Connect with us

شوبز

آج 44 ویں سالگرہ

Published

on

آج 44 ویں سالگرہ

5اگست1975کوبھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ کاجول آج اپنی 44ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ کاجول کا شمار بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے ۔بازیگر،دل والے دلہنیا لیجائیں گے،کچھ کچھ ہوتا ہے،کبھی خوشی کبھی غم ،فنا ، وی آر فیملی اور مائی نیم از خان جیسی کامیاب فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈز بھی جیت چکی ہیں ۔بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن سے شادی کرکے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے والی کاجول کو بھارت کے سب سے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا گیا ہے۔ تین سال تک فلمی دنیا سے دور رہنے کے بعدسال 2015 میں کاجل اور شاہ رخ کی فلم دل والے ریلیز کی گئی جس میں شائقین نے ان کی شاندار کارکردگی کو خوب سراہا۔

شوبز

فلم کا پہلا ٹیزر

Published

on

فلم کا پہلا ٹیزر

سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کی ابھی کاسٹ کو فائنل ہوئے کچھ ہی وقت گزرا تھا کہ اب فلم کا پہلا ٹیزر بھی سامنے آگیا۔اس ٹیزر میں سلمان خان کو دکھایا تو نہیں، تاہم وہ فلم کا ایک اہم ڈائیلاگ ’بابو جی کہتے تھے، کچھ رشتے زمین سے ہوتے ہیں اور کچھ رشتے خون سے، میرے پاس دونوں ہی تھے‘ بولتے نظر آئے۔فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ کترینہ کیف، تبو اور دیشا پٹانی اہم کردار ادا کریں گی۔کترینہ کیف کا اس فلم میں دیشا پٹانی سے زیادہ اہم کردار ہوگا۔

فلم کا پہلا ٹیزر

Continue Reading

شوبز

جھانسی کی رانی

Published

on

جھانسی کی رانی

اداکارہ کنگنا رناوت بہت جلد اپنی فلم ’منی کارنیکا‘ میں جھانسی کی رانی لکشمی بائی کا کردارمیں نظرآئیں گی، جس کا پہلا آفیشل پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔اس پوسٹر میں کنگنا رناوٹ کا انداز ان کی باقی فلموں سے کافی الگ دکھائی دے رہے ہے۔
پوسٹر میں دکھایا گیا کہ وہ جنگ کے میدان میں اپنے گھوڑے پر موجود لڑ رہی ہیں، جب کہ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی بیٹی بھی موجود ہے۔یہ پوسٹر فلم کے ہدایت کار کرش نے شیئر کیا۔
جھانسی کی رانی
’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ فلم کی کہانی ’جھانسی کی رانی‘ یعنی لکشمی بائی کے گرد گھومتی ہے۔’جھانسی کی رانی‘ نے 1857 میں انگریزوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ آزادی میں بہادری سے انگریزوں کا مقابلہ کیا۔ان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ جنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد میدان سے نکل گئیں، اور ایک صحرا میں ایک فقیر کے پاس گئیں، جن سے انہوں نے کہا کہ وہ انہیں اس طرح جلادیں کہ ان کے وجود کی خاک بھی انگریزوں کو نہ ملے۔کہا جاتا ہے کہ ’جھانسی کی رانی‘ اس عمل سے انگریزوں کو پیغام دینا چاہتی تھیں کہ وہ اسے نہ تو زندہ پکڑ سکتے ہیں اور نہ ہی مری ہوئی حالت میں اسے دیکھ سکتے ہیں۔
اس فلم میں کنگنا کے ہمراہ اتل کلکرنی، سونو سود اور انکیتا لوکھنڈرے کام کرتی نظر آئیں گی۔فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی-
جھانسی کی رانی

Continue Reading

شوبز

فاصلے کم ہوگئے

Published

on

فاصلے کم ہوگئے

اداکارہ کبریٰ خان اور ہمایوں سعید کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں-فلم کےبعد سیریل کے لیڈ رول میں بھی کاسٹ،ذرائع نے بتایا ہے کہ سکس سگما انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل “قید تنہائی” میں کبریٰ خان کو لیڈ رول میں کاسٹ کیا گیا ہے جس میں ان کے علاوہ سمیع خان،ارجمند رحیم اور آصف رضا میر سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں-اس سیریل کے ڈائریکٹر سید فیصل بخاری ہیں جن کا کراچی شفٹ ہونے کے بعد وہاں یہ پہلا سیریل ہوگا-یہ امر قابل ذکر ہے کہ کبریٰ خان اس سے پہلے ہمایوں سعید کی فلم”جوانی پھر نہیں آنی 2″میں بھی کام کرچکی ہیں جو عید پر ریلیز ہوگی-ذرائع کا کہنا ہے کہ کبریٰ خان کو ہمایوں سعید کی ہدایت پر اس کردار کے لئے منتخب کیا گیا ہے-

Continue Reading

مقبول خبریں