Connect with us

شوبز

سنہری چانس

Published

on

سنہری چانس

کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک پینٹر کی ویڈیوگزشتہ روز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی، جس کے بعد لوگ اس کے ٹیلنٹ کو سراہاتے نظر آئے۔اس پینٹر کا نام محمد عارف ہے، جس نے اس ویڈیو میں بولی وڈ کے بہت سے کامیاب گانوں کی گلوکاری کی۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے امید ظاہر کی کے عارف گلوکاری میں اپنے کیریئر کو آگے لے کر جاسکیں۔جس کے بعد اب عارف کو آخر کار اپنی گلوکاری ایک کنسرٹ کے ذریعے دنیا بھر کے ساتھ لانے کا موقع مل گیا۔پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اعلان کیا کہ 14 اگست کو منعقد ہونے والے ان کے کنسرٹ کا آغاز عارف اپنے گانے سے کریں گے۔
آئمہ نے یہ بھی بتایا کہ اس ایونٹ کے لیے انہوں نے میک اپ آرٹس نبیلا اور منیب نواز سے درخواست کی کہ وہ عارف کو تیار کریں۔سوشل میڈیا پر شیئر کی اپنی ویڈیو میں آئمہ نے کہا کہ ’جب میں نے ان کی آواز سنی، تو مجھے بےحد پسند آئی، میرا خیال ہے کہ عارف بہت ٹیلنٹڈ ہیں اور ہم سب کو انہیں سپورٹ کرنا چاہیے‘۔
یاد رہے کہ آئمہ بیگ نے ’لاہور سے آگے‘، ’نامعلوم افراد 2‘، ’ورنہ‘، ’بالو ماہی‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ جیسی پاکستانی فلموں کے لیے گانے گائے ہیں-

شوبز

ترکی میں بھی

Published

on

ترکی میں بھی

بالی ووڈ فلموں کے لیے بھارت کے بعد چین بھی ایک بڑی انڈسٹری بن گئی ہے جہاں مداح سماجی مسائل پر بننے والی فلموں کو بے پناہ پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج کل بالی ووڈ کے نامور اداکار اپنی فلم کو بھارت کے بعد چین میں بھی ضرور ریلیز کرتے ہیں اداکار سلمان خان نے اپنی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی چین میں کامیابی کے بعد ترکی میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور ترکی میں بھی ان کی فلم کو بے حد پسند کیا گیا جب کہ مداحوں کی جانب سے سلو میاں کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔

Continue Reading

شوبز

“پہلی محبت”

Published

on

"پہلی محبت"

بالی ووڈ کے سلطان ویسے تو شادی سے دور بھاگتے ہیں لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں عشق بہت کیے ہیں حال ہی میں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا انہیں بچپن میں سکول ٹیچر سے عشق ہوگیا تھا اور وہ اپنی ٹیچر کو روزانہ سائیکل پر گھر چھوڑنے جاتے تھے وہ اپنی سائیکل کا کیریئر ہٹا دیا کرتے تھے تاکہ ان کی ٹیچر ان کے آگے بیٹھ سکے سلو میاں نے مزید کہا یہ ناممکن ہے کہ کسی کو اپنی ٹیچر سے محبت نہ ہوئی ہو بہت سے لوگ اس بات کا اقرار نہیں کرتے لیکن میں یہ بات سب کے سامنے کہتا ہوں کہ مجھے بچپن میں ٹیچر سے محبت ہوگئی تھی۔

Continue Reading

شوبز

موسیقی کے دیوانوں کیلئے بری خبر

Published

on

موسیقی کے دیوانوں کیلئے بری خبر

معروف امریکی گلوکارہ اریتھا فرینکلن طویل علالت کے بعد کینسر کے باعث ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں 76 برس کی عمر میں چل بسیں۔اریتھا فرینکلن کو پرسوز آواز اور روح میں اتر جانے والی موسیقی پیش کرنے کی وجہ سے روح کی ملکہ بھی کہا جاتا تھا۔اریتھا فرینکلن 2010 میں ہی کینسر کا شکار ہوگئیں تھیں، تاہم سرجری کرانے کے بعد وہ ایک بار پھر موسیقی کے میدان میں اپنے مداحوں کے روح کو سرور بخشنے کے لیے آئی تھیں مگرگزشتہ چند ماہ سے وہ علیل ہوگئیں تھیں، وہ لبلبے کی ایڈوانس کینسر میں مبتلا تھیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں