا لگتا ہے جیسے پانڈے اور ان کے ساتھی اس لفظ کو کھوجنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس کا کیا مطلب ہے‘۔ یہاں بتاتے چلیں کہ سیریبرم انسانی دماغ کا سب سے بڑا حصہ ہوتا ہے، جو ہمارے شعور سے متعلق کاموں مثلاً جذبات، سوچ، یادداشت، جواز وغیرہ کو کنٹرول کرتا ہے۔

Continue Reading

شوبز

فلم ’باغی تھری3‘ کی تاریخ نمائش کا اعلان

Published

on

tiger sheroff

 ٹائیگر شروف کی کامیاب فلم سیریز ’باغی‘ کے اگلے سیکوئل کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔ 

بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے ستارے ٹائیگر شروف نے انتہائی مختصر عرصے میں انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کرلیا ہے جس کے لیے دیگر اداکاروں کو کافی محنت کرنا پڑی اور ان کی گزشتہ فلم ’باغی ٹو‘ میں اداکاری پر اکشے کمار اور ہریتھک روشن سمیت متعدد اداکاروں نے ان کی تعریف کی۔

ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی ٹو‘ 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی ان کی پہلی فلم تھی جس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے فلم سازوں نے اسی وقت ’باغی تھری‘ بنانے کا اعلان کردیا تھا تاہم اب اس سیکوئل کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔

بالی ووڈ تجزیہ کار ترن آدارش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کی جس میں ’باغی تھری‘ کا ابتدائی پوسٹر اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ ’وہ واپس آئے گا‘ جب کہ ساجد نڈیاڈ والا کی فلم سیریز میں پچھلے سیکوئل کی طرح ’باغی تھری‘ کی ہدایت کاری بھی احمد خان ہی انجام دیں گے۔

واضح رہے فلم ’باغی تھری‘ کے حوالے سے چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کو ٹائیگر شروف کے مدمقابل کام کرنے کی پیشکش کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

Continue Reading
Advertisement
donlod trump
انٹرنیشنل10 منٹ ago

امریکی صدر کا ’ اسپیس کمانڈ‘ قائم کرنے کا حکم

hindu jimkhana
پاکستان17 منٹ ago

سپریم کورٹ نے ناپا کے دفتر کو منتقل کرنیکا حکم

tech
ٹیکنا لوجی18 منٹ ago

بڑی اشیا کوچھوٹی بنانے والی حیرت انگیز ٹیکنالوجی

amrican army in shaam
انٹرنیشنل21 منٹ ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا بڑا یوٹرن

pakistan and IMF
پاکستان26 منٹ ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ویڈیو کانفرنس

kapil sharma show
شوبز27 منٹ ago

کپل شرما کی ٹی وی پردھماکےدارواپسی، پروگرام کا ٹیزر جاری

tapsi panu
شوبز33 منٹ ago

تاپسی پنو کا جواب، گوگل کا مقبول ٹرینڈ بن گیا

alergy of hands
صحت35 منٹ ago

کھجلی کا علاج روشنی سے ممکن ہے؟

khursheed shah
پاکستان38 منٹ ago

مڈٹرم الیکشن کی بات، عمران خان ناکام ہو گئے

pak railo
پاکستان40 منٹ ago

’پاک ریلو‘ کے نام سے موبائل ایپ تیار

hakoomat and opposition
پاکستان42 منٹ ago

قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ پر ڈیڈ لاک ختم

faisal wadda
پاکستان46 منٹ ago

مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد کی تاریخ کا اعلان کر دیا

psl4
کھیل47 منٹ ago

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کیلیےعلی ترین نے بڈز جمع کروادیں

faisal raza abdi
پاکستان50 منٹ ago

توہین عدالت کیس، تحریری معافی نامہ قبول

mani karanki
ویڈیو51 منٹ ago

کنگنا کی فلم ’مانی کرنیکا‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

wajid zia
پاکستان3 گھنٹے ago

جے آئی ٹی کی سربراہی تبدیل،آئی جی ریلویزپولیس تعینات

riya sen
شوبز2 گھنٹے ago

جسمانی خوبصورتی وقت کی اہم ضرورت : ریا سین

asif zardari
پاکستان2 گھنٹے ago

آصف زرداری کی نااہلی؛ ریفرنس دائر کرنے کا اعلان

imran khan
پاکستان2 گھنٹے ago

عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبہ پربھی یوٹرن لے لیا

fake
پاکستان1 گھنٹہ ago

غیرملکیوں کوپاکستانی بناکربھجوانے کا انکشاف

kapil sharma show
شوبز27 منٹ ago

کپل شرما کی ٹی وی پردھماکےدارواپسی، پروگرام کا ٹیزر جاری

nwaz sharif2
پاکستان2 گھنٹے ago

نوازشریف کا اختیارات کے ناجائزاستعمال سے انکار

punjab assambly
پاکستان2 گھنٹے ago

گدھوں میں اضافہ، حکومت کو مبارکباد کی قرارداد جمع

hakoomat and opposition
پاکستان42 منٹ ago

قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا معاملہ پر ڈیڈ لاک ختم

pak railo
پاکستان40 منٹ ago

’پاک ریلو‘ کے نام سے موبائل ایپ تیار

khursheed shah
پاکستان38 منٹ ago

مڈٹرم الیکشن کی بات، عمران خان ناکام ہو گئے

nwaz sharif1
پاکستان3 گھنٹے ago

نواز شریف کے خلاف فیصلہ 24 دسمبر کو سنایا جائے گا

alergy of hands
صحت35 منٹ ago

کھجلی کا علاج روشنی سے ممکن ہے؟

tapsi panu
شوبز33 منٹ ago

تاپسی پنو کا جواب، گوگل کا مقبول ٹرینڈ بن گیا

dhoni and his wife
کھیل58 منٹ ago

دھونی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

mani karanki
ویڈیو51 منٹ ago

کنگنا کی فلم ’مانی کرنیکا‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

aquaman
شوبز2 دن ago

سمندر کے بادشاہ ’ایکوا مین‘ کا دنیا پر راج

husan parcham song
ویڈیو5 دن ago

کترینہ کیف کے آئٹم سانگ ؛حسن پرچم؛نے آگ لگا دی

simbha
ویڈیو5 دن ago

نصرت فتح علی خان کا ایک اور گانا بھارتی فلم :سمبا: کے لئے چوری

aquwa man film
شوبز7 دن ago

ایڈونچر فلم ‘ایکوامین ‘کی نئی جھلکیاں جاری

cheet indea
ویڈیو1 ہفتہ ago

عمران ہاشمی کی فلم ’چیٹ انڈیا‘ کے ٹریلر کی دھوم

avengers 4
شوبز2 ہفتے ago

سپر ہیروز فلم ’’ایونجر4 ‘‘ کا ٹریلر جاری

sambah
ویڈیو2 ہفتے ago

رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کاپہلا گانا ریلیز

zero movie
شوبز2 ہفتے ago

فلم ’’زیرو‘‘ کا دوسرا گانا ریلیز، سوشل میڈیا پر طوفان برپا

samba film
شوبز2 ہفتے ago

بالی وڈ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر جاری

2.0 movie
ویڈیو3 ہفتے ago

نمائش سے پہلے 350 کروڑ کمانے کا ریکارڈ

ralph breaks the internet
ویڈیو3 ہفتے ago

نئی کارٹون فلم ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

the lego movie 2 trailer
ویڈیو4 ہفتے ago

اینی میٹڈ فلم ’’دی لیگومووی ٹو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

doctor mahreen live session
ویڈیو1 مہینہ ago

ڈاکٹر مہرین زمان نیازی کا لائیو سیشن

film
ویڈیو1 مہینہ ago

بچوں اور بڑوں کی چونکا دینے فلم میدان میں آ گئی

مقبول خبریں