Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

’’تلے والی جوتی‘‘کی دھوم

Published

on

ہدایت کار ندیم بیگ کی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘کے ٹائٹل سانگ ’’تلے والی جوتی‘‘نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔ 2015 میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘کے سیکوئل’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘کا ٹائٹل سانگ ’’تلے والی جوتی‘‘ گزشتہ روز جاری کردیا گیا، گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔ یوٹیوب پر اب تک گانے کو 2 لاکھ 67 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ گانے کے بول اور دھن اس انداز میں ترتیب دئیے گئے ہیں کہ شائقین اسے بار بار دیکھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ گانے میں پاکستان کےمایاناز صوفی گلوکار عارف لوہار اور احمد علی بٹ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ عارف لوہار کی آواز اوراحمد علی بٹ کے ریپ میوزک، اس کے علاوہ پنجابی اورانگلش کے حسین امتزاج نے گانے کو مزید خوبصورت بنادیا ہے۔ پہلی فلم کی شاندار کامیابی کے بعد شائقین کی امیدیں بڑھ گئی تھیں لہٰذا ندیم بیگ نےاسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے فلم کا سیکوئل بنایاہے، فلم کے ٹریلر اور گزشتہ روز ریلیز ہونے والے گانے کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پچھلی فلم کی طرح یہ فلم بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی اور رواں سال کی کامیاب ترین فلم کا اعزاز اپنے نام کرلے گی۔

Advertisement
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

شوبز

فلم میں کام سے انکار

Published

on

sana javed

اداکارہ ثنا جاوید نے فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ثناجاوید کو ایک ٹی وی چینل سے وابستہ پروڈیوسر نے فلم میں کام کی پیشکش کی لیکن انہوں نے کوئی وجہ بتائے بغیر کام سے انکار کردیا۔اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ثناجاوید نے بہت زیادہ معاوضے کا مطالبہ کیا تھا جو چینل کے لئے قابل قبول نہیں تھا۔ثنا جاوید کو قائل کرنے کی کافی کوشش کی گئی لیکن وہ کسی طرح بھی تیار نہیں تھیں۔کافی بحث کے بعد ثنا جاوید نے کہا کہ وہ فلم میں کام ہی نہیں کریں گی۔دریں اثنا ثناجاوید اور فیروزخان کی نئی سیریل’رومیوویڈزہیر‘گزشتہ روز آن ایئر کردی گئی جسے بہت زیادہ پسند کیا گیاجس کے بارے میں ثناجاوید کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس طرح کا کردار اسے سے پہلے کبھی نہیں کیا جسے وہ بہت انجوائے کررہی ہیں۔

Continue Reading

شوبز

بیٹی کی سالگرہ

Published

on

mehreen syed

مہرین سید نے اپنی بیٹی امن شیخ کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جس میں ان کے نہایت قریبی رشتہ داروں نے ہی شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے گھر کی تزئین وآرائش بھی خصوصی طور پر کی تھی۔یاد رہے کہ مہرین سید نے ملک کے معروف بزنس مین احمدہمایوں شیخ سے شادی کی ہے ۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ مہرین سید جلد ہی دوسرے بچے کی ماں بھی بننے والی ہیں۔

Continue Reading

شوبز

سیریل کا کیمرا کلوز

Published

on

faisal qureshi

اداکار فیصل قریشی کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل’باباجانی‘ کاکیمراکلوزہوگیا ہے۔ یہ سیریل جیوانٹرٹینمنٹ سے دکھائی جارہی ہے جس کی کاسٹ میں فیصل قریشی،سویراندیم،عامرقریشی،فریال محمود،شہریارزیدی،ٹیپوشریف، کامران جیلانی ،صبا حمیداور مدیحہ امام شامل۔ڈرامے کی رائٹر فائزہ افتخار ہیں۔اس سیریل میں فیصل قریشی نے ایک ایسے بزنس مین کا کردار کیا ہے جو کئی سال تک اپنی بہنوں کی فیملی کو پالتا رہتا ہے جبکہ بہنیں اسی وجہ سے بھائی کو شادی نہیں کرنے دیتیں اور جب وہ اپنی مرضی سے ایک بیوہ سے شادی کرلیتا ہے تو اس کے لئے مزید مشکلات پیدا کرتی رہتی ہیں۔ سویرا ندیم نے فیصل قریشی کی بیوی جبکہ مدیحہ امام ان کی سوتیلی بیٹی کا کردار کررہی ہیں۔سیریل کے ڈائریکٹرعلی فیضان ہیں ۔

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں