بہتی گنگا میں ہاتھ دھولئے

Avatar Ashfaq Hussain , اگست 10, 2018

پی آئی اے کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لئے فنکاروں کو 96 دوطرفہ مفت ٹکٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس میں قومی ایئرلائن کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے پی ٹی وی کے ایک شو کے لیے کراچی سے اسلام آباد جانے والے فنکاروں کو 96 دو طرفہ مفت ٹکٹ جاری کئے گئے اور 3 ماہ سے زائد وقت گزر جانے کے بعد بھی مذکورہ ٹکٹوں کی مد میں لاکھوں روپے وصول نہیں ہوسکے، مبینہ طور پرشوبزستاروں کو مفت ٹکٹ کی ہدایات سابق وزیر اطلاعات نے جاری کی تھیں۔
اس انکشاف کے بعد ٹکٹ جاری کرنے والے مینیجر فنانس نے ایئرلائن ہیڈ ۤآفس کے متعلقہ حکام سے مدد طلب کرلی ہے اورلاکھوں روپے کی ریکوری کے لئے وزارت اطلاعات کو خط لکھنے کی درخواست کر دی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.