Connect with us

شوبز

“بے دردی” کی مقبولیت عروج پر پہنچ گئی

Published

on

"بے دردی" کی مقبولیت عروج پر پہنچ گئی

آئی ڈریم کی اے آر وائی سے نشر کی جانے والی ڈرامہ سیریل “بے دردی” کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جس میں عفان وحید اور ایمن خان کی پرفارمنس نے ناظرین کواپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے جن کے ساتھ بشریٰ انصاری اور بہروزسبزواری کو بھی پسند کیا جارہا ہے-کہانی کے مطابق ہاسٹل میں قیام کے دوران عفان وحید کا دوست اس کا ریزر استعمال کرلیتا ہے جس سے ایڈز کا وائرس عفان وحید میں منتقل ہوجاتا ہے جو اس بات سے لاعلم ہے تاہم ان کی والدہ اور ماموں کو بیماری بارے پتہ چل جاتا ہے لیکن جب عفان کی شادی ایمن خان سے ہوتی ہے تو اس سے بھی یہ بات چھپائی جاتی ہے اور یوں ایڈز جیسا خطرناک مرض ایمن خان میں بھی منتقل ہوجاتا ہے،اسی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان غلط فہمی پیدا ہوجاتی ہےجسے بالاخر بڑی مشکلوں کے بعد دور کرلیا جاتا ہے-ڈرامے کی کہانی اب اہم موڑ پر آگئی ہے جس میں ناظرین کی دلچسپی بہت بڑھ گئی ہے-ڈرامے کی گزشتہ قسط نے 5.3 ریٹنگ حاصل کی- اس ڈرامے کی رائٹر شگفتہ بھٹی اور ڈائریکٹر احمد بھٹی ہیں-

شوبز

فلم کا پہلا ٹیزر

Published

on

فلم کا پہلا ٹیزر

سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کی ابھی کاسٹ کو فائنل ہوئے کچھ ہی وقت گزرا تھا کہ اب فلم کا پہلا ٹیزر بھی سامنے آگیا۔اس ٹیزر میں سلمان خان کو دکھایا تو نہیں، تاہم وہ فلم کا ایک اہم ڈائیلاگ ’بابو جی کہتے تھے، کچھ رشتے زمین سے ہوتے ہیں اور کچھ رشتے خون سے، میرے پاس دونوں ہی تھے‘ بولتے نظر آئے۔فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ کترینہ کیف، تبو اور دیشا پٹانی اہم کردار ادا کریں گی۔کترینہ کیف کا اس فلم میں دیشا پٹانی سے زیادہ اہم کردار ہوگا۔

فلم کا پہلا ٹیزر

Continue Reading

شوبز

جھانسی کی رانی

Published

on

جھانسی کی رانی

اداکارہ کنگنا رناوت بہت جلد اپنی فلم ’منی کارنیکا‘ میں جھانسی کی رانی لکشمی بائی کا کردارمیں نظرآئیں گی، جس کا پہلا آفیشل پوسٹر ریلیز کردیا گیا۔اس پوسٹر میں کنگنا رناوٹ کا انداز ان کی باقی فلموں سے کافی الگ دکھائی دے رہے ہے۔
پوسٹر میں دکھایا گیا کہ وہ جنگ کے میدان میں اپنے گھوڑے پر موجود لڑ رہی ہیں، جب کہ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی بیٹی بھی موجود ہے۔یہ پوسٹر فلم کے ہدایت کار کرش نے شیئر کیا۔
جھانسی کی رانی
’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ فلم کی کہانی ’جھانسی کی رانی‘ یعنی لکشمی بائی کے گرد گھومتی ہے۔’جھانسی کی رانی‘ نے 1857 میں انگریزوں کے خلاف لڑی جانے والی جنگ آزادی میں بہادری سے انگریزوں کا مقابلہ کیا۔ان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ جنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد میدان سے نکل گئیں، اور ایک صحرا میں ایک فقیر کے پاس گئیں، جن سے انہوں نے کہا کہ وہ انہیں اس طرح جلادیں کہ ان کے وجود کی خاک بھی انگریزوں کو نہ ملے۔کہا جاتا ہے کہ ’جھانسی کی رانی‘ اس عمل سے انگریزوں کو پیغام دینا چاہتی تھیں کہ وہ اسے نہ تو زندہ پکڑ سکتے ہیں اور نہ ہی مری ہوئی حالت میں اسے دیکھ سکتے ہیں۔
اس فلم میں کنگنا کے ہمراہ اتل کلکرنی، سونو سود اور انکیتا لوکھنڈرے کام کرتی نظر آئیں گی۔فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی-
جھانسی کی رانی

Continue Reading

شوبز

فاصلے کم ہوگئے

Published

on

فاصلے کم ہوگئے

اداکارہ کبریٰ خان اور ہمایوں سعید کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں-فلم کےبعد سیریل کے لیڈ رول میں بھی کاسٹ،ذرائع نے بتایا ہے کہ سکس سگما انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل “قید تنہائی” میں کبریٰ خان کو لیڈ رول میں کاسٹ کیا گیا ہے جس میں ان کے علاوہ سمیع خان،ارجمند رحیم اور آصف رضا میر سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں-اس سیریل کے ڈائریکٹر سید فیصل بخاری ہیں جن کا کراچی شفٹ ہونے کے بعد وہاں یہ پہلا سیریل ہوگا-یہ امر قابل ذکر ہے کہ کبریٰ خان اس سے پہلے ہمایوں سعید کی فلم”جوانی پھر نہیں آنی 2″میں بھی کام کرچکی ہیں جو عید پر ریلیز ہوگی-ذرائع کا کہنا ہے کہ کبریٰ خان کو ہمایوں سعید کی ہدایت پر اس کردار کے لئے منتخب کیا گیا ہے-

Continue Reading

مقبول خبریں