مداحوں کا طوفان امڈ آیا

WebDesk 1 WebDesk 1 , اگست 05, 2018

کراچی کے بڑے شاپنگ مال میں لوڈ ویڈنگ کی پروموشن کا طوفان امڈ آیا، سیکڑوں مداحوں کے درمیان فلم کی مرکزی کاسٹ کی زبردست انٹری ہوئی۔
اپنی آنے والی فلم لوڈ ویڈنگ کی پروموشن کرتے ہوئے فلم کے ہیرو فہد مصطفے اور انکی لیڈ لیڈی مہوش حیات کا حاضرین نے بھرپور انداز میں پر جوش استقبال کیا۔اپنے پسندیدہ اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے کو بےتاب شاپنگ مال کا ایک فلور ہی نہیں بلکہ مختلف لیولز شایقین اور فینز سے بھرنے لگے۔ اپنے فینز سے باتیں کرنے کے ساتھ ساتھ آنے والی فلم کے سوپر ہٹ اسٹارز نے لوڈ ویڈنگ کے گانے گڈ لک پر چھوٹی سی پرفارمنس بھی دی جسے حاضرین نے خوب انجوائے کیا۔ لوڈ ویڈنگ کی تشہیر کے لئے شایقین کے اس بڑے اجتماع میں فلم کی ٹی شرٹس بھی بانٹی گئیں ، جوفلم بینوں کے لئے بڑی عید کا خاص اور بڑا تحفہ ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.