Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

ڈرامہ کوئین کہنے پر نادیہ حسین کی بد دعا

Published

on

گزشتہ چند روز کے دوران سوشل میڈیا پر پی آئی اے کی پرواز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک ماں اپنے نومولود کے لیے ٹرپ رہی تھی۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد زیادہ تر صارفین نے پی آئی اے کی ناقص سروس پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے تڑپتی ہوئی ماں کو ہی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لوگوں نے اس ماں کو ڈرامہ کوئین اور پاگل کہا جبکہ کچھ نے کہا کہ وہ ضرورت سے زیادہ چیخ رہی ہیں۔

ان کمنٹس پر سپر ماڈل نادیہ حسین نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اس ماں پر تنقید کرنے والی خواتین کو بد دعا ہی دے دی۔نادیہ حسین کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر اس ماں کے لیے سامنے آنے والے کمنٹس میں لوگ اسے پاگل، ڈرامہ کوئین کہہ رہے تھے، مجھے اتنا غصہ آرہا ہے کہ خواتین ایسے کمنٹس کررہی ہیں، خدا کرے کہ جن عورتوں نے ایسے کمنٹس کیے ہیں ان کے بچے بھی ایسے ہی گھٹ کر مر جائیں یا پھر خدا انہیں اولاد ہی نہ دے‘

ANOTHER EXAMPLE OF PATHETIC COMMENTS FROM PATHETIC LOW LIFE FUCKED UP WOMEN!!!!!!!!! ??????And damn you @Official_Pia

Posted by Nadia Hussain on Wednesday, 8 August 2018

انہوں نے پی آئی اے کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’پی آئی اے کو اس کا جواب دینا ہوگا کہ کیوں دو گھنٹے تک اے سی بند رہا جس کے باعث لوگوں کا دم گھٹتا رہا‘۔
بعدازاں جہاں بہت سے صارفین نے نادیہ کا ساتھ دیا، وہیں کئی لوگ ماڈل پر بھی تنقید کرتے نظر آئے۔

Advertisement

شوبز

فلم میں کام سے انکار

Published

on

sana javed

اداکارہ ثنا جاوید نے فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ثناجاوید کو ایک ٹی وی چینل سے وابستہ پروڈیوسر نے فلم میں کام کی پیشکش کی لیکن انہوں نے کوئی وجہ بتائے بغیر کام سے انکار کردیا۔اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ثناجاوید نے بہت زیادہ معاوضے کا مطالبہ کیا تھا جو چینل کے لئے قابل قبول نہیں تھا۔ثنا جاوید کو قائل کرنے کی کافی کوشش کی گئی لیکن وہ کسی طرح بھی تیار نہیں تھیں۔کافی بحث کے بعد ثنا جاوید نے کہا کہ وہ فلم میں کام ہی نہیں کریں گی۔دریں اثنا ثناجاوید اور فیروزخان کی نئی سیریل’رومیوویڈزہیر‘گزشتہ روز آن ایئر کردی گئی جسے بہت زیادہ پسند کیا گیاجس کے بارے میں ثناجاوید کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس طرح کا کردار اسے سے پہلے کبھی نہیں کیا جسے وہ بہت انجوائے کررہی ہیں۔

Continue Reading

شوبز

بیٹی کی سالگرہ

Published

on

mehreen syed

مہرین سید نے اپنی بیٹی امن شیخ کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جس میں ان کے نہایت قریبی رشتہ داروں نے ہی شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے گھر کی تزئین وآرائش بھی خصوصی طور پر کی تھی۔یاد رہے کہ مہرین سید نے ملک کے معروف بزنس مین احمدہمایوں شیخ سے شادی کی ہے ۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ مہرین سید جلد ہی دوسرے بچے کی ماں بھی بننے والی ہیں۔

Continue Reading

شوبز

سیریل کا کیمرا کلوز

Published

on

faisal qureshi

اداکار فیصل قریشی کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل’باباجانی‘ کاکیمراکلوزہوگیا ہے۔ یہ سیریل جیوانٹرٹینمنٹ سے دکھائی جارہی ہے جس کی کاسٹ میں فیصل قریشی،سویراندیم،عامرقریشی،فریال محمود،شہریارزیدی،ٹیپوشریف، کامران جیلانی ،صبا حمیداور مدیحہ امام شامل۔ڈرامے کی رائٹر فائزہ افتخار ہیں۔اس سیریل میں فیصل قریشی نے ایک ایسے بزنس مین کا کردار کیا ہے جو کئی سال تک اپنی بہنوں کی فیملی کو پالتا رہتا ہے جبکہ بہنیں اسی وجہ سے بھائی کو شادی نہیں کرنے دیتیں اور جب وہ اپنی مرضی سے ایک بیوہ سے شادی کرلیتا ہے تو اس کے لئے مزید مشکلات پیدا کرتی رہتی ہیں۔ سویرا ندیم نے فیصل قریشی کی بیوی جبکہ مدیحہ امام ان کی سوتیلی بیٹی کا کردار کررہی ہیں۔سیریل کے ڈائریکٹرعلی فیضان ہیں ۔

Continue Reading
Advertisement
serfraz ahmad
کھیل7 منٹ ago

مداحوں کیلئے خوشخبری۔۔۔ ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم

Naveed mukhtar
پاکستان13 منٹ ago

صدر مملکت سے الوداعی ملاقات، نیک تمناؤں کا اظہار

virat kohli
کھیل16 منٹ ago

مداحوں کیلئے بری خبر۔۔۔ ریٹائر منٹ کا عندیہ دیدیا

siraj ul haq
پاکستان27 منٹ ago

60 روزہ کارکردگی ‘ عمران حکومت پر شدید تنقید

opposition
پاکستان34 منٹ ago

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں شروع، اپوزیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

Sheikh Rasheed
پاکستان44 منٹ ago

ہمیں جہیزمیں سابق حکومتوں نے ادائیگی کیلئے کیا دیا؟

Kinza case
پاکستان55 منٹ ago

تشدد ثابت ہوگیا، ملزم کو جیل نہ ہوئی

Fiaz ul Hassan chohan
پاکستان1 گھنٹہ ago

آصف زرداری پر شدید تنقید، نصیحت کرنا چھوڑ دیں

Nepra electricity
پاکستان1 گھنٹہ ago

عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر

Imran ismail
پاکستان1 گھنٹہ ago

غریبوں کے لیے خوشخبری، افتتاح کردیاگیا

fawad chaudhry
پاکستان1 گھنٹہ ago

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، اقوام متحدہ پر شدید تنقید

Chief Justice of Pakistan
پاکستان1 گھنٹہ ago

چیف جسٹس نے اپنے دل کی بات کہہ دی، کاش۔۔۔۔

Fawad Hassan fawad
پاکستان2 گھنٹے ago

ملزم کا ہسپتال میں طبی معائنہ

Lion killed
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

8 سال بعد 3 بچوں کے باپ کو مار ڈالا

Imran khan
پاکستان2 گھنٹے ago

افسران کو ترقی دینے کا معاملہ، وزیر اعظم نے اجلاس طلب کرلیا

مقبول خبریں