Connect with us

شوبز

منگنی کی انگوٹھی اتار دی

Published

on

منگنی کی انگوٹھی اتار دی

اداکارہ پریانکا چوپڑا اورنک جونس کی جلد شادی کی خبریں کافی عرصے سے زیرگردش ہیں لیکن اداکارہ نے انگوٹھی اتارکرسب کو حیران کردیا۔رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نک جونس کے کانسرٹ میں شرکت کرکے کرجب بھارت واپس آئیں توایئرپورٹ پرموجود فوٹوگرافروں کی جانب سے ان کی تصاویرلینے کے لیے انتظار کیا جارہا تھا۔اداکارہ نے جیسے ہی فوٹو گرافوں کو دیکھا تو اپنے ہاتھ میں پہنی ہوئی منگنی کی انگوٹھی فوری طورپراتاردی جس سے سب ہی حیران رہ گئے جب کہ اداکارہ کے تاثرات بھی اس وقت کچھ اچھے نہیں تھے۔ اب یہ وقت ہی بتائے گا کہ انہوں نے ایسا کسی وجہ سے کیا یا واقعی کوئی اور بات ہے-

شوبز

’منٹو‘ کا ٹریلر جاری

Published

on

’منٹو‘ کا ٹریلر جاری

بالی وڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی کی فلم ’منٹو‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ برصغیر کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی ’منٹو‘ میں بالی وڈ اداکارہ و ہدایت کارہ نندتا داس نے ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں جبکہ یہ فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں 21 ستمبر کو پیش کی جائے گی جس میں نواز الدین کے علاوہ پاریش راول اور رشی کپور بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

Continue Reading

شوبز

فلم کا پہلا ٹیزر

Published

on

فلم کا پہلا ٹیزر

سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کی ابھی کاسٹ کو فائنل ہوئے کچھ ہی وقت گزرا تھا کہ اب فلم کا پہلا ٹیزر بھی سامنے آگیا۔اس ٹیزر میں سلمان خان کو دکھایا تو نہیں، تاہم وہ فلم کا ایک اہم ڈائیلاگ ’بابو جی کہتے تھے، کچھ رشتے زمین سے ہوتے ہیں اور کچھ رشتے خون سے، میرے پاس دونوں ہی تھے‘ بولتے نظر آئے۔فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ کترینہ کیف، تبو اور دیشا پٹانی اہم کردار ادا کریں گی۔کترینہ کیف کا اس فلم میں دیشا پٹانی سے زیادہ اہم کردار ہوگا۔

فلم کا پہلا ٹیزر

Continue Reading

شوبز

جھانسی کی رانی

Published

on

جھانسی کی رانی

اداکارہ کنگنا رناوت بہت جلد اپنی فلم ’منی کارنیکا‘ میں جھانسی کی رانی لکشمی بائی کا کردارمیں نظرآئیں گی، جس کا پہلا آفیشل پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔اس پوسٹر میں کنگنا رناوٹ کا انداز ان کی باقی فلموں سے کافی الگ دکھائی دے رہے ہے۔
پوسٹر میں دکھایا گیا کہ وہ جنگ کے میدان میں اپنے گھوڑے پر موجود لڑ رہی ہیں، جب کہ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی بیٹی بھی موجود ہے۔یہ پوسٹر فلم کے ہدایت کار کرش نے شیئر کیا۔
جھانسی کی رانی
’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ فلم کی کہانی ’جھانسی کی رانی‘ یعنی لکشمی بائی کے گرد گھومتی ہے۔’جھانسی کی رانی‘ نے 1857 میں انگریزوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ آزادی میں بہادری سے انگریزوں کا مقابلہ کیا۔ان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ جنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد میدان سے نکل گئیں، اور ایک صحرا میں ایک فقیر کے پاس گئیں، جن سے انہوں نے کہا کہ وہ انہیں اس طرح جلادیں کہ ان کے وجود کی خاک بھی انگریزوں کو نہ ملے۔کہا جاتا ہے کہ ’جھانسی کی رانی‘ اس عمل سے انگریزوں کو پیغام دینا چاہتی تھیں کہ وہ اسے نہ تو زندہ پکڑ سکتے ہیں اور نہ ہی مری ہوئی حالت میں اسے دیکھ سکتے ہیں۔
اس فلم میں کنگنا کے ہمراہ اتل کلکرنی، سونو سود اور انکیتا لوکھنڈرے کام کرتی نظر آئیں گی۔فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی-
جھانسی کی رانی

Continue Reading

مقبول خبریں