Connect with us

شوبز

سالگرہ کا تحفہ …. ٹریلر

Published

on

سالگرہ کا تحفہ .... ٹریلر

اداکارہ کاجول نے مداحوں کی محبت کے مدنظر اپنی 44 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے آج ہی اپنی نئی فلم ’ہیلی کاپٹر ایلا‘ کا ٹریلر جاری کرکے سب کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کاجول نے ٹوئٹر پر اپنے شوہر اجے دیوگن کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کا ٹریلر جاری کیا ہے جس میں وہ پہلی بار ایک گلوکارہ کے روپ میں نظر آئیں گی۔ فلم میں کاجول ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ اپنے بیٹے کی ہی درس گاہ میں 22 سال بعد تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لیتی ہیں۔
فلم ’’ہیلی کاپٹرایلا‘‘ میں ماں اور بیٹے کے رشتے اور والدین اور بچوں کے درمیان خلا دور کرنے کا معاملہ اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس میں نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار ردھی سین کاجول کے بیٹے ویوان کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ نیہا دھوپیا بھی شادی کے بعد اس فلم میں نظر آئیں گی جوکہ 7 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

شوبز

ترکی میں بھی

Published

on

ترکی میں بھی

بالی ووڈ فلموں کے لیے بھارت کے بعد چین بھی ایک بڑی انڈسٹری بن گئی ہے جہاں مداح سماجی مسائل پر بننے والی فلموں کو بے پناہ پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج کل بالی ووڈ کے نامور اداکار اپنی فلم کو بھارت کے بعد چین میں بھی ضرور ریلیز کرتے ہیں اداکار سلمان خان نے اپنی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی چین میں کامیابی کے بعد ترکی میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور ترکی میں بھی ان کی فلم کو بے حد پسند کیا گیا جب کہ مداحوں کی جانب سے سلو میاں کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔

Continue Reading

شوبز

“پہلی محبت”

Published

on

"پہلی محبت"

بالی ووڈ کے سلطان ویسے تو شادی سے دور بھاگتے ہیں لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں عشق بہت کیے ہیں حال ہی میں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا انہیں بچپن میں سکول ٹیچر سے عشق ہوگیا تھا اور وہ اپنی ٹیچر کو روزانہ سائیکل پر گھر چھوڑنے جاتے تھے وہ اپنی سائیکل کا کیریئر ہٹا دیا کرتے تھے تاکہ ان کی ٹیچر ان کے آگے بیٹھ سکے سلو میاں نے مزید کہا یہ ناممکن ہے کہ کسی کو اپنی ٹیچر سے محبت نہ ہوئی ہو بہت سے لوگ اس بات کا اقرار نہیں کرتے لیکن میں یہ بات سب کے سامنے کہتا ہوں کہ مجھے بچپن میں ٹیچر سے محبت ہوگئی تھی۔

Continue Reading

شوبز

موسیقی کے دیوانوں کیلئے بری خبر

Published

on

موسیقی کے دیوانوں کیلئے بری خبر

معروف امریکی گلوکارہ اریتھا فرینکلن طویل علالت کے بعد کینسر کے باعث ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں 76 برس کی عمر میں چل بسیں۔اریتھا فرینکلن کو پرسوز آواز اور روح میں اتر جانے والی موسیقی پیش کرنے کی وجہ سے روح کی ملکہ بھی کہا جاتا تھا۔اریتھا فرینکلن 2010 میں ہی کینسر کا شکار ہوگئیں تھیں، تاہم سرجری کرانے کے بعد وہ ایک بار پھر موسیقی کے میدان میں اپنے مداحوں کے روح کو سرور بخشنے کے لیے آئی تھیں مگرگزشتہ چند ماہ سے وہ علیل ہوگئیں تھیں، وہ لبلبے کی ایڈوانس کینسر میں مبتلا تھیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں