نام اور تصویر کا غلط استعمال

Avatar Ashfaq Hussain , اگست 10, 2018

سوشل میڈیا پر عائشہ منشا نامی ایک لڑکی نےلاہور کے ایک مشہور بیرسٹر پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا-
عائشہ منشا نامی ایک لڑکی نے ٹوئیٹ کیا کہ ’ میرے خیال میں یہ موزوں وقت ہے کہ مجھے بولناچاہیے ، اس سال کے اوائل میں مجھے بیرسٹر احمد پنسوٹا نے مال روڈ لاہور پر واقع اپنے دفتر میں بدفعلی کا نشانہ بنایا ،وہ جنسی طورپر پاگل ہے ، ان جیسے لوگوں کو سزا ملنی چاہیے ‘
لیکن اس کے لئےٹوئٹر اکاﺅنٹ پر نام اور تصویر معروف اداکارہ منشا پاشا کی استعمال کی گئی جس سے غیر ذمہ دار میڈیا نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یہ واقعہ منشا پاشا کے ساتھ پیش آیا جبکہ حقیقت یہ کہ اس واقعہ کا منشا پاشا سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے یہ پوسٹ کی ہے-اس بارے میں منشا پاشا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پروضاحت کی ہے-

منشا پاشا نے لکھاکہ ’ ہم تمام لوگوں کو جنسی ہراسگی کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے اور ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیئے جو خاموشی توڑتے ہیں تاہم ایک اکاﺅنٹ سےایک وکیل کےخلاف الزامات لگانے کے لیے میرا نام اور تصویر استعمال کی جس کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہوئی ، میں اس کی وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ عائشا منشا میرا اکاﺅنٹ نہیں اور میں زندگی میں کبھی بیرسٹراحمد پنسوٹا سے نہیں ملی ۔
یہ امر قابل ذکر کہ عائشہ نامی جس لڑکی نے یہ الزام لگایا ہے ٹوئٹر پراس کا مذکورہ اکاؤنٹ اب ایکٹو نہیں ہے-

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.