Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

"بادشاہ بیگم” بننے سے انکار

Published

on

اداکارہ صبا قمر نے ڈرامہ سیریل”بادشاہ بیگم” میں کام سے انکار کردیا ہے-اس سیریل پر گزشتہ 6 ماہ سے کام جاری تھا اور اس کا بہت سا پیپرورک مکمل کرلیا گیا تھا جبکہ ٹائٹل رو ل کے لئے صبا قمر کا انتخاب بھی بہت پہلےہوچکا تھا جن کے مقابل گوہر رشید تھے لیکن اب صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں کیونکہ سکرپٹ پڑھنے کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ اس میں کرنے والا ایسا کچھ بھی نہیں تھا جس کی وجہ سے میں نے یہ پراجیکٹ کرنے سے معذرت کرلی-صبا قمر نے مزید بتایا کہ انہوں نے عید کے لئے ٹیلی فلم”دل کی ایسی کی تیسی” مکمل کرادی ہے جس کے ڈائریکٹر احسن طالش ہیں-
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈرامہ سیریل "بادشاہ بیگم” مغلیہ دور کے بارے میں تھی-

Advertisement
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

شوبز

کسانوں کی زندگی بچانے کا اعلان

Published

on

amitabh bachan

امیتابھ بچن نے ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 850 کسانوں کا قرضہ اتارنے کا اعلان کیا ہےبھارتی میڈیا کے مطابق76 سالہ میگا اسٹار امیتابھ بچن اس سے قبل بھی ساڑھے تین سو کسانوں کا قرضہ اتار چکے ہیں اور اب حال ہی میں ایک بلاگ کے ذریعے انہوں نے ساڑھےآٹھ سو کسانوں کا ساڑھے پانچ کروڑ کا قرضہ اتارنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ اپنی دولت سے ان لوگوں کی مدد کرنا سب سے اطمینان بخش تجربہ ہے جو ہمارے لیے اپنی زندگی قربان کرتے ہیں۔کسانوں کے تقریباً 44 خاندان مہاراشٹر کے چھوٹے چھوٹے قصبوں میں رہائش پزیر ہیں ۔انہوں نے کسانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دوسرے حصوں میں موجود کسانوں کے لئے بھی کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور یہ لازمی کیا جائے گا۔

Continue Reading

شوبز

پہلی قسط آج نشر کی جائے گی

Published

on

feroz khan

 ڈرامہ سیریل ’رومیو ویڈز ہیر‘ کی پہلی قسط آج 8 بجے جیو انٹرٹینمنٹ پر آئے گی۔ڈرامہ سیریل ’رومیو ویڈز ہیر‘ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ ”اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی نئی پروڈکشن ہے، جس میں ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والی آن اسکرین جوڑی ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہورہی ہے۔ 

فیروز خان اور ثنا جاوید کے مرکزی کردار لیے ڈاکٹر یونس بٹ کی لکھی اس ہلکی پھلکی مزاحیہ لو اسٹوری کے ڈایریکشن خانی فیمڈ انجم شہزاد نے دی ہے۔سوشل میڈیا اسٹار شفاعت علی کے ڈیبیو سمیت اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں علی سفینا، فردوس جمال، مریم انصاری اور تارا محمود بھی شامل ہیں۔

Continue Reading

شوبز

انڈین آئیڈل 5 سے آﺅٹ

Published

on

anu malik

انڈین آئیڈل 5 کی ایک سابق ٹیم ممبر سمیت متعدد خواتین کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے انکشافات کے بعد بالی وڈ کے معروف میوزک کمپوزر انو ملک کو اگلے انڈین آئیڈل میں شامل نہیں کیا جارہا۔

سونی ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ انو ملک بحیثیت جج انڈین آئیڈل کا حصہ نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ پروڈیوسر ڈینیکا ڈسوزا نے انکشاف کیا تھا کہ 2010 میں انہوں نے انو ملک کے ساتھ ایک سال تک ریئلٹی شو انڈین آئیڈل میں کام کیا تھا، لیکن اس دوران انو ملک کا رویہ سب کے سامنے غیر اخلاقی تھا، جس کا سینیئرز کو بھی پتہ تھا لیکن وہ انجان بنے رہے۔

واضح رہے کہ انو ملک پر سب سے پہلے جنسی ہراساں کرنے کا الزام گلوکارہ سونا موہپاترا نے عائد کیا تھا، جس کے بعد شوئتا پنڈت نے بھی انکشاف کیا کہ وہ بھی انو ملک کے ہاتھوں جنسی ہراسانی کا شکار ہوچکی ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں