Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

سیزن 2 بنانے کا فیصلہ

Published

on

رمضان المبارک میں ہم ٹی وی سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل”سنو چندا” نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے-احسن طالش کی ڈائریکشن میں بننے والے اس ڈرامے میں اقرا عزیز اورفرحان سعید نے مرکزی کردار کئے تھے-کافی عرصے سے یہ افواہیں زیرگردش تھیں کہ ڈرامے کا سیزن 2 بنایا جائے گا لیکن اس سلسلے میں انتظامیہ نے کوئی بات نہیں کی تھی تاہم اب مومنہ درید نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جلد ہی "سنو چندا” کا سیزن 2 شروع کیا جائے گا-ڈرامے کی کاسٹ کیا ہوگی یا اسے کب شروع کیا جائے گا اس حوالے سے ابھی کچھ بھی واضح نہیں ہے-

Advertisement
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

شوبز

کسانوں کی زندگی بچانے کا اعلان

Published

on

amitabh bachan

امیتابھ بچن نے ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 850 کسانوں کا قرضہ اتارنے کا اعلان کیا ہےبھارتی میڈیا کے مطابق76 سالہ میگا اسٹار امیتابھ بچن اس سے قبل بھی ساڑھے تین سو کسانوں کا قرضہ اتار چکے ہیں اور اب حال ہی میں ایک بلاگ کے ذریعے انہوں نے ساڑھےآٹھ سو کسانوں کا ساڑھے پانچ کروڑ کا قرضہ اتارنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ اپنی دولت سے ان لوگوں کی مدد کرنا سب سے اطمینان بخش تجربہ ہے جو ہمارے لیے اپنی زندگی قربان کرتے ہیں۔کسانوں کے تقریباً 44 خاندان مہاراشٹر کے چھوٹے چھوٹے قصبوں میں رہائش پزیر ہیں ۔انہوں نے کسانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دوسرے حصوں میں موجود کسانوں کے لئے بھی کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور یہ لازمی کیا جائے گا۔

Continue Reading

شوبز

پہلی قسط آج نشر کی جائے گی

Published

on

feroz khan

 ڈرامہ سیریل ’رومیو ویڈز ہیر‘ کی پہلی قسط آج 8 بجے جیو انٹرٹینمنٹ پر آئے گی۔ڈرامہ سیریل ’رومیو ویڈز ہیر‘ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ ”اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی نئی پروڈکشن ہے، جس میں ڈرامہ سیریل ’خانی‘ سے مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والی آن اسکرین جوڑی ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہورہی ہے۔ 

فیروز خان اور ثنا جاوید کے مرکزی کردار لیے ڈاکٹر یونس بٹ کی لکھی اس ہلکی پھلکی مزاحیہ لو اسٹوری کے ڈایریکشن خانی فیمڈ انجم شہزاد نے دی ہے۔سوشل میڈیا اسٹار شفاعت علی کے ڈیبیو سمیت اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں علی سفینا، فردوس جمال، مریم انصاری اور تارا محمود بھی شامل ہیں۔

Continue Reading

شوبز

انڈین آئیڈل 5 سے آﺅٹ

Published

on

anu malik

انڈین آئیڈل 5 کی ایک سابق ٹیم ممبر سمیت متعدد خواتین کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے انکشافات کے بعد بالی وڈ کے معروف میوزک کمپوزر انو ملک کو اگلے انڈین آئیڈل میں شامل نہیں کیا جارہا۔

سونی ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ انو ملک بحیثیت جج انڈین آئیڈل کا حصہ نہیں ہوں گے۔واضح رہے کہ پروڈیوسر ڈینیکا ڈسوزا نے انکشاف کیا تھا کہ 2010 میں انہوں نے انو ملک کے ساتھ ایک سال تک ریئلٹی شو انڈین آئیڈل میں کام کیا تھا، لیکن اس دوران انو ملک کا رویہ سب کے سامنے غیر اخلاقی تھا، جس کا سینیئرز کو بھی پتہ تھا لیکن وہ انجان بنے رہے۔

واضح رہے کہ انو ملک پر سب سے پہلے جنسی ہراساں کرنے کا الزام گلوکارہ سونا موہپاترا نے عائد کیا تھا، جس کے بعد شوئتا پنڈت نے بھی انکشاف کیا کہ وہ بھی انو ملک کے ہاتھوں جنسی ہراسانی کا شکار ہوچکی ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں