لاپتہ نوجوان گھر سے بازیاب

Avatar Ashfaq Hussain , اگست 09, 2018

آٹھ روز قبل تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود مکہ کالونی سے لاپتہ ہونے والا 22 سالہ نوجوان اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد ہو گیاذرائع کے مطابق احمد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ احمد کی گمشدگی کی درخواست تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کروا رکھی تھی جس کے بعد احمد کے دوستوں کی نشاندہی پر مدیحہ شاہ کے گھر کی تلاشی لی گئی جب پولیس کے ہمراہ مدیحہ شاہ کے گھر گئے تو اس نے گھر کی تلاشی دینے سے انکار کر دیا۔
اہل خانہ نے مزید بتایا کہ پولیس نے مدیحہ شاہ کے گھر کی تلاشی لی تو احمد گھر سے برآمد ہوگیا جب کہ احمد کی والدہ کا کہنا ہے کہ مدیحہ میرے بیٹے کو نشے کرواتی تھی اس لئے ہم مدیحہ شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔دوسری جانب مدیحہ شاہ کا کہنا تھا کہ احمد میرے پاس ڈرائیور تھا اور ابھی بھی نوکری کی غرض سے آیا تھا جب کہ مجھ پر احمد کے اہل خانہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزمات جھوٹے ہیں۔ادھر خود احمد نے بھی گمشدگی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گھر والوں سے جھگڑے کے بعد میں گھر سے چلا گیا تھا اور میں مدیحہ شاہ کے گھر نوکری کی تلاش میں گیا تھا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.