Connect with us

شوبز

ہراساں کرنے کا الزام

Published

on

ہراساں کرنے کا الزام

اداکارہ عمائمہ ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں لاہور کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران وہاں موجود ایک مہمان نے ہراساں کرنے کی کوشش کی جب کہ ہوٹل انتظامیہ نے ان کی پرائیویسی کا کوئی خیال ہی نہیں کیا۔
عمائمہ ملک نےسوشل میڈیا پربتایا ہے کہ ’’میں لاہور کے نشاط ہوٹل میں ٹھہری تھی کہ عملے نے سب لوگوں کو میرے کمرے کے متعلق بتا دیا، جس کے بعد مختلف کاروباری افراد اور امیرمردوں کے وزٹنگ کارڈ میرے کمرے کے دروازے کے نیچے سے اندر سرکائے جانے لگے۔‘ہراساں کرنے کا الزام
عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ ’’اس سے پہلے بھی کئی ہوٹلوں میں میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آ چکا ہے۔ کتنے ہی مردوں کے وزٹنگ کارڈ میرے روم کے دروازے کے نیچے سے اندر پھینکے گئے جنہیں میں جانتی ہی نہیں تھی۔ یہ صرف میرے ساتھ ہی پیش نہیں آتا۔ ہماری کئی اداکارائیں، گلوکارائیں اور ماڈلز ایسی ہی جنسی ہراسگی کا سامنا آئے روز کرتی ہیں لیکن ان میں سے کوئی سامنے نہیں آتی۔ میں بھی اب تک خاموش تھی لیکن اب میں نے سوچا کہ مجھے لوگوں کو اس صورتحال سے آگاہ کرنا چاہیے۔ میں نے نشاط ہوٹل کی انتظامیہ (طلحہٰ اورعلی عمران ) کو اس حوالے سے متعدد شکایات کی لیکن انہوں نے کوئی پروا نہیں کی۔
عمائمہ ملک نے ہوٹل میں موجود ایک شخص کی طرف سے ان کے نمبر پر کئے گئے تمام میسجز بھی شیئر کئے ہیں جس میں نامعلوم شخص نے بتایا کہ وہ اپنے برانڈ کی لانچنگ کےسلسلے میں ان سے ملاقات کرنا چاہتا جبکہ عمائمہ نےکوئی جواب نہ دیا لیکن اس کے باوجود مذکورہ شخص نے انہیں درجنوں میسج بھیجے-تاہم اداکارہ نے پیغامات بھیجنے والے شخص کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی ان کا بزنس کارڈ شیئر کیا۔
اداکارہ کی جانب سے ٹوئیٹ کیے جانے کے بعد کئی افراد نے ان کے ساتھ پیش آنے والی واقعہ کی مذمت کی، تاہم کچھ افراد کا کہنا تھا کہ اگر اداکارہ کو ہراساں کیے جانے کے خلاف صحیح معنوں میں آواز اٹھانی ہے تو وہ اس شخص کا بزنس کارڈ بھی شیئر کریں۔
ہراساں کرنے کا الزام

ہراساں کرنے کا الزام

ہراساں کرنے کا الزام

شوبز

فلم کا پہلا ٹیزر

Published

on

فلم کا پہلا ٹیزر

سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کی ابھی کاسٹ کو فائنل ہوئے کچھ ہی وقت گزرا تھا کہ اب فلم کا پہلا ٹیزر بھی سامنے آگیا۔اس ٹیزر میں سلمان خان کو دکھایا تو نہیں، تاہم وہ فلم کا ایک اہم ڈائیلاگ ’بابو جی کہتے تھے، کچھ رشتے زمین سے ہوتے ہیں اور کچھ رشتے خون سے، میرے پاس دونوں ہی تھے‘ بولتے نظر آئے۔فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ کترینہ کیف، تبو اور دیشا پٹانی اہم کردار ادا کریں گی۔کترینہ کیف کا اس فلم میں دیشا پٹانی سے زیادہ اہم کردار ہوگا۔

فلم کا پہلا ٹیزر

Continue Reading

شوبز

جھانسی کی رانی

Published

on

جھانسی کی رانی

اداکارہ کنگنا رناوت بہت جلد اپنی فلم ’منی کارنیکا‘ میں جھانسی کی رانی لکشمی بائی کا کردارمیں نظرآئیں گی، جس کا پہلا آفیشل پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔اس پوسٹر میں کنگنا رناوٹ کا انداز ان کی باقی فلموں سے کافی الگ دکھائی دے رہے ہے۔
پوسٹر میں دکھایا گیا کہ وہ جنگ کے میدان میں اپنے گھوڑے پر موجود لڑ رہی ہیں، جب کہ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی بیٹی بھی موجود ہے۔یہ پوسٹر فلم کے ہدایت کار کرش نے شیئر کیا۔
جھانسی کی رانی
’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ فلم کی کہانی ’جھانسی کی رانی‘ یعنی لکشمی بائی کے گرد گھومتی ہے۔’جھانسی کی رانی‘ نے 1857 میں انگریزوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ آزادی میں بہادری سے انگریزوں کا مقابلہ کیا۔ان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ جنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد میدان سے نکل گئیں، اور ایک صحرا میں ایک فقیر کے پاس گئیں، جن سے انہوں نے کہا کہ وہ انہیں اس طرح جلادیں کہ ان کے وجود کی خاک بھی انگریزوں کو نہ ملے۔کہا جاتا ہے کہ ’جھانسی کی رانی‘ اس عمل سے انگریزوں کو پیغام دینا چاہتی تھیں کہ وہ اسے نہ تو زندہ پکڑ سکتے ہیں اور نہ ہی مری ہوئی حالت میں اسے دیکھ سکتے ہیں۔
اس فلم میں کنگنا کے ہمراہ اتل کلکرنی، سونو سود اور انکیتا لوکھنڈرے کام کرتی نظر آئیں گی۔فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی-
جھانسی کی رانی

Continue Reading

شوبز

فاصلے کم ہوگئے

Published

on

فاصلے کم ہوگئے

اداکارہ کبریٰ خان اور ہمایوں سعید کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں-فلم کےبعد سیریل کے لیڈ رول میں بھی کاسٹ،ذرائع نے بتایا ہے کہ سکس سگما انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل “قید تنہائی” میں کبریٰ خان کو لیڈ رول میں کاسٹ کیا گیا ہے جس میں ان کے علاوہ سمیع خان،ارجمند رحیم اور آصف رضا میر سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں-اس سیریل کے ڈائریکٹر سید فیصل بخاری ہیں جن کا کراچی شفٹ ہونے کے بعد وہاں یہ پہلا سیریل ہوگا-یہ امر قابل ذکر ہے کہ کبریٰ خان اس سے پہلے ہمایوں سعید کی فلم”جوانی پھر نہیں آنی 2″میں بھی کام کرچکی ہیں جو عید پر ریلیز ہوگی-ذرائع کا کہنا ہے کہ کبریٰ خان کو ہمایوں سعید کی ہدایت پر اس کردار کے لئے منتخب کیا گیا ہے-

Continue Reading

مقبول خبریں