مذہب تبدیل کرنے کا مشورہ

Avatar Ashfaq Hussain , اگست 10, 2018

بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ سارہ خان کو نامناسب اورمختصر لباس پہننے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ صارفین نے ان سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔سارہ خان نے انسٹاگرام پراپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مختصر لباس میں نظرآرہی ہیں۔ تاہم سارہ خان کی یہ تصویر صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھائی اور انہیں مختصر اور نامناسب لباس پہن کر تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ سارہ خان مسلمان ہیں اور انہیں اپنے لباس کا انتخاب کافی سوچ سمجھ کرکرنا چاہئیے۔ ایک صارف نے لکھا ’’شاید آپ بھول گئی ہیں کہ آپ ایک مسلم خاتون ہیں، آپ کو اپنا مذہب تبدیل کرلینا چاہئیے کیونکہ اسلام میں اس طرح کے لباس کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے۔‘‘
ایک اور صارف نے لکھا ’’آپ مسلمان ہیں مغربی خاتون نہیں ہیں‘‘، جب کہ ایک اور صارف نے اداکارہ سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ’’شرم کرو سارہ خان، میں آپ سے بے حد متاثرتھی لیکن اب آپ مجھے بالکل پسند نہیں، آپ اپنا مذہب تبدیل کرلیں اس کے بعد جو چاہے کریں۔‘‘دوسری جانب سارہ خان نے ان تمام صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ’’میں آپ سب کی عزت کرتی ہوں، آپ کی سوچ کی عزت کرتی ہوں، آپ جو کچھ محسوس کرتے ہیں اس سب کی عزت کرتی ہوں اورآپ سب کو بھی چاہئے کہ آپ ہماری عزت کریں-یاد رہے کہ سارہ خان اس سے پہلے بھی کئی بار ایسے لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں-

https://www.instagram.com/p/BmOXNkbHFG7/?hl=en&taken-by=ssarakhan

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.